Wednesday, 26 August 2020

ﷲﷻ سے ملاقات کا شوق رکھو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :   جو شخص اللہ سے ملنے کو محبوب رکھے ،  اللہ اس سے ملنے کو محبوب رکھتا ہے اور جو اللہ سے ملنے کو ناپسند کرے ،  اللہ بھی اس سے ملنے کو ناپسند کرتا ہے ۔   

صحیح مسلم 6820

والدین کی خدمت کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس شخص کی ناک خاک آلود ہو گئی،  پھر اس کی ناک خاک آلود ہو گئی،  پھر اس کی ناک خاک آلود ہو گئی۔ پوچھا گیا:  اللہ کے رسولﷺ! وہ کون شخص ہے؟ فرمایا : جس کے ہوتے ہوئے اس کے ماں باپ، ان میں سے کسی ایک کو یا دونوں کو بڑھاپے نے پایا، پھر وہ ( ان کی خدمت کر کے )  جنت میں داخل نہ ہوا۔   

صحیح مسلم 6511

لباس کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عورت کا سا لباس پہننے والے مرد اور مرد کا سا لباس پہننے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے ۔ 

مشکوٰۃ 4469

وضو کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’جس نے وضو کیا اور خوب اچھی طرح وضو کیا ، تو اس کے جسم سے اس کےگناہ خارج ہوجاتے ہیں حتیٰ کہ اس کے ناخنوں کےنیچے سے بھی نکل جاتے ہیں ۔

صحیح مسلم 578

ﷲﷻ کے رحم و کرم کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ﷲ عزوجل نے فرمایا :  میری رحمت میرے غضب پر سبقت لے گئی ہے ۔   

صحیح مسلم 6970

یتیم کے ساتھ حسنِ سلوک کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا  : یتیم کی پرورش کرنے والا اس کا اپنا ( رشتہ دار )  ہو یا غیر ہو میںﷺ اور وہ جنت میں اس طرح ہوں گے ۔  پھر امام مالک رحمۃ اللہ علیہ  نے انگشت شہادت اور درمیانی انگلی  ( کو ملاکر اس )  کے ساتھ اشارہ کیا ۔

صحیح مسلم 7469

شکر ادا کرتے رہو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا :  جب تم میں سے کوئی شخص اُس کی طرف دیکھے جسے مال اور جمال میں فضیلت حاصل ہے تو اُس کو بھی دیکھے جو اِس سے کمتر ہے ، جس پر ( خود )  اُسے فضیلت حاصل ہے ۔   

صحیح مسلم 7428

پڑوسی کے حقوق

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیئے کہ وہ اپنے پڑوسی کے ساتھ نیک سلوک کرے، اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیئے کہ وہ اپنے مہمان کا احترام اور اس کی خاطرداری کرے، اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیئے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے ۔

سنن ابن ماجہ 3672

دوسروں کا مال کھانے والے کے لیے وعید

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو لوگوں کا مال لے اور اس کو ہڑپ کرنا چاہتا ہو تو اس کو اللہ تباہ کر دے گا ۔

سنن ابن ماجہ 2411

درود شریف کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوطلحہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک روز رسول اللہ ﷺ بڑے خوش تشریف لائے تو فرمایا :’’ جبریل ؑ میرے پاس تشریف لائے تو انہوں نے فرمایا : آپ کا رب فرماتا ہے : محمد ﷺ! کیا یہ بات آپ کے لیے باعث مسرت نہیں کہ جب آپ کی امت میں سے کوئی شخص ایک مرتبہ آپ پر درود بھیجے تو میں اس پر دس رحمتیں بھیجوں اور آپ کی امت میں سے جو شخص ایک مرتبہ آپ پر سلام بھیجے تو میں اس پر دس مرتبہ سلامتی بھیجوں ۔

مشکوٰۃ 928

قرآن مجید پڑھنے پڑھانے کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سے کچھ اللہ والے ہیں ، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ! وہ کون لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ قرآن پڑھنے پڑھانے والے ہیں، جو اللہ والے اور اس کے نزدیک خاص لوگ ہیں

سنن ابن ماجہ 215

صدقہ ‏جاریہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی اپنی موت کے بعد جو چیزیں دنیا میں چھوڑ جاتا ہے ان میں سے بہترین چیزیں تین ہیں: نیک اور صالح اولاد جو اس کے لیے دعائے خیر کرتی رہے، صدقہ جاریہ جس سے نفع جاری رہے، اس کا ثواب اسے پہنچتا رہے گا، اور ایسا علم کہ اس کے بعد اس پر عمل کیا جاتا رہے ۔

سنن ابن ماجہ 241

مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں : سلام کا جواب دینا ، مریض کی عیادت کرنا ، جنازہ کے ساتھ جانا ، دعوت قبول کرنا اور چھینکنے والے کا (یرحمک اللہ کہہ کر اسے) جواب دینا ۔

مشکوٰۃ 1524

جوتا پہننے کا سنت طریقہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول کریم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے " جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں پاؤں میں پہلے پہنے اور جب اتارے تو با ئیں پاؤں سے پہلے اتارے چاہیے کہ سیدھے میں پہلے پہنا جائے اور آخر میں اتارا جائے.

صحیح البخاری  5855

خير وبھلائی سکھانے کا اجر

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جس نے کسی کو علمِ دین سکھایا، تو اس کو اتنا ثواب ملے گا جتنا کہ اس شخص کو جو اس پر عمل کرے، اور عمل کرنے والے کے ثواب سے کوئی کمی نہ ہو گی.

سنن ابن ماجہ 240

صحابہ کرام رضی اللہ کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے صحابہ کو گالیاں نہ دو، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر کوئی احد پہاڑ کے برابر سونا اللہ کی راہ میں صرف کرڈالے تو ان میں کسی کے ایک مد(کلو) یا آدھے مد کے برابر بھی ثواب نہ پائے گا ۔

سنن ابن ماجہ 161

تقدیر کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی شخص چار چیزوں پر ایمان لائے بغیر مومن نہیں ہو سکتا: اللہ واحد پر جس کا کوئی شریک نہیں، میرے اللہ کے رسول ہونے پر، مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر، اور تقدیر پر ۔ 

سنن ابن ماجہ 81

دین میں رائے اور قیاس سے اجتناب کی تلقین

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جسے  ( بغیر تحقیق کے )  کوئی غلط فتویٰ دیا گیا  ( اور اس نے اس پر عمل کیا )  تو اس کا گناہ فتویٰ دینے والے پر ہو گا ۔

سنن ابن ماجہ 53

ایمان کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم اس ذات کی! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، تم جنت میں اس وقت تک نہیں داخل ہو سکتے جب تک کہ تم ایمان نہ لے آؤ، اور تم اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک کہ آپس میں محبت نہ کرنے لگو، کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں کہ جب تم اسے اپنا لو تو ایک دوسرے سے محبت کرنے لگو گے! آپس میں سلام کو عام کرو. 

سنن ابن ماجہ 68

ﷲﷻ کے پسندیدہ اور ناپسندیدہ مقامات

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ مقامات مساجد ہیں اور سب سے زیادہ ناپسندیدہ جگہیں بازار ہیں ۔

مشکوٰۃ 696

کامیاب گروہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  میری امت میں ایک گروہ ہمیشہ اللہ کے حکم  ( دین )  پر قائم رہنے والا ہو گا، اس کی مخالفت کرنے والا اس کا کچھ نہ بگاڑ سکے گا ۔

سنن ابن ماجہ 7

Tuesday, 4 August 2020

نماز میں آمین کہنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ  سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  نے فرمایا: جب قراءت کرنے والا(امام) آمین کہے تو تم بھی آمین کہو، کیونکہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے موافقت کر گئی تو  اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جائیں گے۔

مسند احمد 1593

جن اوقات میں نماز پڑھنے سے روکا گیا ہے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا :    نمازِ عصر کے بعد کوئی نماز نہیں یہاں تک کہ سورج غروب ہوجائے اور نمازِ فجر کے بعد کوئی نماز نہیں یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجائے ۔   

صحیح مسلم 1923

انبیاء علیہم السلام کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوسعید ؓ کی روایت میں ہے ، فرمایا :’’ انبیا علیہ السلام کو ایک دوسرے پر برتری نہ دو ۔‘‘

  اور حضرت ابوہریرہ ؓ کی روایت میں ہے :’’ انبیا علیہ السلام کو ایک دوسرے پر فضیلت نہ دو ۔‘‘ 

مشکوٰۃ 5709

رسول اللہ ﷺ عید الاضحی کے دن نماز عید سے واپسی پر کھاتے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

رسول اللہ ﷺ عید الفطر کے دن جب تک کہ کچھ کھا نہ لیتے نہیں نکلتے اور عید الاضحی کے دن نہیں کھاتے جب تک کہ ( عید گاہ سے ) واپس نہ آجاتے.

سنن ابن ماجہ 1756

قربانی کے لیے چھری تیز رکھو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگ دار مینڈھا لانے کا حکم دیا جس کی آنکھ سیاہ ہو، سینہ، پیٹ اور پاؤں بھی سیاہ ہوں، پھر اس کی قربانی کی، آپ ﷺ نے فرمایا: عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا چھری لاؤ ، پھر فرمایا: اسے پتھر پر تیز کرو ، تو میں نے چھری تیز کی، آپ ﷺ  نے اسے ہاتھ میں لیا اور مینڈھے کو پکڑ کر لٹایا اور ذبح کرنے کا ارادہ کیا اور کہا:«بسم الله اللهم تقبل من محمد وآل محمد ومن أمة محمد» اللہ کے نام سے ذبح کرتا ہوں، اے اللہ! محمد، آل محمد اور امت محمد کی جانب سے اسے قبول فرما پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی قربانی کی۔

سنن ابو داؤد 2792

یومِ عرفہ کا روزہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

سیدنا ابو قتادہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یوم عرفہ یعنی (۹) ذوالحجہ کا روزہ گزشتہ اور آئندہ دو سالوں کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے اور یومِ عاشوراء کا روزہ ایک گزشتہ سال کے گناہوں کا۔

مسند احمد 3979

قربانی کے گوشت میں غریبوں کا حصہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مدینہ منورہ میں ہم قربانی کے گوشت میں نمک لگا کر رکھ دیتے تھے اور پھر اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھی پیش کرتے تھے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ نہ کھایا کرو۔ یہ حکم ضروری نہیں تھا بلکہ آپ ﷺ کا منشا یہ تھا کہ ہم قربانی کا گوشت ( ان لوگوں کو بھی جن کے یہاں قربانی نہ ہوئی ہو ) کھلائیں اور اللہ زیادہ جاننے والا ہے۔

صحیح بخاری 5570

سود کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سود کھانے والے ، کھلانے والے ، لکھنے والے اور اس کی گواہی دینے والوں پر لعنت فرمائی ، اور فرمایا :’’ (گناہ میں) وہ سب برابر ہیں ۔‘‘ 


مشکوٰۃ 2807

تین دن سے زیادہ قطع کلامی جائز نہیں

لبسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے کسی  ( مسلمان )  بھائی سے تین دن سے زیادہ تعلق کاٹے کہ جب وہ ملیں تو یہ ایک طرف منہ پھیر لے اور دوسرا دوسری طرف اور دونوں میں اچھا وہ ہے جو سلام پہلے کرے۔“

 
صحیح البخاری 6237

تلاوتِ قرآن پاک کا اجر

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : جو شخص قرآن کریم کا ایک حرف پڑھتا ہے تو اسے اس کے بدلے میں ایک نیکی ملتی ہے ، اور نیکی دس گنا بڑھ جاتی ہے ، میں نہیں کہتا کہ (الم) ایک حرف ہے ، بلکہ الف ایک حرف ہے ، لام ایک حرف ہے ، میم ایک حرف ہے ۔ 

مشکوٰۃ 2137