Thursday 30 August 2018

باہمی محبت کی مثال

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " باہمی محبت، ایک دوسرے پر رحم اور نرمی کرنے میں ایمانداروں کی مثال ایک جسم کی ہے کہ اگر اس کا ایک عضو بیمار ہو جائے تو سارا جسم بیداری اور بخار محسوس کرتا ہے۔"

صحیح البخاری 6011
صحیح مسلم 2586

Monday 27 August 2018

اچھے اخلاق کی اہمیت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "میزان میں اچھے اخلاق سے زیادہ کوئی چیز بھاری نہیں ہے"

سنن ابی داؤد 4799

اللّٰہ کا ڈر

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  سے پوچھا گیا کہ سب سے زیادہ کون سا عمل جنت میں جانے کا سبب بنے گا؟ تو آپﷺ نے فرمایا" اللّٰہ کا ڈر اور اچھی عادت۔ "

جامع الترمذی 2004

Friday 24 August 2018

سونے سے پہلے کی تسبیح

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
سیدنا علی اور سیدھ فاطمہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما نے گھریلو کام میں تعاون کے لئے رسول اللہ ﷺ   سے خادم مانگا۔ اس پر آپ ﷺ نے فرمایا: میں تمھیں اس سے بہتر چیز بتا تا ہوں، جب بستر پر آرام کے لئے آؤ تو 33 بار تسبیح 'سبحان اللّٰہ'، 33 بار تحمید 'الحمدللہ' اور 34 بار تکبیر 'اللّٰہُ اکبر' کہو، یہ تمھارے لیے خادم سے بہتر ہے"

صحیح البخاری6318
صحیح مسلم 2727

سونے کے آداب

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضرت ابو برزہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ "رسول کریم  ﷺ  نمازِ عشاء سے پہلے نیند اور بعد میں باتیں کرنا پسند نہیں کرتے تھے۔"
صحیح البخاری 568

اعمال کا اجر

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے اور ہر انسان کو اس کی نیت ہی کا پھل (اجر) ملتا ہے"

صحیح البخاری 1               صحیح مسلم 1907

Tuesday 21 August 2018

سفید لباس کی اہمیت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "سفید لباس پہنو! یہ انتہائی پاک اور خوشگوار ہوتا ہے اور اسی میں اپنے مردوں کو کفناؤ"

جامع الترمذی 2810

فضول خرچی اور تکبر سے بچو

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " کھاؤ، پیو، پہنو اور خیرات کرو لیکن اسراف اور بڑائی کے بغیر "

صحیح البخاری 5783

دعائیں قبول ہوتی ہیں

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " تین دعائیں قبول ہوتی ہیں : مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا اور والد کی اولاد کے حق میں دعا. "

جامع الترمذی 3448

Saturday 18 August 2018

مہمان کی عزت کرو

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " جو اللّٰہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے مہمان کی عزت کرے. "

صحیح البخاری 6135

ضیافت میں متقی لوگوں کو بلاؤ

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " صرف ایماندار کی صحبت اختیار کر اور تیرا کھانا صرف متقی ہی کھائے . "

سنن ابی داؤد 4832

زیادہ کھانےسے اجتناب کاحکم

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " انسان، پیٹ سے بدتر کوئی برتن نہیں بھرتا. ابن آدم کے لیے چند لقمےکافی ہیں جو اس کی کمر کو کھڑا رکھ سکیں. اگر اس سے زیادہ ہی کھانا ہے تو (معدےکا) تہائی کھانے کے لئے، تہائی پینے کے لیے اور تہائی سانس کے لئے مقرر کرلے. "

جامع الترمذی 2380

مجلس کے آداب

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "تم میں سے کوئی اگر مجلس (محفل) سےاٹھ کر چلا جائے اور پھر واپس آئے تو وہی اس جگہ کا زیادہ حق رکھتا ہے. "

صحیح مسلم 2179

محفل کے اداب

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "تم میں سے کوئی شخص دوسرے کو اس کی جگہ سے نہ اٹھا ئے کہ پھر وہاں خود بیٹھے، البتہ مجلس میں فراخی اور وسعت پیدا کرو. "

صحیح البخاری 6270

Monday 13 August 2018

لوگوں کو دعا دو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "کوئی مسلمان بندہ ایسا نہیں ہے جو اپنے (مسلمان) بھائی کی غیر حاضری میں اس کے لیے دعائےخیر کرتا ہو مگر فرشتہ (وہی دعا اس کے حق میں کرتے ہوئے) کہتا ہے اور تیرے لئے بھی اسی کے مثل حاصل ہو."

صحیح مسلم 2732

کامل ایمان کی نشانی

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "جو شخص اللّٰہ کے لیے محبت رکھے اور اللّٰہ کے لیے بغض رکھے اور اللّٰہ ہی کے لئے کوئی چیز دے اور اللّٰہ ہی کے لئے روکے (نہ دے) تو اس نے ایمان مکمل کرلیا۔"

سنن ابی داؤد 4681

احسان کا بدلہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا "جو شخص تم سے اللّٰہ کے نام پر پناہ طلب کرے،اسے تحفظ دو اور جو اللّٰہ کے نام پر سوال کرے، اسے دو اور جو تمہیں بلائے، اس کی دعوت قبول کرو اور جو تمھارے ساتھ اچھائی کرے، اسے بھر پور بدلہ دو اگر بدلہ دینے کے لیے کوئی چیز نہ ملے تو اس کے لیے  اتنی دعا کرو کہ تم سمجھنے لگو کہ اب تم نے اس کے احسان کابدلہ چکادیا ھے ۔"

سنن ابی داؤد 1672

مخلوق سے محبت کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا " جو شخص کسی مومن سے دنیا کا کوئی غم ومصیبت دور کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ اس سے قیامت کے غم ومصائب سے ایک مصیبت دور کرے گا اور جو کسی تنگ دست کو آسانی مہیا کرتا ہے اللّٰہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کے لے آسانی  فرمائیں گے اور جو کسی مسلمان  کے عیب پر پردہ ڈالتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں پردہ پوشی فرما ئےگا۔ جب بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگارہتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ اس کی مدد میں لگارہتا ہے۔ "
صحیح مسلم 2699

اہل کتاب کو سلام کا جواب

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا " اہل کتاب اگر تمہیں سلام کہیں تو جواب میں وعلیکم کہو۔"

صحیح البخاری 6258
صحیح مسلم 2163

Wednesday 8 August 2018

نیکی برائی کو مٹا دیتی ہے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا " تو جہاں بھی ہے، اللّٰہ تعالیٰ سے ڈر، برائی ہوجائے تو اس کے پیچھے نیکی بھی کر، وہ برائی کو مٹادے گی اور لوگوں سے اچھے اخلاق کے ساتھ برتاؤ کر۔"
جامع الترمذی 1987

مزدوری پوری ادا کرو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا " قیامت کے دن میں تین اشخاص کا دشمن ہوں گا۔ ایک وہ جس نےمیرے نام سے عہد کیا، پھر دھوکا دیا اور دوسرا وھ جس نے آزاد انسان کو فروخت کیا اور اس کی قیمت کھاگیا اور تیسرا وہ جس نے مزدور رکھا، پھر اس سے پورا کام لیامگر اس کی مزدوری ادا نہ کی۔"

صحیح البخاری 2270

بدگمانی سے بچو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا " اپنے آپ کو بدگمانی سے بچاؤ، بےشک  بدگمانی سب سے بڑی جھوٹی بات ھے۔"

صحیح البخاری 6064

سلام میں پہل کرو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی کو تین رات (اور دن) سے زیادہ چھوڑے رہے کہ جب وہ  ملیں تو ایک دوسرے سے منہ پھیرلیں اور ان میں سے بہتر وہ ہے جو پہلے سلام کرے۔"

صحیح مسلم 2560
صحیح البخاری 6077

جنت میں داخل کرنے والے اعمال

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  سے ایسے اعمال کا سوال ہوا جو جنت میں داخل کردیں اور جہنم سے دور کودیں۔ تو آپﷺ نے فرمایا " اللّٰہ کی عبادت کر، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنا، نماز قائم کر، زکوة دے اور صلہ رحمی کر ۔ "

صحیح البخاری 50
صحیح مسلم 13

مسلمان کے مسلمان پر پانچ حقوق

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "مسلمان کے مسلمان پر پانچ حقوق ہیں: سلام کا جواب دینا، بیمار کی عیادت کرنا، جنازے کے پیچھے جانا، دعوت قبول کرنا اور چھینک مارنے والے (کی چھینک) کا جواب دینا۔ "

صحیح البخاری 1240
صحیح مسلم2162

رفعت و بلندی

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "جو اللّٰہ تعالیٰ ( کی رضا) کے لئے تواضع اور عاجزی اختیار کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ اسے رفعت اور بلندی عطا کرتا ہے"

صحیح مسلم 2864

چھینک پر سنت عمل

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضرت ابوہریرھ رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضورِ اکرم  ﷺ  چھینک کے وقت اپنا ہاتھ یا کپڑا منہ پر رکھ لیتے تھے اور اس طریقے سے آواز پست کرتے۔ "

سنن ابی داؤد 5029

سلام کہنے کا اصول

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "سوار پیدل چلنے والے کو سلام کرے، چلنے والا بیٹھنے والے کو اور کم تعداد  والے بڑی جماعت کو سلام کریں۔ "

صحیح البخاری 6332
صحیح مسلم 2160