Friday, 18 April 2025

پالتو جانوروں کے حقوق کا معاملہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  ایک عورت بلی کے معاملے میں جہنم میں ڈال دی گئی جسے اس نے باندھ رکھا تھا۔ اس نے نہ اسکو کھلایا ، نہ اسے چھوڑا ہی کہ زمین کے چھوٹے چھوٹے جانور کھا لیتی ، وہ لاغر ہو کر مر گئی۔

صحیح مسلم 6982 (صحیح)

جتنا بادشاہ کے قریب اتنا اللّٰہ سے دور

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جنگل میں رہنے والا سخت دل ہوتا ہے۔ شکار کا پیچھا کرنے والا غافل ہوتا ہے اور بادشاہ کے پاس جانے والا فتنے کا شکار ہو جاتا ہے۔

مشکوٰۃ 3701 (صحیح)

خیالات پر درگزر کا معاملہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  بلاشبہ ﷲﷻ نے میری امت کی ان باتوں سے درگزر فرمایا ہے جو وہ دل میں اپنے آپ سے کریں، جب تک اس پر عمل یا کلام نہ کریں ۔

صحیح مسلم 332 (صحیح)

آسانیاں پیدا کرو مشکلات نہیں

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے ارشاد فرمایا: لوگوں کو علم سکھاؤ ، آسانیاں پیدا کرو ، مشکلات پیدا نہ کرو اور تین مرتبہ فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو اسے سکوت (خاموشی) اختیار کر لینا چاہئے۔ 

مسند احمد 3448 (صحیح)

غیبت کرنے والوں کا انجام

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ’’جب مجھے معراج کرائی گئی تو میرا گزر ایک ایسی قوم پر ہوا جن کے ناخن تانبے کے تھے جو اپنے چہروں اور سینوں کو چھیل رہے تھے۔ میں نے پوچھا : اے جبریل ! یہ کون لوگ ہیں ؟ انہوں نے کہا : یہ وہ ہیں جو دوسرے لوگوں کا گوشت کھاتے اور ان کی عزتوں سے کھیلتے ہیں"۔ 

سنن ابوداؤد 4878 (صحیح)

جوتا پہننے کا سنت طریقہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ کا فرمان ھے: جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں (سیدھے) پاؤں میں پہلے پہنے اور جب اتارے تو بائیں (الٹے) پاؤں سے پہلے اتارے, چاہیے کہ سیدھے میں پہلے پہنا جائے اور آخر میں اتارا جائے

صحیح البخاری 5855 (صحیح)

کھانا کھانے کے آداب

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

میں رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ کے زیر پرورش لڑکا تھا اور (کھانے کے دوران) میرا ہاتھ پلیٹ میں ہر طرف گھومتا تھا، (یہ حرکت دیکھ کر) رسولِ کریم ﷺ نے مجھے فرمایا:  اللّٰه کا نام لے کر اپنے دائیں ہاتھ کے ساتھ اپنے سامنے سے کھاؤ۔

مشکوٰۃ 4159 (متفق علیہ)

نمازِ جمعہ میں جلدی کرو

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جب جمعہ کا دن آتا ہے تو فرشتے جامع مسجد کے دروازے پر آنے والوں کے نام لکھتے ہیں، سب سے پہلے آنے والا اونٹ کی قربانی دینے والے کی طرح لکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد آنے والا گائے کی قربانی دینے والے کی طرح پھر مینڈھے کی قربانی کا ثواب رہتا ہے۔ اس کے بعد مرغی کا، اس کے بعد انڈے کا۔ لیکن جب امام ( خطبہ دینے کے لیے ) باہر آجاتا ہے تو یہ فرشتے اپنے دفاتر بند کر دیتے ہیں اور خطبہ سننے میں مشغول ہوجاتے ہیں۔

صحیح البخاری 929 (صحیح)

نعمت پر الحمدللہ کہنے کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا :  جب ﷲﷻ بندے کو کوئی نعمت دیتا ہے اور بندہ الحمد للہ کہتا ہے تو بندے نے جو ( شکر ) ادا کیا، وہ ملنے والی نعمت سے افضل ہوتا ہے۔

سنن ابنِ ماجہ 3805 (صحیح)

بڑھا چڑھا کر تعریف کرنے کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو سنا، وہ کسی آدمی کی تعریف کر رہا تھا، تعریف میں اسے بہت بڑھا چڑھا رہا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا:  تم لوگوں نے اسکو ہلاک کر ڈالا یا ( فرمایا : ) تم لوگوں نے اس آدمی کی کمر توڑ دی ۔

صحیح مسلم 7504 (صحیح)

Tuesday, 8 April 2025

صدقہ جاریہ کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  جب انسان مر جاتا ہے تو تین صورتوں کے علاوہ اسکے سب عمل منقطع ہو جاتے ہیں۔ 1. صدقہ جاریہ، 2. وہ علم جس سے ( بعد میں بھی ) فائدہ اٹھایا جاتا رہے 3. نیک اولاد جو اس کے لیے دُعا کرتی رہے۔

سنن النسائی 3681 (صحیح)

چار چیزوں سے اللّٰہ کی پناہ طلب کرو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ چار چیزوں سے ﷲﷻ کی پناہ طلب فرمایا کرتے تھے: ایسے علم سے جو نفع نہ دے، ایسے دل سے جو ﷲ تعالٰی سے نہ ڈرے، ایسی دُعا سے جو قبول نہ ہو اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو۔ 

سنن النسائی 5444 (صحیح)

زہد و تقوٰی کے احکام

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
 
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  زیادہ مت ہنسو کیونکہ زیادہ ہنسنے سے دل مردہ ہو جاتا ہے۔

سنن ابنِ ماجہ 4193 (صحیح)

نبيِ رحمت ﷺ کی پانچ نصیحتیں

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا

  حرام کاموں سے بچو، سب سے بڑے عابد بن جاؤ گے۔ ﷲﷻ کی تقسیم پر راضی رہو، سب سے بڑے غنی بن جاؤ گے۔  پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک کرو مومن بن جاؤ گے.  جو اپنے لیے پسند کرتے ہو، لوگوں کے لیے بھی وہی پسند کرو، مسلمان بن جاؤ گے۔  کثرت سے نہ ہنسا کرو، کیونکہ کثرت سے ہنسنا دل کو مردہ کر دیتا ہے۔

مسند احمد 8081 (صحیح)

امر باالمعروف و نہی عن المنکر

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  نیکی کا حکم دو اور بُرائی سے منع کرو ، قبل اسکے کہ تم دعائیں مانگو اور تمہاری دعائیں قبول نہ کی جائیں۔

سنن ابنِ ماجہ 4004 (صحیح)

مسنون اذکار کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”کچھ چیزیں نماز کے پیچھے  ( بعد میں )  پڑھنے کی ایسی ہیں کہ ان کا کہنے والا محروم و نامراد نہیں رہتا، ہر نماز کے بعد 33 بار سبحان اللہ کہے، 33 بار الحمدللہ کہے، اور 34 بار اللہ اکبر کہے“۔ 

جامع الترمذی 3412 (صحیح)

ﷲﷻ سے کلمہ والی موت طلب کرو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جس کی آخری بات لا إله إلا الله  ہو وہ جنت میں داخل ہوگا۔

سنن ابوداؤد 3116 (صحیح)