Tuesday, 22 March 2022

کوئی گری پڑی چیز ملنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سرورِ کائنات شافع روز محشر ﷺ نے فرمایا: جسے کوئی گری پڑی چیز ملے تو اسے چاہیئے کہ ایک یا دو عادل گواہ بنالے، اور چھپائے نہیں اور نہ غائب کرے، پھر اگر اس کے مالک کو پائے تو اسے لوٹا دے، ورنہ وہ ﷲﷻ کا مال ہے جسے چاہتا ہے عنایت فرما دیتا ہے۔

سنن ابوداؤد 1709

صدقہ جاریہ بعد از وفات

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  جب انسان مرجاتا ہے تو تین صورتوں کے علاوہ‘ اس کے سب عمل منقطع ہوجاتے ہیں( اور وہ یہ ہیں:) صدقہ جاریہ‘ وہ علم جس سے ( بعد میں بھی ) فائدہ اٹھایا جاتا رہے اور نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرتی رہے ۔ 

سنن نسائی 3681

مردوں کے لیے ریشم اور سونا حرام ہے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سرورِ کونین سید الانبیاء ﷺ نے ریشم لیا اور اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑا اور سونا لیا اور اپنے بائیں ہاتھ میں پکڑا، پھر فرمایا:  بلاشبہ یہ دونوں میری اُمت کے مردوں پر حرام ہیں۔

سنن ابوداؤد 4057

نصف شعبان کی رات فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سرورِ کونین سید الانبیاء ﷺ نے فرمایا: ﷲﷻ نصف شعبان کی رات کو اپنی مخلوق پر نظر ڈالتا ہے اور اپنے تمام بندوں کی مغفرت کردیتا ہے، ماسوائے دو قسم کے آدمیوں کے، کسی سے بغض رکھنے والا اور کسی کا قاتل۔ 

مسند احمد 12763

جھوٹی قسم پر وعید

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے اِس لیے قسم کھائی کہ کسی مُسلمان کا مال ( جھوٹ بول کر وہ ) مار لے تو جب وہ ﷲﷻ سے ملے گا، اللہ تعالٰی اس پر نہایت ہی غصہ ہو گا

صحیح البخاری 4549

ایمان کی نشانی

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ ‌ نے فرمایا: جو نیکی کر کے خوش ہوا اور برائی کر کے پریشان ہوا، وہ مؤمن ہے۔ 

مسند احمد 94

زبان کی حفاظت کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

امام المرسلین حضرت محمد ﷺ نے فرمایا:  اس شخص کے لیے ہلاکت ہے جو بات کرتے وقت جھوٹ بولتا ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے لوگوں کو ہنسائے، تو اس کے لیے ہلاکت ہے، اس کے لیے ہلاکت ہے ۔

مشکوٰۃ 4834

ریا و نمود اور شہرت کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شَفِیعُ الْمُذْنِبِین رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو ریاکاری کرے گا تو اللہ تعالٰی قیامت کے دن اسے لوگوں کے سامنے ظاہر کر دے گا، اور جو اللہ کی عبادت شہرت کے لیے کرے گا تو اللہ تعالٰی قیامت کے دن اسے رسوا و ذلیل کرے گا“، فرمایا: جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا اس پر اللہ تعالٰی بھی رحم نہیں کرتا“۔

جامع الترمذی 2381

تلاوتِ قرآن مجید کا انعام

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

احمد مُجتبیٰ محمد مُصطفٰی ﷺ نے فرمایا: قرآن والے ( قرآن کی تلاوت کرنے والے سے، یا حافظ قرآن ) سے جب وہ جنت میں داخل ہوگا کہا جائے گا: پڑھتا جا اور اُوپر چڑھتا جا، تو وہ پڑھتا اور چڑھتا چلا جائے گا، وہ ہر آیت کے بدلے ایک درجہ ترقی کرتا چلا جائے گا، یہاں تک کہ جو اسے یاد ہوگا وہ سب پڑھ جائے گا ۔ 

سنن ابنِ ماجہ3780

فقراء ومساکین کی فضیلت کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سرورِ کونین سید الانبیاء ﷺ نے فرمایا:  تمہارے کمزور لوگوں کی وجہ ہی سے تمہاری مدد کی جاتی ہے اور انہی کی وجہ سے تمہیں رزق دیا جاتا ہے ۔

مشکوٰۃ 5232

نماز کی اہمیت کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  (مومن) بندے اور کفر کے درمیان فرق نماز کا ترک کرنا ہے ۔

مشکوٰۃ 569

ماہِ شعبان میں نفلی روزوں کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ: رسولِ کریم ﷺ سال کے کسی مہینے میں شعبان سے زیادہ ( نفلی ) روزے نہ رکھتے تھے۔ ( یوں سمجھیے کہ ) پورا شعبان ہی روزے رکھتے تھے ۔ 

سنن نسائی 2182

اگر قرض واپس کرنے کی نیت نہ ہو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سرورِ کونین سید الانبیاء ﷺ نے فرمایا: جو قرض لے اور اس کو واپس کرنے کی نیت نہ رکھتا ہو، تو وہ ﷲﷻ سے چور ہوکر ملے گا ۔

سنن ابن ماجہ 2410

Wednesday, 9 March 2022

بیواؤں، مسکینوں کی خبر گیری کا اجر

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: بیواؤں اور مسکینوں کے کام آنے والا ﷲﷻ کے راستے میں جہاد کرنے والے کے برابر ہے، یا رات بھر عبادت اور دن کو روزے رکھنے والے کے برابر ہے۔ 

صحیح البخاری 5353

صاف دل کون ھے؟

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ سے سوال کیا گیا کہ لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہر صاف دل، زبان کا سچا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: زبان کے سچے کو تو ہم سمجھتے ہیں، صاف دل کون ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: پرہیزگار صاف دل جس میں کوئی گناہ نہ ہو، نہ بغاوت، نہ کینہ اور نہ حسد ۔

سنن ابنِ ماجہ 4216

اچھی بات کہو ورنہ چپ رہو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جو شخص ﷲﷻ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے اپنے مہمان کی عزت کرنی چاہیئے اور جو شخص ﷲﷻ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہئے کہ وہ صلہ رحمی کرے، جو شخص ﷲﷻ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے چاہیئے کہ اچھی بات زبان سے نکالے ورنہ چپ رہے۔  

صحیح البخاری 6138

ترکِ ملاقات کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: آپس میں بغض نہ رکھو اور ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، پیٹھ پیچھے کسی کی برائی نہ کرو، بلکہ اللہ کے بندے اور آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو اور کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ کسی بھائی سے تین دن سے زیادہ تک بات چیت بند کرے۔

صحیح البخاری 6076

قرض کو بہتر طور پر ادا کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میرا کچھ قرض نبی اکرم ﷺ پر تھا، تو آپ ﷺ نے مجھے ادا کیا اور زیادہ کرکے دیا۔ 

سنن ابوداؤد 3347

آپس میں صلح جوئی کی ترغیب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ عمل نہ بتلاؤں کہ جس کا درجہ نماز، روزے اور صدقہ سے بھی زیادہ ہے؟ لوگوں نے کہا: کیوں نہیں، آپ ‌ﷺ نے فرمایا: آپس میں مصالحت کرنا اور آپس میں فساد پیدا کرنا تو (نیکیوں کو) تباہ کردیتا ہے۔ 

مسند احمد 6083

راضی بہ رضائے الٰہی کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

امامِ المرسلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  اس شخص نے فلاح پائی جس نے (اپنے رب کی) اطاعت کرلی اور اسے بقدر ضرورت رزق عطا کیا گیا، اور ﷲﷻ نے جو اسے عطا کیا اس پر اس نے قناعت اختیار کی۔

مشکوٰۃ 5165

سنتوں کی پیروی کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِمامُ المُرسلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  ساری اُمت جنت میں جائے گی سوائے اُن کے جنہوں نے اِنکار کیا۔“ صحابہ کرام نے عرض کیا: اللّٰہ کے رسول ﷺ! انکار کون کرے گا؟ فرمایا ”جو میری اطاعت کرے گا وہ جنت میں داخل ہوگا اور جو میری نافرمانی کرے گا اس نے انکار کیا۔

صحیح البخاری 7280

سورہ بقرہ تلاوت کرنے کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ، شیطان اس گھر سے بھاگتا ہے جس میں سورہ بقرہ پڑھی جاتی ہے ۔

صحیح مسلم 1824

امید اور حرص کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریم ﷺ نے فرمایا: انسان بوڑھا ہوجاتا ہے لیکن اس کی دو چیزیں جوان رہتی ہیں، مال کی حرص اور عمر کی حرص۔

مشکوٰۃ 5270

نمازِ جمعہ کا اجر و ثواب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سرورِ کائنات فخرِ موجودات احمد مجتبٰی محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: جو شخص جمعہ کے روز خوب اچھی طرح غسل کرے، پیدل چل کر اول وقت مسجد میں جاکر امام کے قریب بیٹھ کر خوب غور سے خطبہ سنے اور اس دوران کوئی لغو کام نہ کرے تو اسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزے اور ایک سال کے قیام کا ثواب ملتا ہے۔

مشکوٰۃ 1388

علاماتِ قیامت- وقت سے برکت اُٹھ جائے گی

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: قیامت قائم نہیں ہو گی حتیٰ کہ زمانہ قریب آجائے گا تو سال مہینے کی طرح ، مہینہ جمعے (سات دن) کی طرح ، جمعہ (یعنی ہفتہ) دن کی طرح ، دن گھنٹے کی طرح اور گھنٹہ آگ کے شعلے کی طرح ہوگا ۔

مشکوٰۃ 5448

غلطیوں (گناہوں) کو زائل کرنے والے کلمات

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمتﷺ نے ایک شاخ پکڑی، اس کو ہلایا، لیکن اس سے پتے نہ جھڑے، پھر ہلایا، لیکن پھر بھی پتے نہیں جھڑے، پھر اس کو ہلایا تو اس کے پتے جھڑ گئے، رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: بیشک سُبْحَانَ اللّٰہِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، اَللّٰہُ أَکْبَرُ، یہ کلمات غلطیوں کو ایسے زائل کرتے ہیں، جیسے درخت اپنے پتے گرا دیتا ہے۔ 

مسند احمد 5453

ذکرِ الٰہی کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ایک اعرابی نے رسولِ کریم ﷺ سے عرض کیا کہ اسلام کے اصول و قواعد مجھ پر بہت ہو گئے ہیں، لہٰذا آپ ﷺ مجھے کوئی ایسی چیز بتادیجئیے جس پر میں مضبوطی سے جم جاؤں، آپ ﷺ نے فرمایا: تمہاری زبان ہمیشہ ذکرِ الٰہی سے تر رہنی چاہیئے ۔ 

سنن ابنِ ماجہ 3793