Tuesday 25 January 2022

ﷲﷻ سے پورے یقین کے ساتھ مانگو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سرورِ کونین سید الانبیاء ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی دُعا کرے تو یوں نہ کہے: اے ﷲ ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے، بلکہ اسے پختہ عزم کے ساتھ اور بڑی رغبت کے ساتھ دُعا کرنی چاہیے، کیونکہ کسی بھی چیز کا عطا کرنا ﷲ کے لیے کوئی گراں نہیں۔

مشکوٰۃ 2226

ﷲﷻ شیطان کے شر سے محفوظ رکھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: شیطان ابنِ آدم ( انسان ) کے بدن میں اسی طرح دوڑتا ہے جس طرح خون رگوں میں گردش کرتا ہے ۔ 

سنن ابوداؤد 4719

سخاوت کی فضیلت اور بخل کی مذمّت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت اسماء ؓ بیان کرتی ہیں، رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: خرچ کر لیکن شمار نہ کر ورنہ ﷲﷻ تجھے بھی گن گن کر دے گا، (مال کو) روک کر نہ رکھ ورنہ ﷲ تجھ سے روک لے گا اور جتنا ہو سکے عطا کرتی رہو۔

مشکوٰۃ 1861

راہ خدا میں خرچ کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: بے شک ﷲﷻ ایسے مالدار کو پسند فرماتا ہے جو پرہیزگار ، گمنام ہو ۔

مشکوٰۃ 5284

بیوی سے حسن سلوک کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کوئی مومن (شوہر) کسی مومنہ (بیوی) سے بغض نہ رکھے، اگر اس کی کوئی ایک عادت اسے ناپسند ہے تو کوئی دوسری عادت پسند بھی ہے۔ 

مشکوٰۃ 3240

خواتین سے معاملات کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جب کوئی آدمی کسی (اجنبی) عورت کے ساتھ علیحدگی میں ہوتا ہے تو اُن دونوں کا تیسرا شیطان ہوتا ہے۔

مشکوٰۃ 3118

موت کو کثرت سے یاد کیا کرو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

امامِ المرسلین حضرت محمد ﷺ نے فرمایا:  لذتوں کو کاٹ دینے والی، موت کو کثرت سے یاد کیا کرو۔

مشکوٰۃ 1607

سفید بالوں والوں کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: سفید بال ختم نہ کرو کیونکہ وہ مسلمان کا نور ہے، جس کا حالت اسلام میں بال سفید ہوتا ہے تو اسکے بدلے میں ﷲﷻ اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے، اس کے بدلہ میں اس کی ایک غلطی ختم کردیتا ہے اور اس کے بدلہ میں اس کا ایک درجہ بلند کر دیتا ہے ۔

مشکوٰۃ 4458

فتنوں کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریم ﷺ مدینے کے کسی بلند مکان پر چڑھے تو فرمایا: کیا تم دیکھ رہے ہو جو میں دیکھ رہا ہوں؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: نہیں، فرمایا:  بےشک میں فتنے دیکھ رہا ہوں جو تمہارے گھروں میں بارش کے قطروں کی طرح داخل ہورہے ہیں۔

Sunday 16 January 2022

بلندی درجات والا عمل

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  کیا میں تمہیں ایسا عمل بتاؤں جس کے ذریعے ﷲﷻ خطائیں معاف کر دیتا ہے اور درجات بلند کرتا ہے؟‘‘ صحابہ کرام نے عرض کیا: کیوں نہیں، اللہ کے رسول ﷺ ! ضرور بتائیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ناگواری کے باوجود مکمل طور پر وضو کرنا، مساجد کی طرف زیادہ قدم چل کر جانا اور نماز کے بعد  دوسری نماز کا انتظار کرنا، یہی سرحدی چھاؤنی کی حفاظت ہے

مشکوٰۃ 282

غیر جنس کی مشابہت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سرورِ کونین سید الانبیاء ﷺ نے فرمایا:  ﷲﷻ نے عورتوں سے مشابہت کرنے والے مردوں اور مردوں سے مشابہت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے

مشکوٰۃ 4429

سلام میں پہل کر

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  سلام میں پہل کرنے والا شخص ﷲﷻ کا سب سے زیادہ قریبی ہے

مشکوٰۃ 4646

تلاوتِ قرآنِ مجید کے آداب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
 
قرآنِ کریم اس وقت تک پڑھو جب تک تمہارے دل اس پر متوجہ ہوں، اور جب تمہارے خیالات منتشر ہوجائیں تو پھر اسے پڑھنا چھوڑ دو۔

مشکوٰۃ 2190

زبان کی حفاظت اور مہمان کی عزت کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سرورِ کونین سید الانبیاء حضرت محمد ﷺ نے فرمایا:  جو کوئی ﷲ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہئے کہ اچھی بات کہے ورنہ خاموش رہے اور جو کوئی ﷲ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے اور جو کوئی ﷲ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے مہمان کی عزت کرے۔ 

صحیح البخاری 6475

عذابِ قبر کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسولِ کریمﷺ سے قبر کے عذاب کے بارے میں پوچھا تو آپﷺ نے فرمایا :’’ ہاں ، عذابِ قبر برحق ہے۔‘‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ اس کے بعد میں نے رسول اللہ ﷺ کو جو بھی نماز پڑھتے دیکھا، آپﷺ اس میں عذاب قبر سے پناہ مانگتے تھے ۔ 

سنن نسائی 1309

سجدہ میں دعا کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا : بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب اس حالت میں ہوتا ہے جب وہ سجدے میں ہوتا ہے ، لہٰذا اس میں کثرت سے دُعا کرو ۔ 

صحیح مسلم 1083

آپس میں میل جول رکھنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

امام الانبیاء سیدنا محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: جو مسلمان لوگوں سے میل جول رکھتا ہے اور اُن سے پہنچنے والی تکلیفوں کو برداشت کرتا ہے وہ اُس مسلمان سے بہتر ہے جو نہ لوگوں سے میل جول رکھتا ہے اور نہ ہی اُن کی تکلیفوں کو برداشت کرتا ہے

جامع الترمذی 2507

آخرت کے طلبگار بنو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

دنیا گزر رہی ہے جبکہ آخرت آرہی ہے، اور دونوں میں سے ہر ایک کے طلبگار ہیں، تم آخرت کے طلبگار بنو اور دنیا کے طلبگار نہ بنو کیونکہ آج عمل (کا وقت) ہے اور حساب نہیں جبکہ کل حساب ہوگا اور عمل نہیں ہو گا

مشکوٰۃ 5215

رونے اور ڈرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں، ابوالقاسم ﷺ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! اگر تم (نافرمانوں کے عذاب کے متعلق) جان لو جو میں جانتا ہوں تو تم زیادہ روؤ اور کم ہنسو ۔

مشکوٰۃ 5339

تلاوتِ قرآن پاک کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس کی(مومن کی) مثال جو قرآن کی تلاوت کرتا ہے سنگترے کی سی ہے جس کا مزا بھی لذیذ ہوتا ہے اور جس کی خوشبو بھی بہترین ہوتی ہے اور جو مومن قرآن کی تلاوت نہیں کرتا اس کی مثال کھجور کی سی ہے اس کا مزہ تو عمدہ ہوتا ہے لیکن اس میں خوشبو نہیں ہوتی اور اس بدکار(منافق) کی مثال جو قرآن کی تلاوت کرتا ہے ریحانہ کی سی ہے کہ اس کی خوشبو تو اچھی ہوتی لیکن مزا کڑوا ہوتا ہے اور اس بدکار کی مثال جو قرآن کی تلاوت بھی نہیں کرتا اندرائن کی سی ہے جس کا مزا بھی کڑوا ہوتا ہے اور اس میں کوئی خوشبو بھی نہیں ہوتی۔ 

صحیح البخاری 5020

کھانا کھانے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عمر بن ابی سلمہ ؓ بیان کرتے ہیں، میں رسولِ کریمﷺ کے زیر پرورش لڑکا تھا اور (کھانے کے دوران) میرا ہاتھ پلیٹ میں ہر طرف گھومتا تھا، (یہ حرکت دیکھ کر) رسول ﷲ ﷺ نے مجھے فرمایا :  ﷲ کا نام لے کر(بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ پڑھ کر) اپنے دائیں ہاتھ کے ساتھ اپنے سامنے سے کھاؤ۔

مشکوٰۃ 4159

شفاعت نبی ﷺ کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  جس شخص نے آذان سن کر یہ دعا پڑھی: اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ، ‏‏‏‏‏‏آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ۔ اے اللہ! اس کامل دُعا اور ہمیشہ قائم رہنے والی نماز کے رب! محمد ﷺ کو وسیلہ اور فضیلہ عطا فرما اور آپ ﷺ کو مقام محمود پر فائز فرما جس کا تو نے وعدہ فرمایا ہے، تو قیامت کے دن اس کے لیے میری شفاعت واجب ہو جائے گی ۔ 

سنن ابوداؤد 529

رات کو سونے سے قبل سنت عمل

 بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سرورِ کونین سید الانبیاء ﷺ اپنے بستر پر آرام فرماتے تو آپ ﷺ ہر رات اپنے دونوں ہاتھ اکٹھے کرتے، پھر سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مارتے، پھر جہاں تک ممکن ہوتا انہیں اپنے جسم پر پھیرتے، آپ ﷺ اپنے سر، چہرے اور اپنے جسم کے اگلے حصے پر ہاتھ پھیرتے اور آپﷺ تین مرتبہ ایسا کرتے ۔

مشکوٰۃ 2132

Sunday 2 January 2022

خوش اخلاقی کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سرورِ کونین سید الانبیاء ﷺ نے فرمایا: میں اس شخص کے لیے جنت کے اندر ایک گھر کا ضامن ہوں جو لڑائی جھگڑا ترک کر دے، اگرچہ وہ حق پر ہو، اور جنت کے بیچوں بیچ ایک گھر کا اس شخص کے لیے جو جھوٹ بولنا چھوڑ دے اگرچہ وہ ہنسی مذاق ہی میں ہو، اور جنت کی بلندی میں ایک گھر کا اس شخص کے لیے جو خوش خلق ہو ۔ 

سنن ابوداؤد 4800

نمازِ جمعہ چھوڑنے پر سخت وعید

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: لوگوں کے گروہ ہر صورت جمعہ چھوڑ دینے سے باز آجائیں یا ﷲ تعالٰی ان کے دلوں پر مہر لگادے گا پھر وہ غافلوں میں سے ہوجائیں گے ۔

صحیح مسلم 2002

سورہ یٰسن کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: سورۂ یٰس، قرآن کریم کا دل ہے، جو آدمی ﷲ تعالٰی اور آخرت کے گھر کا ارادہ کرتے ہوئے اس کی تلاوت کرتا ہے، اسے بخش دیا جاتا ہے، اور اپنے قریب الموت لوگوں پر بھی اس سورت کی تلاوت کیا کرو۔ 

مسند احمد 3296

رشتہ داروں کی مدد کرنے کی ترغیب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن ﷺ نے فرمایا: مسکین آدمی کو صدقہ دینا صرف صدقہ ہے جبکہ قرابت دار کو صدقہ دینا صدقہ بھی ہے اور صلۂ رحمی بھی۔

سنن نسائی 2583

سلام کو عام کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ایک شخص نے خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریم ﷺ سے پوچھا: اسلام کا کون سا طریقہ بہتر ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: کھانا کھلانا اور ہر ایک کو سلام کرنا، تم چاہے اسے پہچانتے ہو یا نہ پہچانتے ہو ۔ 

سنن ابوداؤد 5194

استغفار و توبہ کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 سرورِ کونین سید الانبیاء ﷺ نے فرمایا: اُس شخص کے لئے خوشخبری ہو جو اپنے نامۂ اعمال میں بہت زیادہ استغفار پائے ۔

مشکوٰۃ 2356

آسانیاں بانٹنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وجہِ تخلیقِ کائنات امام الانبیاء حضرت محمد ﷺ نے فرمایا: جو کسی تنگ دست پر آسانی کرے گا، تو ﷲﷻ اس کے لیے دُنیا اور آخرت میں آسانی فرمائے گا ۔ 

سنن ابنِ ماجہ 2417

مسکین کون ھے؟

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: مسکین وہ نہیں ہے جسے ایک کھجور یا دو کھجور یا ایک دو لقمہ در بدر پھرائے، بلکہ مسکین وہ ہے جو لوگوں سے سوال نہ کرتا ہو، اور نہ ہی لوگ اسے سمجھ پاتے ہوں کہ وہ مدد کا مستحق ہے کہ اسے دیں ۔ 

سنن ابوداؤد 1631

رزق و روزی میں کشادگی چاہنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سرورِ کائنات فخرِ موجودات احمد مجتبیٰ محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنی روزی میں کشادگی چاہتا ہو یا عمر کی دارازی چاہتا ہو تو اسے چاہئیے کہ صلہ رحمی کرے۔ 

صحیح البخاری 2067

بیمار پر دم کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمتﷺ (اپنے گھر کے) بعض لوگوں پر دم کرتے وقت اپنا داہنا ہاتھ پھیرتے( اور یہ دُعا پڑھتے تھے )۔ ”تکلیف کو دور کردے اے لوگوں کے رب! اور شفاء دے، توہی شفاء دینے والا ہے، شفاء وہی ہے جو تیری طرف سے ہو ایسی شفاء کہ بیماری ذرا بھی باقی نہ رہ جائے۔ (أَذْهِبْ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي ، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا)۔“

صحیح البخاری 5750

جنت و جہنم کے درمیان مناظرہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

شافع روزِ محشر حضرت محمد ﷺ نے فرمایا: ”جنت اور جہنم کے درمیان بحث و تکرار ہوئی، جنت نے کہا: میرے اندر کمزور اور مسکین داخل ہوں گے، جہنم نے کہا: میرے اندر ظالم اور متکبر داخل ہوں گے۔ ﷲﷻ نے ( فیصلہ کرتے ہوئے ) جہنم سے کہا: تو میرا عذاب ہے اور میں تیرے ذریعہ جس سے چاہوں گا انتقام لوں گا اور جنت سے کہا: تو میری رحمت ہے میں تیرے ذریعہ جس پر چاہوں گا رحم کروں گا“۔ 

جامع الترمذی 2561