Sunday, 1 November 2020

مومن محتاط ‏ھوتا ‏ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا :    مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا ۔   

صحیح مسلم 7498

جنت و جہنم کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ  ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  نے فرمایا:  ہر وہ آدمی جو بد مزاج ،متکبر ، مال و دولت جمع کرنے والا اور بخیل ہو، وہ جہنمی ہے۔اور جو لوگ دنیوی لحاظ سے کمزور اور مغلوب سمجھے جاتے ہوں، وہ جنتی ہیں۔

مسند احمد 13186

محسن کا شکریہ ادا کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے لوگوں کا شکریہ ادا نہ کیا اس نے اللہ کا شکر ادا نہیں کیا“۔ 

جامع ترمذی 1955

ﷲﷻ سے خاتمہ بالایمان کی دُعا کرتے رہو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :   ایک شخص ،  جس طرح وہ لوگوں کو نظر آ رہا ہوتا ہے ،  اہل جنت کے سے عمل کر رہا ہوتا ہے ،  لیکن  ( آخر کار )  وہ اہل جہنم میں سے ہوتا ہے اور ایک آدمی ،  جس طرح سے وہ لوگوں کو نظر آ رہا ہوتا ہے اہل جہنم کے سے عمل کر رہا ہوتا ہے لیکن  ( انجام کار )  وہ اہل جنت میں سے ہوتا ہے ۔  

 صحیح مسلم 6741

تحیۃ المسجد کی تلقین

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ایک شخص جمعہ کے دن مسجد میں آیا۔ نبی کریم ﷺ خطبہ پڑھ رہے تھے۔ آپ ﷺ نے اس سے پوچھا کہ کیا تم نے  ( تحیۃ المسجد کی )  نماز پڑھ لی ہے؟ آنے والے نے جواب دیا کہ نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اٹھو اور دو رکعت نماز  ( تحیۃ المسجد )  پڑھ لو۔

صحیح بخاری 931

لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایمان کے چونسٹھ شعبے (شاخیں) ہیں، ان میں بلند ترین اور سب سے اعلٰی شعبہ  لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ  کہنا اور سب سے ادنی شعبہ راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا ہے۔

مسند احمد 5422

سفرِ آخرت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب جنازہ تیار ہو جاتا ہے پھر مَرد اس کو اپنی گردنوں پر اٹھالیتے ہیں تو اگر وہ مُردہ نیک ہو تو کہتا ہے کہ ہاں آگے لیے چلو مجھے بڑھائے چلو اور اگر نیک نہیں ہوتا تو کہتا ہے۔ ہائے رے خرابی! میرا جنازہ کہاں لیے جا رہے ہو۔ اِس آواز کو انسان کے سوا تمام اللہ کی مخلوق سُنتی ہے۔ اگر کہیں انسان سن پائیں تو بیہوش ہوجائیں۔

صحیح بخاری 1380

مرد پر ریشم اور سونا پہننا حرام ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بائیں ہاتھ میں ریشم اور دائیں ہاتھ میں سونا لیا، اور دونوں کو ہاتھ میں اٹھا کر فرمایا: یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام، اور عورتوں کے لیے حلال ہیں ۔

سنن ابن ماجہ 3595

غیبت کی حوصلہ شکنی پر اجر

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جس نے اپنے (مسلمان) بھائی کی غیرموجودگی میں اس کی غیبت نہ ہونے دی تو ﷲﷻ پر حق ہے کہ وہ اسے جہنم کی آگ سے آزاد کردے ۔

مشکوٰۃ 4981

نرمی کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ مہربان ہے، اور مہربانی اور نرمی کرنے کو پسند فرماتا ہے، اور نرمی پر وہ ثواب دیتا ہے جو سختی پر نہیں دیتا۔

سنن ابن ماجہ 3688

ﷲﷻ کی بارگاہ میں محبوب عمل

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کون سا عمل زیادہ محبوب ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اپنے وقت پر نماز پڑھنا، پھر پوچھا، اس کے بعد، فرمایا والدین کے ساتھ نیک معاملہ رکھنا۔ پوچھا اس کے بعد، آپ ﷺ  نے فرمایا کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ 

صحیح بخاری 527

مصیبت میں صبر کرنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن مرد اور مومن عورت کی جان، اولاد، اور مال میں آزمائشیں آتی رہتی ہیں یہاں تک کہ جب وہ مرنے کے بعد اللہ سے ملاقات کرتے ہیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں ہوتا 

جامع ترمذی 2399

جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا زیادہ سے زیادہ:

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ

کہا کرو، کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔

مسند احمد 5473

ﷲﷻ کے اسمائے حسنیٰ یاد کرنے کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ  سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  نے فرمایا:  بیشک اللہ تعالیٰ کے ننانوے یعنی ایک کم سو نام ہیں، جس نے وہ سارے یاد کر لیے، وہ جنت میں داخل ہو گا۔

مسند احمد 5421