Monday, 31 December 2018

مسلمانوں کے حقوق

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرتا ہے، نہ اسے رسوا کرتا ہے اور نہ ہی اس کی تحقیر کرتا ہے."
صحیح مسلم 2564

Saturday, 29 December 2018

رب ﷻ کی پکار

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"ہمارا رب ہر رات آسمان دنیا پر جب رات کی آخری تہائی باقی ہوتی ہے، اتر کر فرماتا ہے:" کون مجھ سے دعا مانگتا ہے کہ میں اس کی دعا قبول کروں؟ کون مجھ سے سوال کرتا ہےکہ میں اسے عطا کروں؟ کون مجھ سے مغفرت کی درخواست کرتا یے کہ میں اسے بخش دوں؟ ."
صحیح البخاری 6321
صحیح مسلم 758

لوگوں کی جاسوسی نہ کرو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" اور جاسوسی نہ کرو."
تشریح : برے کام جاننے کے لیے لوگوں کی جاسوسی نہ کرے۔ یہ بات نامناسب ہے کہ منکرات جاننے کےلئے لوگوں کے گھروں میں جھانکا جائے، یا کسی کا پردہ اٹھاکر دیکھا جائے کہ اندر کیا ھے یا برتن کا ڈھکنا اٹھاکر معلوم کیاجائے کہ اس میں کیا ھے کیونکہ شارع نے لوگوں کے عیوب چھپانے کا حکم دیا ہے۔ ان کے عیوب کی ٹوہ لگانے اور جاسوسی کرنے سے منع فرمایا ہے۔
صحیح البخاری 5143
صحیح مسلم 2563

Sunday, 23 December 2018

نمازِ باجماعت کے احکامات

بسم الله الرحمن الرحیم
آنحضرت ﷺ نے فرمایا " اکیلے کی نماز سے دوسرے آدمی کے ساتھ نماز پڑھنا افضل ہے اور دو کے ساتھ نماز پڑھنا ایک کے ساتھ نماز پڑھنے سے افضل ہے۔ جماعت میں جنتی زیادھ تعداد ہوگی اتنا ہی اللّٰہ تعالیٰ کو پسند ہے۔"
مسند احمد 140/5
سنن ابی داؤد 554
سنن نسائی 844
صحیح ابن حبان 429

Tuesday, 18 December 2018

تین دن سے زیادہ قطع کلامی حرام ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ کا فرمان ہے" کسی مومن کے لیے حلال نہیں کہ اپنے بھائی کے ساتھ تین دنوں سے زیادہ کلام (بات چیت) کرنا ترک کرے۔"
 
صحیح مسلم 2560
صحیح البخاری 6237

معاف کرنے سے اللّٰہ عزت بڑھاتا ہے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ کا فرمان ہے" جو مرد کسی کو معاف کر دیتا ہے، اللّٰہ ﷻ اس کے بدلے اس کی عزت بڑھا دیتا ہے ۔"
 
صحیح مسلم 3588
مسند احمد 438/2

غصے میں فیصلہ نہ کر

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ کا فرمان ہے"کوئی حاکم فریقین میں غصے کی حالت میں فیصلہ نہ کرے ۔"
 
صحیح البخاری 7158
صحیح مسلم 1717

قیامت کے دن بہت ہی برا مقام

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ کا فرمان ہے" اللّٰہ کے نزدیک قیامت کے دن اس آدمی کا مقام بہت ہی برا ہوگا جو اپنی بیوی کے پاس جاتا ہے اور وہ اس کے پاس جاتی ہےاور پھر وہ اپنے راز پھیلا دیتا ہے ۔"
 
صحیح مسلم 1437

Wednesday, 12 December 2018

افضل عمل کیا ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ سے افضل عمل کے بارے میں دریافت کیا گیا  تو فرمایا "بر وقت نماز کی ادائیگی."
صحیح مسلم 85

بیوی کے خاوند پر حقوق

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ کا فرمان ہے" جب تو کھانا کھائے، اسے بھی کھلا، لباس پہنے تو اسے بھی پہنا، اور منہ پر نہ مار اور بددعا نہ دے اور اس سے علیحدگی اپنےگھر ہی میں اختیار کر ۔"
 
سنن ابنِ ماجہ 1850
مسند احمد 447,446/4

قاضی کی ذمّہ داری

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ نے فرمایا" قاضی(جج/منصف)  تین قسم کے ہیں: ایک جنت میں اور دو جہنم میں ہوں گے: حق کی معرفت حاصل کرکے فیصلہ کرنے والا جنتی ہے اور جو حق دریافت ہونے کے باوجود فیصلے میں ظلم کرے، وھ جہنمی ہے اور جہالت پر ( بغیر علم کے) لوگوں کے فیصلے کرنے والا بھی جہنمی ہے ."
سنن ابی داؤد 3573
جامع الترمذی 1322
سنن ابنِ ماجہ 2315

Friday, 7 December 2018

دعوت قبول کرو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ کا فرمان ہے" جسے شادی وغیرہ کے لیے بلایا جائے، اسے چاہیے کہ قبول کرے۔"
 
صحیح مسلم 1429

Wednesday, 5 December 2018

صلہ رحمی

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" جس کو یہ بات اچھی لگے کہ اس کی روزی میں فراخی ہو اور یہ کہ دیر تک اس کا تذکرہ رہے، اسے چاہیے کہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرے۔"
 
صحیح البخاری 5985

حق مہر کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
عورت کو جو مال خاوند (شادی پر) دیتا ھے وہ مہر  ھے، یہ دینا واجب اور فرض ہے۔ اللّٰہﷻ کا فرمان ہے " اور عورتوں کو ان کے مہر خوشی سے ادا کرو۔" (1)   
رسولّٰ کریم ﷺ کا فرمان ہے" مہر کے لیے کچھ تلاش کر، چاہے لوہے کی انگوٹھی ہی ہو۔"(2)
 
1. النساء 4:4
2. صحیح البخاری 5121
2. صحیح مسلم 1425

Tuesday, 4 December 2018

ناجائز قبضہ کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" جو شخص کسی زمین میں سے ایک بالشت کے برابر ناجائز قبضہ کرتا ہے، قیامت کے دن اسے زمین کی سات تہوں کا طوق پہنایا جائے گا۔"
 
صحیح مسلم 1610

Sunday, 2 December 2018

یہود ونصاریٰ کوسلام میں پہل نہ کرو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" یہود ونصاریٰ کو سلام کہنے میں پہل نہ کرو، جب تم ان میں سے کسی ایک کو راستے میں ملو تو انھیں تنگ راستے کی طرف مجبور کردو۔"
 
صحیح مسلم 2167

صدقہ کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"غنی کے لئے صدقہ حلال نہیں ہے مگر پانچ کے لیے، صدقہ میں کام کرنے والا، جو اپنے مال سے اسے خرید لے، مقروض انسان، اللّٰہ کے راستے میں لڑنے والا اور مسکین جسے صدقہ کا مال دیا گیا اور وہ اس میں سے کسی غنی کو ہدیہ دے دے۔"
 
مسند احمد 56/3
سنن ابی داؤد 1635
سنن ابنِ ماجہ 1841

جہاد کی فضیلت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اقدس  ﷺ  نے فرمایا " ہر فوت شدہ کا عمل ختم ہوجاتا ہے، البتہ اسلامی سرحدوں کی نگرانی کرنے والے کا عمل قیامت تک بڑھتا رہے گا اور وہ قبر میں منکر نکیر کی آزمائش سے محفوظ رہے گا۔"

سنن ابی داؤد 2500
جامع الترمذی 1621

جہاد کی اقسام

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ارشاد نبوی ﷺ ھے "مشرکین سے اپنے مالوں، جانوں اور زبانوں کے ساتھ جہاد کرو۔"

مسند احمد 125,124/3
سنن ابی داؤد 2504
سنن النسائی 3098

اہل مدینہ کی فضیلت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ارشاد نبوی ﷺ ھے "جو کوئی مدینہ والوں کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے گا، اللّٰہ اسے جہنم میں قلعی کی طرح پگھلادےگا یا جس طرح پانی میں نمک مل جاتا ہے۔"
صحیح مسلم  1363

نیکی کا بدلہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ارشاد نبوی ﷺ  ھے"جو شخص
تمھارے ساتھ نیکی کرتا ھے تو اس کو بدلہ دو۔(1) اور فرمایا " جس کے ساتھ حسن سلوک ہوا اور وہ کرنے والے کو کہے: اللہ تجھے اچھی جزا دے تو اس نے اس کی بہت اچھی تعریف کی۔(2).
ا۔ سنن ابی داؤد1672
2۔جامع الترمذی 2035

استغفار کی تاکید

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضورِ اکرم  ﷺ  نے فرمایا "اے لوگوں ! اللّٰہ کی طرف توبہ (رجوع) کرو۔ میں بھی دن میں اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سوبار توبہ کرتا ہوں۔"
صحیح مسلم 2702

انصاف والوں کا مقام

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ  ھے "بےشک انصاف کرنے والے اللّٰہ کے ہاں نور کے منبروں پر ہوں گے۔ وہ جو اپنے فیصلہ جات, اہل وعیال اور جو کچھ ان کی حکمرانی ( اور ذمہ داری) میں ھو, اس میں انصاف کرتے ہیں۔"
صحیح مسلم 1827

طلب شفا

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
صحیح مسلم میں ہے کہ رسولِ کریم ﷺ بیمار ہوگئے۔ جبریل امین علیہ السلام نے آپ ﷺ پر یہ دم پڑھا "میں اللّٰہ کے نام سے تجھے دم کرتا ہوں، ہر اس بیماری سے جو تجھے ایذا دےرہی ہے، ہر نفس کے شر اور حسد کرنے والی آنکھ کے شر سے، اللّٰہ تجھے شفادے۔ اللّٰہ کے نام سے تجھ پر دم کرتا ہوں" .
صحیح مسلم 2186

وصیت کا اصول

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا " تہائی مال تک وصیت کرو اور یہ بھی بہت ہے۔ تم اپنے ورثاء کو غنی چھوڑو یہ بہتر ہے اس سے کہ وہ تنگ دست ہوں اور لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلاتے پھریں۔"
صحیح البخاری 6733
صحیح مسلم 1628

حرام و ناپاک تجارت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
بے شک اللّٰہﷻ اور  اس کے رسول ﷺ نے شراب، مردار، خنزیر اور بتوں کی  تجارت حرام قرار دی ہے۔"
صحیح البخاری 2236
صحیح مسلم 1581

نماز جمعہ کی اہمیت

بسم الله الرحمن الرحیم
ارشاد نبوی ﷺ  ھے" لوگ جمعہ ترک کرنے سے باز آجائیں یا پھر اللہﷻ ان کے دلوں پر مہر لگادے گا, پھر وہ غافلوں میں سے ہوجائیں گے۔"
صحیح مسلم 865

مسلمان کے مسلمان پر حقوق

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
اگر کسی معاملہ میں وہ خیرخواہی اور مشورہ طلب کرے یا کسی بات کی صحت و درستی دریافت کرے تو اس کے لیے اچھائی مدنظر رکھے اور خیر خواہی کرے۔  رسولﷲ ﷺ نے فرمایا۔ "جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے خیر خواہی کا طلب گار ہو تو وہ اس کی خیر خواہی کرے۔"
صحیح البخاری 2157
صحیح مسلم 2162

جہاد کی فضیلت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا۔ "بہشت میں داخل ہونے والے کو زمین پر جو کچھ ہے اگر دیا جائے تو پھر بھی وہ واپس دنیا میں آنا نہیں چاہے گا، سوائے شہید کے کہ وہ اس اعزاز کی بنا پر جو اسے ملا، تمنا کرے گا کہ وہ دنیا میں واپس جائے اور دس بار قتل ہو جائے"
صحیح البخاری 2817
صحیح مسلم1877

حج کی جزا

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا۔ "گناہوں کی آلودگی سے پاک اور اچھائیوں سے بھرپور حج کی جزا بہشت ہی ہے"
صحیح البخاری 1773
صحیح مسلم 1349

ترک گفتگو پر وعید

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
ارشاد نبوی ﷺ ھے" ہر سوموار اور جمعرات کے دن اعمال پیش کئے جاتے ہیں, سب مسلمانوں یا ایمان والوں کو الله سبحانه و تعالٰی معاف کردیتا ہے, سوائے آپس میں ترک گفتگو کرنے والوں کے, ان کے بارے میں فرماتا ھے کہ ان کا معاملہ مؤخر کردو۔
جامع الترمذی 747
سنن ابن ماجہ 1740
صحیح مسلم  2565
مسند احمد  329/2

حج کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا۔ "حج ایک بار فرض ہے جو اس سے زائد کرے گا تو یہ نفل ہے"
سنن ابی داؤد 1721
مسند احمد 291/1

مسجد کے آداب

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
مسجد میں بیٹھنے والوں کی گردنیں نہ پھلانگے اور نہ ان کے درمیان تفریق کرے کیونکہ  رسولﷲ ﷺ نے ایک شخص کو لوگوں کی گردنوں پر سے گزرتے ہوئے دیکھا تو فرمایا " بیٹھ جا تونے ایذا (لوگوں کو تکلیف) دی ہے۔"
سنن ابی داؤد 1118

مصارف زکوٰۃ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا۔ " زکوٰۃ مسلمان اغنیاء سے لی جائے اور مسلمان فقراء کو دی جائے"
صحیح البخاری 1395
صحیح مسلم 19