Saturday 29 April 2017

Hadees- عمر کے ساته مال اور لمبی عمر کی خواهش

اعوذ با لله من الشیطان الرجیم .                               
بسم اللہ الرحمن الرحیم.

حضرت انس(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا آدمی بوڑها هوتا هے اور دو چیزیں اس میں جوان هوتی هیں مال اور لمبی عمر کی حرص. (متفق علیہ) Hadees

Hadees- دنیا میں ره مسافر کی طرح

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عمر(رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے میرے بدن کا ایک حصہ پکڑا پهر فرمایا تو دنیا میں اس طرح ره گویا تو مسافر هے یا راه کا گزرنےوالا هے اور اپنے نفس کو تومردوں (فوت) سے شمارکر. (بخاری) Hadees

Hadees- مال کی حرص بڑهتی هے


بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابن عباس(رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہاحضرت محمدﷺ نے فرمایا اگر انسان کے لئے دو وادیاں مال کی هوں ضرور تیسری تلاش کرے گا اور آدمی کے پیٹ کو نہیں بهرتی مگر خاک (قبر کی مٹی) اور اللہ تعالی اسکی توبہ قبول کرتاهے جو توبہ کرتا هے . (متفق علیہ)Hadees

Hadees-بہتر اور بد تر کون هے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوبکر (رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا ایک شخص نےحضرت محمدﷺ سے کہا کونسا آدمی بہتر هے  فرمایا جسکی عمر دراز (لمبی) هو اور اسکے عمل صالح هوں . اس نے کیا کونسا آدمی بد تر هے فرمایا جس کی عمر دراز هو اور اس کے عمل برے هوں. (ترمذی) Hadees

Thursday 27 April 2017

Hadees- توکل کا انعام

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عمر بن خطاب (رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا میں نے حضرت محمدﷺ سے سنا فرماتے تهے اگر تم اللہ پر توکل کرو جس طرح توکل کرنےکا حق هے تو روزی دے گا تم کو جس طرح جانورں اور پرندوں کو روزی دیتا هے. صبح کو بهوکے نکلتے هیں اور شام کو سیر ہوکر لوٹتے هیں. (ترمذی، ابن ماجہ) Hadees

Monday 24 April 2017

Hadees- اللہ بهلائی کرواتا هے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس(رضی اللہ تعالی عنه)سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا جب اللہ تعالی کسی بندے کے ساته بهلائی کا ارادہ کرتاهے تو اس سے بهلائی کرواتا هے. سوال کیا گیا اے اللہ کے رسولﷺ کس طرح بهلائی کرواتا هے فرمایا موت سے پہلے نیک عمل کی توفیق دیتا هے. (ترمذی) Hadees

Hadees- رزق بندے کو ڈهونڈتا هے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوالدردا
(رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا رزق بندے کو اس طرح ڈهونڈتا هے جس طرح اسکی اجل (موت) اسکو ڈهونڈتی هے. Hadees

Sunday 23 April 2017

Hadees مال نہیں اعمال کی قدر هے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره
(رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا اللہ تعالی تمهاری صورتوں اور تمهارے مالوں کو نہیں دیکهتا بلکہ تمهارے دلوں اور اعمال کی طرف دیکهتا هے. (مسلم) Hadees

Saturday 22 April 2017

Hadeesجس نے ایک دن اللہ کو یاد کیا

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس(رضی اللہ تعالی عنه) سے       روا یت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا اللہ تعالی فرمائیگا آگ سے اس شخص کو نکالو جس نے مجه کو ایک دن یاد کیا هے یا کسی جگہ مجه سے ڈرا هے. (ترمذی) Hadees

Hadees- زیاده رو کم ہنسو

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره
(رضی اللہ تعالی عنه) سےروا یت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان هے. اگر تم اس چیز کو جان لو جس کو میں جانتا هوں تم بہت رو اور تهوڑا ہنسو. (بخاری) Hadees

Hadees- نیک یا بد کی ایک خصلت

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عثمان بن عفان
(رضی اللہ تعالی عنه) سےروا یت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا جس شخص کی نیک یا بد خصلت هو اللہ تعالی اسکی ایک علامت ظاہر کردیتا هے جس سے وه پہچانا جاتا هے. Hadees

Hadees- شرک خفی

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو سعید خدری
(رضی اللہ تعالی عنه) سےروا یت هے کہا حضرت محمدﷺ همارے پاس آئے هم آپس میں دجال کا ذکر کررهے تهے آپ ﷺ نے فرمایا میں تم کو ایک ایسی چیز کی خبر دوں جومیرے نذدیک تمهارےلئے مسیح دجال سے زیاده خوفناک هے. هم نے کیا کیوں نہیں اے اللہ کے رسول ﷺ فرمایا "شرک خفی" مثلا ایک شخص کهڑا نماز پڑهتا هے جب اسے معلوم هوتا هے کہ کوئی آدمی اسکو دیکه رها هے وه نماز زیاده(لمبی) پڑهتا هے(ابن ماجہ)

Hadees- شرک اصغر

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت محمود بن لبید
(رضی اللہ تعالی عنه) سےروا یت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا جس چیز سےمیں تم پربہت زیاده ڈرتا هوں وه شرک اصغر هے انہوں نے کہا اے اللہ کے رسول ﷺ شرک اصغر کیا هے فرمایا ریا (دکهلاوا). (احمد) Hadees

Tuesday 18 April 2017

Hadees قیامت کے دن اٹهنا

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت جابر
(رضی اللہ تعالی عنه) سےروا یت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا  قیامت کے دن ہر بنده اس حالت میں اٹهایا جائے گا جس پر وه مرا هے(مسلم)Hadees

Hadees تیسرا شیطان

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عمر(رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا کوئی آدمی کسی اجنبی عورت کے ساته علیحده نہیں هوتا مگر اس کے ساته تیسرا شیطان هوتا هے. (ترمذی) Hadees

Monday 17 April 2017

Hadees- نو چیزوں کا حکم

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره (رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا میرے رب نے مجهے نو چیزوں کا حکم دیا هے
1. ظاہر اور پوشیدگی میں اللہ سے ڈرنا.
2. حالت غصہ اور رضا میں سچی بات کرنا.
3. فقر اور غنا میں میانہ روی اختیار کرنا.
4.اور یہ کہ جو میرے ساته قطع رحمی کرے میں صلہ رحمی کروں.
5. جو مجه کو محروم رکهے میں اس کو دوں.
6.  جو مجه پر ظلم کرے میں اس سے درگزر کروں.
7. میرا چپ رهنا فکر هو میرا بولنا ذکر هو.
8. میری نظر عبرت هو
9. اور میں نیکی کا حکم کروں.
(ترمذی) Hadees

Hadees- بالغ لڑکی کا نکاح کرو

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عمر بن خطاب اور انس بن مالک(رضی اللہ تعالی عنهما) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا تورات میں لکها هے جس کی لڑکی باره سال (بالغ) هو اور وه اسکا نکاح نہ کرے اور وه کسی گناه کی مرتکب هو اسکا گناه باپ پر هوگا. Hadees

Hadees- بالغ لڑکے کا نکاح کو

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو سعید اور ابن عباس(رضی اللہ تعالی عنهما) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا جس کے گهر لڑکا پیدا هو وه اس کا اچها نام رکهے. نیک ادب سکهائے اور جب بالغ هو پهر اس کا نکاح کردے. اگر اسکا نکاح بلوغت کے وقت نہ کیا اور وه کسی گناه کا مرتکب هوا اسکا گناه باپ پر هوگا.Hadees

Wednesday 12 April 2017

Hadees-آدها دین نکاح میں هے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس (رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا جس وقت کوئی شخص نکاح کرتا هے اس کا آدها دین پورا هوجاتا هے. باقی آدهے میں وہ اللہ سے ڈرے.Hadees

Hadeesکافر مسلمان کاوارث نہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت اسامہ بن زید (رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا مسلمان کافر کا اور کافر مسلمان کا وارث نہیں ہوسکتا (متفق علیہ)Hadees

Tuesday 11 April 2017

Hadees-مزدوری جلد ادا کرو


    بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عبداللہ بن عمر (رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ  نے فرمایا مزدور کو اس کی مزدوری پسینہ خشک هونے سے پہلے دے دو.(ابن ماجہ) Hadees

Hadees-لو گوں کا شکریہ ادا کرو


    بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرہ(رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا اللہ کا بهی شکر ادا نہیں کرتا (ترمذی)Hadees

Hadees-آپس میں تحفہ بهیجو

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرہ(رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا آپس میں تحفہ بهیجا کرو کیونکہ یہ سینوں کی کدورت کو دور کرتا هے اور نہ حقیر جانے ہمسایہ اپنے ہمسائے کو اگرچہ وہ بکری کے کهر کا ٹکڑا ہی بهیجے(ترمذی)Hadees

Saturday 8 April 2017

Hadees- ہر حالت میں امانت دار رهو


    بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرہ(رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا امانت ادا کرو اس شخص کی جو تجه کو امانت دار کرے (امانت رکهوائے) اور اس کی خیانت نہ کر جو تیری خیانت کرتا هے. (ابوداؤد، ترمذی)  Hadees

Hadis- قرض میں مہلت صدقہ هے


    بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عمران بن حصین (رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا جس شخص کا اپنے بهائی پر حق هو وه شخص اس میں تاخیر کرے اس کے لئے ہر دن کے بدلہ میں صدقہ هے. (احمد) Hadees

Hadees- قرض زیاده واپس کرنا


    بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت جابر(رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ پر میرا قرض تها. آپ ﷺ نے مجه کودیا اور زیاده دیا. (ابوداؤد)Hadith

Hadees- قرض دار کی روح


    بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا مومن کی روح اپنے قرض کے ساته لٹکتی رہتی هے یہاں تک کے اسکو ادا کردیا جائے . (ترمذی، ابن ماجه) Hadees

Thursday 6 April 2017

Hadees- کبیره کے بعد بڑا گناه


    بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو موسی(رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا اللہ کے نذدیک سب سے بڑا گناه ان کبائر (کبیره) کے بعد جن سے اللہ تعالی نے منع کیا هے یہ هے کے آدمی فوت هو اور اسکے ذمہ قرض هو اور ادائیگی کے لئے کچه نہ چهوڑ کر جائے. (ابوداؤد) Hadees

Hadees-قرض شہید کو بهی معاف نہیں


    بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عبداللہ بن عمر (رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا قرض کے سوا شہید کے سب گناه معاف کردئیے جاتے ہیں  . (مسلم)Hadees

Wednesday 5 April 2017

Hadees-ریشم اور سونا مرد پر حرام


    بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت علی(رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے ریشم دائیں ہاته میں پکڑا اور سونا بائیں ہاته میں پکڑا پهر فرمایا یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں . (ابوداؤد، نسائی) Hadees

Tuesday 4 April 2017

Hadees-ہر لقمه پر اللہ تعالی کا شکر


    بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس(رضی اللہ تعالی عنه) سےروایت هے کہا حضرت محمدﷺ نے فرمایا اللہ تعالی اس بندے سے راضی هوتا هے جو ایک لقمه کهائے اس پر اللہ تعالی کی تعریف کرے یا پانی کا ایک گهونٹ پیئےاس پر اللہ کی تعریف کرے . (مسلم)

Monday 3 April 2017

Hadees-تنگدست کو مہلت دو

   بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوقتادہ(رضی اللہ تعالی عنه) روایت کرتے هیں کہا ‏میں نے حضرت محمدﷺ سے سنا فرماتے تهے جو شخص تنگدست کو مہلت دے یا اس کو معاف کردے اللہ تعالی قیامت کے دن کی سختیوں سے نجات بخشے گا." . (مسلم) Hadees

Sunday 2 April 2017

Hadees-سود خوار

   بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه) روایت کرتے هیں کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا" جس رات مجهے معراج هوئی میں ایک قوم کے پاس آیا. ان کے پیٹ گهروں کی مانند تهے ان میں سانپ تهے جو پیٹوں کے باہر سے نظر آتے تهے میں نے کہا اے جبریل یہ کون ہیں اس نے کہا یہ سود خوار(کهانے والے) ہیں." (ابن ماجه) Hadith

Saturday 1 April 2017

Hadees-حرام مال سے پرورش

   بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوبکر(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت کرتے هیں کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جنت میں وه بدن داخل نہ هوگا جو حرام کے ساته پرورش کیا گیا.

Hadees-کتے کی کمائی پلید هے

   بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت جابر (رضی اللہ تعالی عنه) روایت کرتے هیں کہا ‏حضرت محمدﷺ نے کتے اور بلی کی قیمت سے منع کیا هے.
حضرت رافع بن خدیج (رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هے آپ  ﷺنے فرمایا کتے کی قیمت پلید هے. زانیہ عورت کی کمائی پلید هے. سینگی لگانے والے کی کمائی پلید هے  . (مسلم)

Hadees-سود والوں پر لعنت

   بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت جابر(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت کرتے هیں کہا ‏حضرت محمدﷺ نے سود کهانے والے، کهلانے والے، اس کے لکهنے والے، اور اس کے گواهوں پر لعنت فرمائی هے. اور فرمایا گناه میں یہ سب برابر هیں (مسلم)Hadeed