بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: دِنوں میں افضل ترین جمعہ کا دن ہے، اس میں آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا اور فوت کیا گیا، اور اسی میں نَفْخَہ اولٰی ہوگا، لہٰذا تم مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، کیونکہ تمہارا یہ درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ صحابہ کرام ؓ نے کہا: اے اللّٰه کے رسولﷺ ! ہمارا درود آپ پر کیسے پیش کیا جائے گا، جبکہ آپﷺ تو (مٹی میں) فنا ہوچکے ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اللّٰه تعالٰی نے زمین پر حرام کردیا کہ وہ انبیاء کے جسموں کو کھائے۔
مسند احمد 2701 (صحیح)
No comments:
Post a Comment