بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
سیدہ اسما بنت یزید انصاریہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی کریمﷺ ہمارے پاس سے گزرے اور ہم کچھ خواتین بیٹھی ہوئی تھیں، آپﷺ نے ہمیں سلام کہا اور پھر فرمایا: خوشحال لوگوں کی طرح ناشکر ی کرنے سے بچنا۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسولﷺ ! خوشحال لوگوں کی ناشکری کیا ہوتی ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: ممکن ہے کہ تم عرصہ دراز تک اپنے والدین کے پاس بے شوہر کی زندگی گزارتی رہو، پھر ﷲﷻ تمھیں خاوند عطا کرے اور (اس کے ذریعے) اولاد کی نعمت بھی دے، لیکن تم کسی دن غصے میں آکر (خاوند کو) یہ کہہ دو کہ میں نے تو تیرے پاس کوئی خیر و بھلائی دیکھی ہی نہیں۔
مسند احمد 7113 (صحیح)
No comments:
Post a Comment