Thursday 23 June 2022

جوتا پہننے کا سنت طریقہ


بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریمﷺ کا فرمان ھے " جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں پاؤں میں پہلے پہنے اور جب اتارے تو بائیں پاؤں سے پہلے اتارے چاہیے کہ سیدھے میں پہلے پہنا جائے اور آخر میں اتارا جائے

صحیح البخاری  5855

پیغام نکاح کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ اُنہوں نے ایک عورت کے پاس نکاح کا پیغام بھیجا، تو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے دیکھ لو“۔

جامع الترمذی 1087

سلام میں پہل کرنے کی فضیلت


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مُحسنِ انسانیت سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا :  سلام میں پہل کرنے والا شخص ﷲﷻ کا سب سے زیادہ قریبی ہے ۔

مشکوٰۃ 4646

سود کھانے اور کھلانے والے پر لعنت


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رحمتِ عالم شافع روزِ محشر حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے سود کھانے، کھلانے، اس کے گواہ اور لکھنے والے ( سب ) پر لعنت فرمائی ہے ۔ 

سنن ابوداؤد 3333

مومن کے مومن پر چھ حقوق

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: ”مومن کے مومن پر چھ حقوق ہیں، ( 1 ) جب بیمار ہو تو اسکی بیمار پرسی کرے، ( 2 ) جب مرے تو اسکے جنازے میں شریک ہو، ( 3 ) جب دعوت کرے تو قبول کرے، ( 4 ) جب ملے تو اس سے سلام کرے، ( 5 ) جب اسے چھینک آئے تو اسکی چھینک کا جواب دے، ( 6 ) اسکے سامنے موجود رہے یا نہ رہے اس کا خیرخواہ ہو“۔

جامع الترمذی 2737

نماز کے بارے میں پوچھ گچھ کا بیان


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ  نے فرمایا: سب سے پہلے بندے سے اسکی نماز کا حساب لیا جائے گا۔ اگر اس نے نمازوں کو مکمل کیا ہوگا ( تو درست ) ورنہ ﷲﷻ ( فرشتوں سے ) فرمائے گا: دیکھو ! کیا میرے بندے کے نامۂ اعمال میں کوئی نفل ہیں ؟  اگر نفل پائے گئے تو اللہ تعالٰی فرمائے گا، ان سے فرضوں کی کمی کو پورا کر دو ۔

سنن النسائی 468

کھانا کھاکر شُکر ادا کرنے کا اجر


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مَحْبُوبِ رَبُّ الْعالَمِین حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ”کھانا کھاکر ﷲﷻ کا شُکر ادا کرنے والا  ( اجر و ثواب میں )  صبر کرنے والے روزہ دار کے برابر ہے“۔ 

جامع الترمذی 2486

Thursday 16 June 2022

امورِ ایمانی کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِمامُ الانبیاء حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: جو شخص ﷲﷻ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے، وہ اپنے پڑوسی کو ایذا نہ پہنچائے، اور جو شخص ﷲ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے، وہ اپنے مہمان کی تکریم کرے، اور جو شخص ﷲ اور قیامت پر یقین رکھتا ہے، وہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے۔

صحیح مسلم 174

شوہر پر بیوی کے حقوق کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مُحسنِ انسانیت سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفٰیﷺ نے فرمایا: ”ایمان میں سب سے کامل مومن وہ ہے جو سب سے بہتر اخلاق والا ہو، اور تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اخلاق میں اپنی عورتوں کے حق میں سب سے بہتر ہو“۔

جامع الترمذی 1162

جنت کی طلب اور جہنم سے پناہ کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رحمتِ عالم شافع روزِ محشر ﷺ نے فرمایا: ”جو اللہ تعالٰی سے تین بار جنت مانگتا ہے ( اَللھُمٌُ اِنٌِی اَس٘ئَلُکَ الجَنٌَۃُ الفِردَوس) جنت کہتی ہے: اے اللہ! اسے جنت میں داخل کردے، اور جو تین مرتبہ جہنم سے پناہ مانگتا ہے ( اللَّهُمَّ أَجِرْنِی مِنَ النَّارِ) تو جہنم کہتی ہے: اے اللہ اس کو جہنم سے نجات دے“۔

جامع الترمذی 2572

غُصّے اور تکبر کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  جب تم میں سے کسی کو غُصّہ آئے اور وہ کھڑا ہو تو بیٹھ جائے، اگر غصہ ختم ہوجائے تو ٹھیک ورنہ لیٹ جائے۔

مشکوٰۃ 5114

نیکی کا بدلہ دینے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مُحسنِ انسانیت سرورِ کائنات حضرت محمدﷺ نے فرمایا: جس کے ساتھ کوئی احسان کیا جائے تو وہ اس کا بدلہ دے، اگر بدلے کی قدرت نہ ہوتو اس کا ذکر کردے، پس جس نے اس کا ذکر کردیا، اس نے اس کا شُکر ادا کر دیا اور جس نے ایسی نعمت کا اظہار کیا، جو اس کے پاس نہیں ہے تو وہ اس شخص کی طرح ہے، جس نے جھوٹ کے دو کپڑے پہن رکھے ہوں۔ 

مسند احمد 9245

نفاق کی علامتوں کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جس شخص میں چار خصلتیں ہوں وہ خالص (پکا) منافق ہے، اور جس میں ان میں سے ایک خصلت ہو تو اس میں نفاق کی ایک خصلت ہے حتٰی کہ وہ اسے ترک کردے۔ جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو اس میں خیانت کرے، جب بات کرے جھوٹ بولے، جب عہد کرے تو عہد شِکنی کرے اور جب جَھگڑا کرے تو گالی گلوچ پر اتر آئے۔

مشکوٰۃ 56

نمازِ جمعہ کی اہمیت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے جمعہ سے پیچھے رہ جانے والے (نمازِ جمعہ نہ پڑھنے والے) لوگوں کے بارے میں فرمایا: میں نے ارادہ کیا کہ میں کسی آدمی کو حکم دوں وہ لوگوں کو نماز پڑھائے، پھر میں جمعہ سے پیچھے رہ جانے والے لوگوں کو گھروں سمیت آگ لگا دوں۔

مشکوٰۃ 1378

Thursday 9 June 2022

تہجد کے وقت کی فضیلت


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہمارا رب ہر رات آسمان دنیا پر آخری تہائی رات میں اترتا ہے اور کہتا ہے: ”کون ہے جو مجھے پکارے کہ میں اس کی دُعا قبول کرلوں؟ کون ہے جو مجھ سے مانگے کہ میں اسے عطا کردوں؟ اور کون ہے جو مجھ سے مغفرت مانگے کہ میں اسے بخش دوں“۔ 

جامع الترمذی 3498

بنِ دیکھے رسولﷺ پر ایمان لانے کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سرورِ کونین سید الانبیاء ﷺ ‌ نے فرمایا: اُس شخص کے لیے ایک دفعہ خوشخبری ہے، جو مجھ پر ایمان لایا اور میرا دیدار کیا، لیکن جو آدمی بِن دیکھے مجھ پر ایمان لایا، اس کے لیے سات دفعہ خوشخبری ہے۔ 

مسند احمد 140

اپنے مسلمان بھائی کی مدد کرو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا، یارسول اللہﷺ ! ہم مظلوم کی تو مدد کر سکتے ہیں۔ لیکن ظالم کی مدد کس طرح کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ظُلم سے اسکا ہاتھ پکڑ لو ( یہی اس کی مدد ہے ) ۔ 

صحیح البخاری 2444

وضو کرنے کی برکات

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِمامُ المرسلین حضرت محمد ﷺ نے فرمایا:  جو شخص وضو کرے اور خوب اچھی طرح وضو کرے تو اسکی خطائیں اسکے جسم سے نکل جاتی ہیں، حتیٰ کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتی ہیں۔

مشکوٰۃ 284

ﷲ کا شُکر ادا کرنے کی فضیلت


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریمﷺ  نے فرمایا:  جب ﷲﷻ بندے کو کوئی نعمت دیتا ہے اور بندہ الحمد للہ کہتا ہے تو بندے نے جو ( شکر ) ادا کیا، وہ ملنے والی نعمت سے افضل ہوتا ہے ۔

سنن ابنِ ماجہ 3805

مسلمان اور مومن میں فرق

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِمامُ المرسلین حضرت محمد ﷺ نے فرمایا:  مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور جس کے ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں، اور مومن وہ ہے جس سے لوگ اپنی جانوں اور مالوں کے بارے میں بے خوف اور پُر امن ہوں ۔

مشکوٰۃ 33

ﷲﷻ کی رحمت سے مایوسی کفر ہے


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:   اللہ تعالٰی نے مخلوقات کو پیدا کرنے سے پہلے اپنے ہاتھ سے اپنی ذات کے بارے میں یہ تحریر فرما دیا ہے: میری رحمت میرے غضب سے بڑھ گئی۔ 

سنن ابنِ ماجہ 189

نمازِ جمعہ میں جلدی کرو


بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ  نے فرمایا کہ جب جمعة المبارک کا دن آتا ہے تو فرشتے جامع مسجد کے دروازے پر آنے والوں کے نام لکھتے ہیں، سب سے پہلے آنے والا اونٹ کی قربانی دینے والے کی طرح لکھا جاتا ہے۔ اسکے بعد آنے والا گائے کی قربانی دینے والے کی طرح پھر مینڈھے کی قربانی کا ثواب رہتا ہے۔ اس کے بعد مرغی کا، اس کے بعد انڈے کا۔ لیکن جب امام ( خطبہ دینے کے لیے ) باہر آجاتا ہے تو یہ فرشتے اپنے دفاتر بند کردیتے ہیں اور خطبہ سُننے میں مشغول ہوجاتے ہیں۔

صحیح البخاری 929

Wednesday 1 June 2022

رسولِ کریمﷺ کی گھریلو زندگی

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ اپنے گھر میں کیا کیا کرتے تھے؟ حضرت عائشہ ؓ نے بتلایا کہ نبی کریمﷺ اپنے گھر کے کام کاج یعنی اپنے گھر والیوں کی خدمت کیا کرتے تھے اور جب نماز کا وقت ہوتا تو فوراً ( کام کاج چھوڑ کر ) نماز کے لیے چلے جاتے تھے۔ 

صحیح البخاری 676

توکل اور صبر کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سرورِ کونین سید الانبیاء ﷺ نے فرمایا: مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے باعثِ خیر ہے، اور یہ چیز صرف مومن کے لیے خاص ہے، اگر اُسے کوئی نعمت میسر آتی ہے تو وہ شُکر کرتا ہے اور یہ اس کے لیے بہتر ہے، اور اگر اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے اور یہ بھی اس کے لیے بہتر ہے۔

مشکوٰۃ 5297

دین میں بدعت کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریم ﷺ ‌نے فرمایا: جس نے گمراہی والا کوئی راستہ وضع کیا اور پھر اس کی پیروی کی گئی تو اس پر پیروی کرنیوالوں کے گناہ کے برابر گناہ ہو گا، جبکہ ان کے گناہوں میں کوئی کمی واقع نہ ہو گی، اسی طرح جس نے ہدایت والا کوئی راستہ جاری کیا اور پھر اُس کی پیروی کی گئی تو اس پر پیروی کرنے والوں کے اجر کے برابر اجر ہو گا، جبکہ ان کے اجر و ثواب میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی۔  

مسند احمد 337

دن کے آغاز اور سوتے وقت تسبیح کرنا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت جویریہ ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ صبح کی نماز پڑھنے کے بعد صبح سویرے ان کے ہاں سے باہر تشریف لےگئے، اس وقت وہ اپنی نماز پڑھنے والی جگہ میں تھیں، پھر دن چڑھنے کے بعد آپﷺ ان کے پاس واپس تشریف لائے تو وہ(اسی طرح) بیٹھی ہوئی تھیں۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’تم اب تک اسی حالت میں بیٹھی ہوئی ہو جس پر میں تمہیں چھوڑ کر گیا تھا؟ ‘‘انہوں نے عرض کی: جی ہاں، نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’تمہارے( ہاں سے جانے کے) بعد میں نے چار کلمے تین بار کہے ہیں، اگر ان کو ان کے ساتھ تولا جائے جو تم نے آج کے دن اب تک کہا ہے تو یہ ان سے وزن میں بڑھ جائیں: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ۔ 
 پاکیزگی ہے اللہ کی اور اس کی تعریف کے ساتھ، جتنی اس کی مخلوق کی گنتی ہے اور جتنی اس کو پسند ہے اور جتنا اس کے عرش کا وزن اور جتنی اس کے کلمات کی سیاہی ہے ۔

صحیح مسلم 6913

آپس میں سلام کو عام کرو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: تم جنت میں داخل نہیں ہوگے یہاں تک کہ تم مومن ہوجاؤ، اور تم مومن نہیں ہوسکتے یہاں تک کہ ایک دوسرے سے محبت کرو۔ کیا تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں کہ جب تم اس پر عمل کرو تو ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرنے لگو، آپس میں سلام عام کرو ۔

صحیح مسلم 194

ﷲﷻ ذات، صفات، اختیارات، عبادات اور معاملات میں یکتا ہے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ایک آدمی نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے کہا: جو کچھ ﷲ چاہے اور آپﷺ چاہیں۔ آپ ﷺ ‌ نے اسے فرمایا: کیا تونے مجھے ﷲ تعالٰی کے ساتھ شریک کردیا ہے، صرف (وہ ہوتا ہے) جو یکتا و یگانہ ﷲ چاہتا ہے۔ 

مسند احمد 10

گری پڑی چیز ملنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جسے کوئی گری پڑی چیز ملے تو اسے چاہیئے کہ ایک یا دو عادل گواہ بنالے ۔ اور چھپائے نہیں اور نہ غائب کرے، پھر اگر اس کے مالک کو پائے تو اسے لوٹا دے، ورنہ وہ اللہ کا مال ہے جسے چاہتا ہے عنایت فرما دیتا ہے ۔

سنن ابوداؤد 1709

دین میں رائے اور قیاس سے اجتناب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: ﷲﷻ علم کو اس طرح نہیں اٹھائے گا کہ اسے لوگوں کے دلوں سے سلب کرلے، بلکہ وہ علماء کو فوت کرکے علم کو اٹھائے گا۔ جب کوئی عالم باقی نہیں رہے گا تو لوگ جاہل سردار مقرر کرلیں گے، پھر ان سے (مسائل) پوچھے جائیں گے تو وہ علم کے بغیر فتوے دیں گے۔ (اس طرح خود) گمراہ ہوں گے، اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔

سنن ابنِ ماجہ 52