Saturday 30 January 2021

مال خرچ کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا :’’ جب ﷲﷻ تم میں سے کسی کو مال عطا کرے تو اسے چاہیے کہ وہ پہلے اپنی ذات اور اپنے گھر والوں پر خرچ کرے ۔

مشکوٰۃ 3343

ٹیک ‏لگاکر ‏کھانا ‏نہ ‏کھائے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابو جحیفہ ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی کریم صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : میں ٹیک لگا کر نہیں کھاتا ۔

مشکوٰۃ 4168

فضائلِ قرآن کریم

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عثمان ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور (دوسروں کو) سکھایا ۔

مشکوٰۃ 2109

رات کو سونے سے پہلے سنت عمل

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ﷺ اپنے بستر پر آرام فرماتے تو آپ ﷺ ہر رات اپنے دونوں ہاتھ اکٹھے کرتے ، پھر سورۂ اخلاص ، سورۂ فلق اور سورۂ ناس پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مارتے ، پھر جہاں تک ممکن ہوتا انہیں اپنے جسم پر پھیرتے ، آپ ﷺ اپنے سر ، چہرے اور اپنے جسم کے اگلے حصے پر ہاتھ پھیرتے اور آپﷺ تین مرتبہ ایسا کرتے ۔

مشکوٰۃ 2132

خوف ‏خدا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ‌ﷺ نے فرمایا:  دو آنکھیں ہیں جنہیں جہنم کی آگ نہیں چھوے گی، ایک وہ آنکھ جو ﷲ کے ڈر سے روئی اور دوسری وہ آنکھ جو رات کے وقت اللہ کی راہ میں پہرہ دیتی ہے۔

مشکوٰۃ 3829

بسم اللہ ‏کہنا ‏اگر ‏بھول ‏جائے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:  جب تم میں سے کوئی کھائے اور اپنے کھانے پر ﷲ کا نام لینا بھول جائے تو وہ کہے 

 بِسْمِ اللَّهِ أوَّلَه وآخرَه

اس کا آغاز و اختتام ﷲ کے نام سے ۔

مشکوٰۃ 4202

راہِ خدا میں خرچ کرنے کا اجر

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت خُریم بن فاتک ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:  جس شخص نے ﷲﷻ کی راہ میں کچھ خرچ کیا تو اس کے لیے سات سو گنا تک لکھ دیا جاتا ہے۔

مشکوٰۃ 3826

مقبول دعائیں

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌ﷺ فجر کی نماز کے بعد یہ دعا کیا کرتے تھے

اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا وَرِزْقًا طَيِّبًا

 اے اللہ ! میں تجھ سے نفع بخش علم ، مقبول عمل اور حلال رزق کا سوال کرتا ہوں ۔

مشکوٰۃ 2498

اے اللہ ! میرا حساب آسان لینا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عائشہ ؓبیان کرتی ہیں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو ان کی کسی نماز میں یہ دعا اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا ’’ اے اللہ ! میرا آسان حساب لینا۔‘‘ کرتے ہوئے سنا تو میں نے عرض کیا، اللہ کے نبیﷺ ! آسان حساب سے کیا مراد ہے؟ آپ ‌ﷺ نے فرمایا: (اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ) اس کے نامہ اعمال پر نظر ڈال کر اس سے درگزر فرمائے گا، کیونکہ عائشہ ! اس روز جس کے حساب کی جانچ پڑتال کی گئی تو وہ مارا گیا ۔

مشکوٰۃ 5562

کھانا کھاکر ﷲﷻ کا شُکر ادا کرو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوہریرہ ؓ  بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:  کھانا کھاکر شکر کرنے والا، صبر کرنے والے روزہ دار کی طرح ہے۔

مشکوٰۃ 4205

شفاعتِ نبی کریم ﷺ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا جو شخص اذان سن کر یہ کہے

اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا ۨ الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا ۨ الَّذِي وَعَدْتَهُ
 
 اسے قیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔

صحیح بخاری 614

آذان کا جواب دینے کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسولِ کریم ﷺ کے ساتھ تھے کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر اذان کہنے لگے۔ جب وہ خاموش ہوئے تو آپ ﷺ نے فرمایا:  جس شخص نے ان کلمات کی طرح کلمات ( جواباً ) کہے، وہ یقیناً جنت میں داخل ہوگا ۔

سنن نسائی 675

شکریہ ادا کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : جس نے لوگوں کا شکریہ ادا نہ کیا ، اس نے اللہ کا بھی شکریہ ادا نہ کیا ۔ 

مشکوٰۃ 3025

تلاوتِ قرآنِ پاک کے آداب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ام سلمہ ؓ سے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قراءت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا : آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قراءت واضح اور حرف حرف (یعنی الگ الگ) تھی ۔

مشکوٰۃ 2204

سلام کرنے میں پہل کرو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوامامہ ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سلام میں پہل کرنے والا شخص اللہ کا سب سے زیادہ قریبی ہے ۔

مشکوٰۃ 4646

وضو ‏کے ‏بعد ‏کی ‏دعا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو وضو کرے اور اچھی طرح کرے پھر یوں کہے

أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، ‏‏‏‏‏‏اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ

 تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جائیں گے وہ جس سے بھی چاہے جنت میں داخل ہو“۔

جامع ترمذی 55

جنت میں ضیافت کا اہتمام

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص صبح و شام جتنی مرتبہ مسجد میں جاتا ہے، اللہ اس کے لیے اتنی مرتبہ ہی جنت میں ضیافت کا اہتمام فرماتا ہے۔

مشکوٰۃ 698

Thursday 14 January 2021

زبان کی حفاظت کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:  اس شخص کے لیے ہلاکت ہے جو بات کرتے وقت جھوٹ بولتا ہے تا کہ وہ اس کے ذریعے لوگوں کو ہنسائے، تو اس کے لیے ہلاکت ہے، اس کے لیے ہلاکت ہے ۔

مشکوٰۃ 4834

نماز ‏کے ‏ممنوع ‏اوقات

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا : نمازِ عصر کے بعد کوئی نماز نہیں یہاں تک کہ سورج غروب ہوجائے اور نمازِ فجر کے بعد کوئی نماز نہیں یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجائے ۔   

صحیح مسلم 1923

وضو کے بعد کی دعا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا : ’’ تم میں سے جو شخص بھی وضو کرے اور اپنے وضو کو پورا کرے ( یا خوب اچھی طرح وضو کرے ) پھر یہ کہے : میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ، تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں ، جس سے چاہے داخل ہوجائے

صحیح مسلم 553

قطع تعلق کی ممانعت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”پیر اور جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں، اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرانے والوں کی اس دن مغفرت کی جاتی ہے، سوائے ان کے جنہوں نے باہم قطع تعلق کیا ہے، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے، ان دونوں کو لوٹا دو یہاں تک کہ آپس میں صلح کر لیں“آپ ﷺ نے فرمایا: ”کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ تین دن سے زیادہ قطع تعلق کرے“۔

جامع ترمذی 2023

قیدی ‏کو ‏رہائی ‏دلاؤ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوموسی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : بھوکے کو کھانا کھلاؤ ، مریض کی عیادت کرو اور قیدی کو رہائی دلاؤ ۔

مشکوٰۃ 1523

والد سے حُسنِ سلوک کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ ﷺ ‌ نے فرمایا :’’ والد راضی تو رب راضی ، والد ناراض تو رب ناراض ۔‘‘

مشکوٰۃ 4927

جمعہ کے دن قبولیت کی گھڑی

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے ذکر میں ایک دفعہ فرمایا کہ اس دن ایک ایسی گھڑی آتی ہے جس میں اگر کوئی مسلمان بندہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہو اور کوئی چیز اللہ پاک سے مانگے تو اللہ پاک اسے وہ چیز ضرور دیتا ہے۔ ہاتھ کے اشارے سے آپ ﷺ نے بتلایا کہ وہ ساعت بہت تھوڑی سی ہے۔

صحیح بخاری 935

فضول بولنے سے خاموشی بہتر ہے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو خاموش رہا اس نے نجات پائی

جامع ترمذی 2501

مصیبت کے وقت کرنے کی دُعا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ کلمات سکھائے کہ میں سخت تکلیف کے وقت پڑھا کروں، ( وہ کلمات یہ ہیں 
 
اللَّهُ،‏‏‏‏ اللَّهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا

اللہ، اللہ ہی میرا رب ہے میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتی.

سنن ابن ماجہ 3882

جھوٹی حدیث گھڑنے والوں سے محتاط رہو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریم صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ’’قیامت سے پہلے (نبی ﷺ کی طرف جھوٹی باتیں منسوب کرنے والے) کذاب ہوں گے ، تم ان سے محتاط رہنا ۔

مشکوٰۃ 5438

اللہ ‏کے ‏پسندیدہ ‏مقامات

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ مقامات مساجد ہیں اور سب سے زیادہ ناپسندیدہ جگہیں بازار ہیں ۔

مشکوٰۃ 696

سجدہ میں گناہوں سے معافی مانگو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی کریم صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے سجدوں میں یہ دُعا کیا کرتے تھے :’’ اے اللہ ! میرے چھوٹے ، بڑے ، پہلے ، پچھلے ، ظاہر اور پوشیدہ تمام گناہ معاف فرما دے ۔

مشکوٰۃ 892

تہجد کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوامامہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا :’’ نماز تہجد پڑھا کرو، کیونکہ وہ تم سے پہلے صالحین کی روش ہے، تمہارے رب کا قرب حاصل کرنے، گناہوں کی معافی اور گناہوں سے باز رہنے کا ذریعہ ہے ۔

مشکوٰۃ 1227

کنگھی کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : جس شخص کے بال ہوں وہ انہیں سنوار کر رکھے ۔

مشکوٰۃ 4450

سُود کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سود کھانے والے ، کھلانے والے، لکھنے والے اور اس کی گواہی دینے والوں پر لعنت فرمائی ، اور فرمایا : (گناہ میں) وہ سب برابر ہیں ۔‘

مشکوٰۃ 2807

عقیقه کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسول اکرم صلی الله علیه وسلم کا فرمان ھے که "هر بچه اپنے عقیقه کے ساتھ گروی ھے. ساتویں دن اس کی طرف سے (جانور) ذبح کیا جائے، اس کا نام رکھا جائے اور سر کے بال تراشے جائیں

سنن ابی داؤد 2838

بدگمانی اور غیبت کی ممانعت ‏

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریم ﷺ نے فرمایا ”بدگمانی سے بچتے رہو کیونکہ بدگمانی کی باتیں اکثر جھوٹی ہوتی ہیں، لوگوں کے عیوب تلاش کرنے کے پیچھے نہ پڑو، آپس میں حسد نہ کرو، کسی کی پیٹھ پیچھے برائی نہ کرو، بغض نہ رکھو، بلکہ سب اللہ کے بندے آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو۔

صحیح بخاری 6064

بلندی پر چڑھنے، اترنے کے اذکار

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

جب ہم ( کسی بلندی پر ) چڑھتے، تو الله اكبر کہتے اور جب ( کسی نشیب میں ) اترتے تو سبحان الله کہتے تھے۔

صحیح بخاری 2993

صبح و شام کے اذکار اور دعائیں

جو شخص صبح کے وقت اور شام کے وقت سات مرتبہ کہے تو اللہ اس کی پریشانیوں سے اسے کافی ہوگا

حَسْبِیَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ

مجھے اللہ ہی کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرشِ عظیم کا رب ہے۔

سنن أبی داود5081

شیطان سے حفاظت کی دعا

لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ

جو شخص دن بھر میں سو مرتبہ یہ دعا پڑھتا ہے تو اسے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا۔ سو نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھی جائیں گی اور سو برائیاں اس سے مٹا دی جائیں گی۔ اس روز دن بھر یہ دُعا شیطان سے اس کی حفاظت کرتی رہے گی

صحیح البخاری 3293

توبہ واستغفار کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی قسم میں دن میں ستر مرتبہ سے زیادہ اللہ سے استغفار اور اس سے توبہ کرتا ہوں۔

صحیح بخاری 6307

جوتا پہننے کا طریقہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں کوئی جوتا پہنے تو پہلے داہنے پاؤں سے شروع کرے، اور جب اتارے تو پہلے بائیں پاؤں سے اتارے، داہنا پاؤں پہنتے وقت شروع میں رہے اور اتارتے وقت اخیر میں

سنن ابو داؤد 4139

آیت الکرسی کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

جب تم رات کو اپنے بستر پر سونے کے لیے جاؤ تو آیت الکرسی پڑھ لیا کرو، پھر صبح تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہاری حفاظت کرنے والا ایک فرشتہ مقرر ہو جائے گا اور شیطان تمہارے پاس بھی نہ آسکے گا۔

صحیح بخاری 5010

دین میں اچھے بُرے کام کے موجد کا انجام

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو کسی ہدایت کی طرف بلائے تو اسے بھی اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا اس شخص کو ملےگا جس نے اس کی اتباع کی، اور اس سے ان کے ثواب میں کوئی کمی نہ ہو گی، اور جو کسی گمراہی کی طرف بلائے تو اسے بھی اتنا ہی گناہ ہوگا جتنا اس کی اتباع کرنے والوں کو ہوگا، اور اس سے ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہ ہوگی ۔

سنن ابن ماجہ 206

ذکر و ازکار کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ اکرم ‌ﷺ نے فرمایا: زمین پر جو آدمی یہ کلمات ادا کرتا ہے

 لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، اَللّٰہُ أَکْبَرُ، سُبْحَانَ اللّٰہِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ

 اس کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں، اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔

مسند احمد 5445

اہلِ جنت کا حال

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : جو شخص جنت میں داخل ہو گا وہ خوشحال رہے گا ، بد حال نہیں ہو گا ، نہ تو اس کا لباس پرانا ہو گا اور نہ اس کی جوانی ختم ہو گی ۔

مشکوٰۃ 5621

مخلوق پر رحم کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ اللہ اس شخص پر رحم نہیں فرماتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا ۔

مشکوٰۃ 4947

‎نماز ‏جمعہ ‏میں ‏جلدی ‏جانے ‏کا ‏اجر

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب جمعہ کا دن آتا ہے تو فرشتے جامع مسجد کے دروازے پر آنے والوں کے نام لکھتے ہیں، سب سے پہلے آنے والا اونٹ کی قربانی دینے والے کی طرح لکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد آنے والا گائے کی قربانی دینے والے کی طرح پھر مینڈھے کی قربانی کا ثواب رہتا ہے۔ اس کے بعد مرغی کا، اس کے بعد انڈے کا۔ لیکن جب امام ( خطبہ دینے کے لیے ) باہر آ جاتا ہے تو یہ فرشتے اپنے دفاتر بند کر دیتے ہیں اور خطبہ سننے میں مشغول ہو جاتے ہیں۔

صحیح بخاری 929

مخلوق پر رحم کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ اللہ اس شخص پر رحم نہیں فرماتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا ۔

مشکوٰۃ 4947

دم کرانے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نظر لگ جانے کی صورت میں دم کرانے کا حکم فرمایا ہے ۔

مشکوٰۃ 4527