بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جب کوئی مسلمان کوئی ایسی دعا کرتا ہے جس میں گناہ اور قطع رحمی نہ ہو تو ﷲﷻ اس وجہ سے تین چیزوں میں سے کوئی ایک اسے عطا فرما دیتا ہے : یا تو اس کی دعا فوراً قبول فرما لیتا ہے یا اسے اس کے لیے آخرت میں ذخیرہ کر لیتا ہے یا پھر اس کی مثل تکلیف اس سے دور فرما دیتا ہے ۔ صحابہ کرام رضی اللہ نے عرض کیا ، تب تو ہم زیادہ دعائیں کریں گے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اللہ (دعائیں قبول کرنے میں) بہت زیادہ ہے ۔
مشکوٰۃ 2259
No comments:
Post a Comment