بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ﷲﷻ جس شخص کو مال عطا فرمائے اور پھر وہ شخص اس کی زکوۃ ادا نہ کرے تو روزِ قیامت اس کے مال کو گنجے اژدھا کی صورت میں بنا دیا جائے گا ، اس کی آنکھوں پر دو نقطے ہوں گے ، اس کو اس کے گلے کا ہار بنا دیا جائے گا ، پھر وہ اسے جبڑوں سے پکڑ کر کہے گا : میں تیرا مال ، میں تیرا خزانہ ہوں ، پھر آپﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی :جو لوگ بخل کرتے ہیں وہ یہ خیال نہ کریں
مشکوٰۃ 1774
No comments:
Post a Comment