Sunday, 28 October 2018

عورتوں کے لئے زیارتِ قبور کا حکم

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم ﷺ  نے فرمایا " اللّٰہ نے قبروں کی زیارت کے لئے کثرت سے جانے والی عورتوں پر لعنت کی ہے۔"
 
جامع الترمذی 1056
سنن ابنِ ماجہ 1576

مال پر زکوة نہ دینے پر وعید

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم ﷺ  نے فرمایا " اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے! جس آدمی کے پاس اونٹ یا گائے یا بھیڑ بکریاں ہوں اور وہ ان کی زکوة ادا نہیں کرتا تو انہیں قیامت کے دن لایا جائے گا۔ تو وہ بڑی بڑی ہوں گی اور موٹی موٹی، اسے (مالک کو) اپنے پاؤں کے نیچے روندیں گی اور سینگوں سے ماریں گی۔ جب (مارتے ہوئے) سب گزر جائیں گی تو پہلے ( جانور) کو پھر لوٹایا جائے گا۔ لوگوں کے فیصلے ہونے تک ایسا ہی ہوتا ریے گا ۔"
 
صحیح البخاری 1460

Thursday, 25 October 2018

بیع و تجارت کا بیان

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ عیب دار چیز اپنے بھائی کو فروخت کرے، الا یہ کہ اس بتادے ۔"
 
سنن ابی داؤد 3452
صحیح مسلم 101

وعدہ خلافی نہ کرو

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"عہد کی خلاف ورزی کرنے والے کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا نصب کردیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ یہ فلاں ابن فلاں کی غداری (عہد کی خلاف ورزی) ہے۔"
 
صحیح البخاری 6178
صحیح مسلم 1735

اللّٰہ اور رسول ﷺ کے نافرمانوں (فاسقوں ) سے جہاد

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم ﷺ نے فرمایا" تم میں سے جو کوئی برا کام دیکھے تو اسے اپنے ہاتھ سے بدلے(روکے), اگر اس کی طاقت نہیں تو زبان سے بدلے اور اگر اس کی بھی طاقت نہیں تو دل سے ہی برا جانے اور یہ کمزور ترین ایمان ہے ۔"
 
صحیح مسلم 49

ورثائے میت کے لیے کھانا پکانا

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
اہل میت کے لیے کھانے کا انتظام کرنا مستجب ہے اور یہ انتظام رشتہ دار یا  قریبی ہمسائے وفات کے دن کریں، اس لیے کہ رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" آل جعفر کے لیے کھانا تیار کرو، اس لیے کہ وہ اندوہناک خبر کی وجہ سے مشغول ہوگئے ہیں ۔"
مسند احمد 205/1
جامع الترمذی 998
سنن ابی داؤد 3132

وفات پر تسلی دینا مستحب ہے

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم ﷺ نے ان الفاظ میں فرمایا" بے شک اللّٰہ ہی کے لیے ہے جو اس نے لے لیا اور جو اس نے دیا ہےوہ بھی اسی کا ہے اور ہر چیز کے لے اس کے ہاں وقت مقرر ہے، پس چاہیے کہ وہ صبر اور اجروثواب طلب کرے ۔"
 
صحیح البخاری 1284

قبر پر نشانی رکھنا

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم ﷺ نے عثمان بن مظعون رضی اللّٰہ عنہ کی قبر پر ایک پتھر رکھا اور فرمایا " میں اس علامت سے اپنے بھائی کی قبر پہچان لوں گا اور میرے اہل میں سے جو فوت ہوا میں اسے اس کے پاس دفن کروں گا۔"
سنن ابی داؤد 3206

دفن کے بعد کا عمل

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم ﷺ نے فرمایا" اپنے بھائی کے لیے مغفرت کی دعا کرو اور اس کے لیے اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ سے ثابت قدمی کا سوال کرو، اس لیے کہ اب اس سے (اعمال کے بارے میں) پوچھا جائے گا ۔"
 
سنن ابی داؤد 3221

حج وعمرہ کا بیان

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
اور رسول کریم ﷺ سے، جب ایک شخص نے عرض کیا میرا باپ بوڑھا ہے، حج وعمرہ کی طاقت نہیں رکھتا اور نہ ہی سفر کرسکتا ہے تو فرمایا " تو اپنے باپ کی طرف سے حج اور عمرہ کر ۔"
 
سنن النسائی 2638
سنن ابی داؤد 1810
سنن ابن ماجہ 2906
جامع الترمذی 930

ورزش کے وقت نیت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم ﷺ نے فرمایا " طاقتور مومن اللّٰہ کے نزدیک کمزور مومن سے زیادہ بہتر اور محبوب ہے۔"
 
صحیح مسلم 2664

قبروں کو سجدہ گاہ نہ بناؤ

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول کریم ﷺ نے فرمایا " اللّٰہ تعالیٰ نے یہود ونصاریٰ پر لعنت کی ہے کہ انھوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنالیا تھا۔"
 
صحیح البخاری 1390
صحیح مسلم 529

Saturday, 13 October 2018

میت پر بین کی ممانعت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ نے آواز اونچی کرنے والی، سر کے بال نوچنے والی اور کپڑے پھاڑنے والی سے براءت ( بیزاری و نفرت) کا اظہار فرمایا۔"
 
صحیح البخاری 1286
صحیح مسلم 104

Friday, 12 October 2018

سود کی ممانعت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ نے سود کھانے والے، کھلانے والے، گواہوں اور لکھنے والے پر لعنت کی ہے۔"
 
صحیح مسلم 1598

عیادت کے آداب

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"جب تم بیمار یا میت کے پاس جاؤ تو اچھی بات کہو، اس لیے کہ فرشتے اس بات پر آمین کہتے  ہیں جو تم کہتے ہو۔"
 
صحیح مسلم 919

بیمار کی عیادت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"بھوکے کو کھانا کھلاؤ، بیمار کی عیادت کرو اور قیدی کو چھڑاؤ۔"
 
صحیح البخاری 5649

طاعون کی وبا

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"جب کسی علاقے میں طاعون کی وبا پھیل جائے اور تم اس میں ہو تو اس سے نہ نکلو اور اگر تم اس علاقے میں نہیں ہو تو وہاں نہ جاؤ۔"
 
صحیح البخاری 5728
صحیح مسلم 2218
جامع الترمذی 1065

Friday, 5 October 2018

مسجد میں نماز کا ثواب

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے" بے شک زیادھ ثواب نماز کا ان لوگوں کو حاصل ہو گا جو دور سے چل کر مسجد میں آتے ہیں۔"

صحیح مسلم 662

Thursday, 4 October 2018

امام کی اقتدا کا واجب ہونا

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" جو (نماز میں) امام سے پہلے سر اٹھاتا ہے، کیا وھ ڈرتا نہیں کہ اللّٰہ سبحانہ وتعالی اس کا سر یا شکل و صورت گدھے کی طرح بنادے۔"

صحیح مسلم 427
صحیح البخاری 691

خطا، نسیان پر معافی ہے

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" میری امت سے خطا، نسیان اور جس پر انھیں مجبور کیا جائے، معاف کردیا گیا ہے ۔"

سنن ابن ماجه 2045, 2043

ناپسندیدہ شخص کی امامت مکروہ ہے

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" تین آدمیوں کی نماز ایک بالشت کے قدر بھی ان کے سر کے اوپر (قبولیت کے لیے) نہیں اٹھتی، ایک وہ جو کسی قوم کی امامت کراتا ہے اور وہ اسے نا پسند کرتے ہیں اور وہ عورت جس پر اس کا خاوند ساری رات ناراض رہا اور وہ دو بھائی جو آپس میں قطع تعلق کرچکے ہیں ۔"
سنن ابن ماجه 971

پہلی صف افضل ہے

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" پہلی صف والوں کے لیے اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ رحمت نازل کرتے ہیں اور فرشتے ان کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللّٰہ عنھم نے کہا: اور دوسری صف والوں کے لیے بھی، فرمایا: اور دوسری صف والوں کے لیے بھی۔"

مسند احمد 262/5

یوم جمعہ کی فضیلت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے" بہترین دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے، جمعے کا دن  ہے، اس میں آدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی،  وہ بہشت میں داخل کیے گئے اور اسی دن  وہاں سے نکالے گئے اور قیامت بھی جمعے کے دن ہی قائم ہوگی۔"

صحیح مسلم 854

وتر اور دیگر نوافل

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"جس کا خیال یہ ہو کہ وہ رات کے آخری حصہ میں بیدار نہیں ہوسکےگا تو وہ اول حصہ میں وتر پڑھ لے اور جو گمان کرتا ہے کہ وہ آخری حصے میں بیدار ہوجائے گا، وہ رات کے آخری حصے میں ہی وتر پڑھے، اس لیے کہ رات کے آخری حصہ کی نماز میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور وہ افضل ہے ۔"

صحیح مسلم 755

تحیتہ الوضو

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"جو مسلمان اچھا وضو کرتا ھے، پھر نماز پڑھتا ھے تو اللّٰہ تعالیٰ اس کے اگلی نماز تک کے گناہ معاف کردیتا ھے ۔"

صحیح مسلم 227

بیٹھ کر نفل ادا کرنا

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"آدمی کا بیٹھ کر نماز پڑھنا نصف نماز (ثواب) کے برابر ھے۔"

صحیح مسلم 735

نماز حاجت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"جو شخص اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر اچھے طریقے سے دو رکعتیں پڑھتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ جلد یا دیر اس کا سوال پورا کردیں گے"
مسند احمد 443/6

صلاة تسبیح

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"اگر تو روزانہ پڑھ سکے تو پڑھ، اگر اس کی طاقت نہیں ہے تو ہفتہ میں ایک بار اور اگر اس کی بھی طاقت نہیں توسال میں ایک بار، اگر یہ بھی نہ کرسکے تو زندگی میں ایک بار ضرور پڑھ۔"
 
سنن ابی داؤد 1297

سجدۂ تلاوت

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"ابن آدم جب سجدہ کی آیت پڑھ کر سجدے کرتا ہے تو شیطان الگ ہوکر روتا ہے اور کہتا ہے افسوس! ابن آدم کو سجدے کا حکم ملا تو اس نے سجدہ کرلیا، اس کے لیے بہشت ہے اور مجھے سجدے کا حکم دیا گیا تو میں نے نافرمانی کی، میرے لیے جہنم ہے۔"
 
صحیح مسلم 81

جمعہ کو تحیتہ المسجد

  بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اللّٰہ ﷺ کا فرمان ہے"جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن اس وقت آئے جب امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعتیں پڑھ لے اور ان میں تخفیف سے کام لے۔"
 
صحیح مسلم 875