Saturday, 1 April 2023

بےروزہ دار کا مذاق نہ اُڑاؤ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ہم (صحابہ کرام) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ( رمضان میں ) سفر کیا کرتے تھے۔ ( سفر میں بہت سے روزے سے ہوتے اور بہت سے بے روزہ ہوتے ) لیکن روزے دار بے روزہ دار پر اور بے روزہ دار روزے دار پر کسی قسم کی عیب جوئی نہیں کیا کرتے تھے۔

صحیح البخاری 1947

روزہ ‏کا ‏کفارہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

بہت بوڑھا مرد یا بہت بوڑھی عورت ہے، جو روزے کی طاقت نہ رکھتی ہو، انہیں چاہئیے کہ ہر روزہ کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلادیں۔

صحیح بخاری 4505

رمضان المبارک میں سخاوت کا بیان


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ خیر و بھلائی میں سب سے زیادہ سخی تھے، اور جب رمضان میں جبریل ؑ آپ ﷺ سے ملاقات کرتے تو آپ ﷺ کی سخاوت بڑھ جاتی، وہ رمضان کی ہر رات آپ سے ملاقات کرتے تو نبی ﷺ انہیں قرآن سنایا کرتے تھے، جب جبریل آپ سے ملاقات کرتے تو آپ خیر و بھلائی اور سخاوت کرنے میں کھلی ہوا (تیز رفتار آندھی) سے بھی بڑھ کر ہوتے تھے

مشکوٰۃ 2098

رمضان المبارک کی برکت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے رمضان میں ( رات کو ) ایمان کے ساتھ اور ثواب چاہنے کے لیے قیام اللیل کیا، یعنی نماز تراویح پڑھی اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے“۔

سنن النسائی 2193

روزہ کے آداب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا، اگر کوئی شخص جھوٹ بولنا اور دغا بازی کرنا ( روزے رکھ کر بھی ) نہ چھوڑے تو ﷲﷻ کو اِس کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔

صحیح بخاری 1903 (صحیح)

رمضان المبارک بخشش کا مہینہ ہے

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

تاجدارِ کائنات حضورِ اقدس ﷺ نے فرمایا: اس آدمی کی ناک خاک آلود ہوجائے، جس نے ماہ رمضان کو پایا، لیکن یہ مہینہ اس کی بخشش سے پہلے گزر گیا

مسند احمد 3668 (صحیح)

لوگوں میں انصاف کرنے کا سنہری اصول

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس دو آدمی فیصلہ کے لیے آئیں تو تم پہلے کے حق میں فیصلہ نہ کرو جب تک کہ دوسرے کی بات نہ سن لو۔

جامع الترمذی 1331 (صحیح)

زکوٰۃ ادا نہ کرنے کا عذاب

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا کہ جسے ﷲﷻ نے مال دیا اور اس نے اس کی زکوٰۃ نہیں ادا کی تو قیامت کے دن اس کا مال نہایت زہریلے گنجے سانپ کی شکل اختیار کرلے گا۔ اس کی آنکھوں کے پاس دو سیاہ نقطے ہوں گے۔ جیسے سانپ کے ہوتے ہیں، پھر وہ سانپ اس کے دونوں جبڑوں سے اسے پکڑ لے گا اور کہے گا کہ میں تیرا مال اور خزانہ ہوں۔

صحیح البخاری 1403 (صحیح)

باہم گالی گلوچ کرنے والوں کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ’’آپس میں گالی گلوچ کرنے والے جو بھی کہیں، اس کا گناہ ابتدا کرنے والے ہی پر ہے جب تک کہ مظلوم زیادتی نہ کرے۔

سنن ابوداؤد 4894 (صحیح)

دُعا کی اہمیت وفضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  ﷲﷻ کے نزدیک دُعا سے زیادہ معزز و مکرم کوئی چیز ( عبادت ) نہیں ہے۔

جامع الترمذی 3372 (صحیح)

دُنیا و آخرت کو جمع کرنے والے کلمات

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 ایک شخص نے حاضر ہوکر عرض کی: اللّٰه کے رسولﷺ ! جب میں اپنے رب سے مانگوں تو کیا کہا کروں؟ آپﷺ نے فرمایا تم کہو

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَعَافِنِي وَارْزُقْنِي

ساتھ ہی آپﷺ انگوٹھے کے سوا ( ایک ایک کرکے ) ساری انگلیاں بند کرتے گئے ( اور فرمایا : )  یہ کلمات تمہارے لیے تمہاری دنیا اور آخرت دونوں کو جمع کردیں گے ۔

صحیح مسلم 6851 (صحیح)