Thursday, 23 February 2023

ﷲﷻ سے خاتمہ بالخیر مانگو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ’’ہر بندہ اپنے آخری عمل پر ، جس پر وہ فوت ہوا ، اٹھایا جائے گا
مشکوٰۃ 5345 (صحیح)

ماہِ شعبان میں نفلی روزوں کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سیدنا اسامہ ؓ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے ﷲ کے رسولﷺ! میں نے دیکھا ہے کہ آپ ماہِ شعبان میں باقی مہینوں کی بہ نسبت زیادہ روزے رکھتے ہیں؟ آپ ‌ﷺ نے فرمایا: یہ مہینہ، جو رجب اور رمضان کے وسط میں ہے، اس سے لوگ غافل ہیں، یہ ایسا مہینہ ہے کہ اس میں لوگوں کے اعمال رَبِّ العالمین کی طرف اٹھائے جاتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ میرے اعمال اس حال میں اوپر جائیں کہ میں روزہ سے ہوں"۔  

مسند احمد 3942 (صحیح)

توکل اور صبر کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ کے دور میں دو بھائی تھے، ان میں سے ایک نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتا تھا جبکہ دوسرا کاروبار کیا کرتا تھا، کاروبار کرنے والے نے اپنے بھائی کی نبی اکرم ﷺ سے شکایت کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: شاید کے تمہیں اسی وجہ سے رزق دیا جاتا ہے

مشکوٰۃ 5308 (صحیح)

ریاکاری و شہرت حاصل کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ﷺ نے فرمایا: جو شخص دکھلاوے کی خاطر نماز پڑھتا ہے تو اس نے شرک کیا، جو شخص دکھلاوے کی خاطر روزہ رکھتا ہے تو اس نے شرک کیا، اور جو شخص دکھلاوے کی خاطر صدقہ کرتا ہے تو اس نے شرک کیا

مشکوٰۃ 5331 (صحیح)

ریا و شہرت کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ’’یقیناً ﷲﷻ تمہاری صورتوں اور اموال کو نہیں دیکھتا، بلکہ وہ تمہارے دلوں اور اعمال کو دیکھتا ہے

مشکوٰۃ 5314 (صحیح)

چھوٹے گناہوں سے بھی بچنے کی تلقین

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا :’’ عائشہ ؓ ! چھوٹے گناہوں سے بھی اجتناب کرو کیونکہ اِن گناہوں کے لیے بھی ﷲ کی طرف سے (عذاب کا) مطالبہ کرنے والا ہے

مشکوٰۃ 5356 (صحیح)

دعا مانگنے کا سلیقہ


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں، میں نماز پڑھ رہا تھا، جبکہ نبی کریم ﷺ، حضرت ابوبکر ؓ اور حضرت عمر ؓ کے ساتھ تشریف فرما تھے، جب میں بیٹھا تو میں نے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی ثنا بیان کی، پھر نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجا، پھر اپنے لیے دُعا کی تو نبی کریمﷺ نے فرمایا:  مانگو ! دیا جائے گا، مانگو ! دیا جائے گا ۔

مشکوٰۃ 931

باپ کا بچوں سے پیار کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 کچھ اعرابی نبیِ مکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا: کیا تم لوگ اپنے بچوں کو چومتے ہو؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا: ہاں ۔ انہوں نے کہا: لیکن، قسم ہے ﷲ کی! ہم تو ( اپنے بچوں کو ) نہیں چومتے ۔ رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ’’یہ میرے اختیار کی بات تو نہیں جب ﷲ نے تمہارے اندر سے رحم کا جذبہ سلب کر لیا ہے"۔

سنن ابنِ ماجہ 3665 (صحیح)

پالتو جانوروں کا خیال رکھنے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
امام المرسلین حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: میرے سامنے جہنم کی آگ پیش کی گئی تو میں نے اس میں بنی اسرائیل کی ایک عورت کو اس کی ایک بلی کی وجہ سے عذاب میں مبتلا دیکھا، اس نے اسے باندھ رکھا تھا، اس نے اسے نہ خود کھلایا اور نہ اسے چھوڑا کہ وہ حشرات الارض کھا سکے اسی حال وہ بھوکی مر گئی
مشکوٰۃ 5341 (صحیح)

قرآن اور حدیث کی اہمیت کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: "میں ضرور ضرور جانتا ہوں کہ تم میں سے کسی ایک کے پاس میری حدیث پہنچے گی، جبکہ وہ اپنے تخت پر ٹیک لگا کر بیٹھا ہوگا اور کہے گا: یہ حکم تو مجھے اللّٰه کی کتاب میں نہیں ملا"۔ 

مسند احمد 334 (صحیح)

حیا بھی ایمان کا جزو ہے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ’’ایمان کے ستر سے اوپر ( یا ساٹھ سے اوپر ) شعبے ( اجزاء ) ہیں۔ سب سے افضل جز لا اله الا الله کا اقرار ہے اور سب سے چھوٹا کسی اذیت ( دینے والی چیز ) کو راستے سے ہٹانا ہے اور حیا بھی ایمان کی شاخوں میں سے ایک ہے

صحیح مسلم 153 (صحیح)

آسانیاں پیدا کرنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جو دنیا میں مسلمان کی عیب پوشی کرے گا، ﷲﷻ دنیا وآخرت میں اسکی عیب پوشی کرے گا، جو مصیبت زدہ کو نجات دلائے گا، ﷲ تعالٰی اسے قیامت کے مصائب سے ایک مصیبت سے آزاد کرے گا اور جو شخص اپنے بھائی کی مدد میں رہے گا، ﷲ تعالٰی اس کی حاجت پوری کرنے میں رہے گا۔ 

مسند احمد 6009(صحیح)

نمازِ باجماعت کی اہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: میں نے تو یہ ارادہ کرلیا تھا کہ نماز کی جماعت قائم کرنے کا حکم دے کر خود ان لوگوں کے گھروں پر جاؤں جو جماعت میں حاضر نہیں ہوتے اور ان کے گھروں کو جلا دوں"۔

صحیح البخاری 2420 (صحیح)

علم پھیلانے کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

  نبیِ مکرم ﷺ نے فرمایا: ’’قسم ﷲﷻ کی ! ﷲ عزوجل تیری رہنمائی سے کسی ایک شخص کو بھی راہ حق دکھا دے تو یہ تیرے لیے سرخ اونٹوں سے افضل ہے ۔

سنن ابوداؤد 3661 (صحیح)

جمائی لینے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی محبوب ربُّ العالمین حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو وہ اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھے کیونکہ شیطان (منہ میں ) داخل ہوجاتا ہے ۔

مشکوٰۃ 4737(صحیح)

Thursday, 9 February 2023

ﷲﷻ کی غیرت کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: مؤمن بھی غیرت کرتا ہے اور ﷲ تعالٰی بھی غیرت کرتا ہے اور یہ ﷲﷻ کی غیرت کا تقاضا ہے کہ مؤمن وہ کام نہ کرے، جو ﷲ تعالٰی نے حرام قرار دیا ہے"۔

مسند احمد 9661 (صحیح)

خوشبو کے تحفہ کی اہمیت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسولِ کریم ﷺ خوشبو (کے تحفے) کو واپس نہیں کیا کرتے تھے

مشکوٰۃ 3017 (صحیح)

ایمان کی نشانی

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ ‌ نے فرمایا: جو نیکی کرکے خوش ہوا اور برائی کرکے پریشان ہوا، وہ مؤمن ہے۔ 

مسند احمد 94

ﷲﷻ مانگنے والوں کو ضرور دیتا ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”ﷲ حيي كريم ہے یعنی زندہ و موجود ہے اور شریف ہے اُسے اِس بات سے شرم آتی ہے کہ جب کوئی شخص اُس کے سامنے ہاتھ پھیلا دے تو وہ اس کے دونوں ہاتھوں کو خالی اور ناکام ونامراد واپس کر دے“۔ 

جامع الترمذی 3556 (صحیح)

منافق کی تین نشانیاں

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 صادق و امین رسولِ کریم‌ﷺ نے فرمایا: منافق کی علامتیں تین ہیں. "جب بات کرے جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو اس کے خلاف کرے اور جب اس کو امانتدار بنایا جائے تو خیانت کرے"۔

صحیح البخاری 33 (صحیح)

بال سنوارنے اور صاف کپڑوں کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ اکرمﷺ نے ایک بکھرے بالوں والا شخص دیکھا تو فرمایا: ’’کیا یہ شخص ایسی کوئی چیز نہیں پاتا جس کے ساتھ وہ اپنے سر کے بال درست کر لیتا؟‘‘ اور آپﷺ نے ایک شخص کو میلے کپڑے پہنے ہوئے دیکھا تو فرمایا: ’’کیا یہ شخص ایسی کوئی چیز نہیں پاتا جس کے ذریعے وہ اپنا لباس دھو لیتا؟

مشکوٰۃ 4351 (صحیح)

دل میں پیدا ہونے والے وسوسوں کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا :’’ ﷲﷻ نے میری اُمت کے اُنکے دلوں میں آنے والے وسوسے معاف کردیے ہیں، جب تک ان پر عمل نہ کریں، یا انہیں زبان سے ادا نہ کریں اور ( وہ گناہ بھی معاف کر دیے ہیں ) جن پر انہیں زبردستی مجبور کیا جائے 

سنن ابنِ ماجہ 2044 (صحیح)

گرے ہوئے لقمہ کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے اور نوالہ گر جائے تو اس میں سے جو ناپسند سمجھے اسے ہٹا دے، اسے پھر کھا لے، اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے“۔  

جامع الترمذی 1803 (صحیح)

دکھ، مشکل، تکلیف میں پڑھنے کی دُعا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپﷺ یہ دعا پڑھتے 

يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ

 اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔ 

جامع الترمذی 3524

نماز میں جامع مسنون دُعا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 نبيِ رحمتﷺ فرمایا: اے معاذ ؓ ! بلاشبہ میں تجھ سے محبت کرتا ہوں۔ جواباًکہا: اے اللہ کے رسولﷺ ! اللّٰه کی قسم! میں بھی آپﷺ سے محبت کرتا ہوں۔ آپﷺ نے فرمایا: میں تجھے چند کلمات کی وصیت کرتا ہوں، تو نے ہر نماز میں ان کو پڑھنا ہے، وہ یہ ہیں: 

اَللّٰہُمَّ أَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ۔ 

(اے اللہ! اپنا ذکر، شکر اور اچھی عبادت کرنے پر میری مدد فرما۔) 

مسند احمد 1825 (صحیح)

شرابی کی وعید کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: "جس نے شراب نوشی کی، اس کی چالیس دن کی نماز قبول نہیں ہوتی ،اگر وہ توبہ کرے تواللہ تعالٰی اس کی توبہ قبول کرتے ہیں، لیکن اگر وہ پھر لوٹے تو اللہ تعالٰی کا حق بنتا ہے کہ اسے خبال والی نہر سے پلائے۔ کسی نے کہا: نہرِ خبال سے کیا مراد ہے؟ آپ ‌ﷺ نے فرمایا: دوزخیوں کی پیپ سے جاری ہونے والی نہر ہے"۔ 

مسند احمد 7563 (صحیح)

ظلم اور مال غضب کرنے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: مظلوم کی بد دُعا سے ڈرتے رہنا کہ اس کے اور اللّٰه تعالٰی کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا

صحیح البخاری 2448 (صحیح)

بار بار حج و عمرہ ادا کرنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ’’حج اور عمرہ مسلسل کرتے رہو۔ یقیناً یہ فقر اور گناہوں کو اس طرح زائل کر دیتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی لوہے، سونے اور چاندی کے میل کچیل کو زائل کردیتی ہے، اور حج مبرور (مقبول) کا ثواب تو جنت سے کم نہیں

سنن النسائی 2632 (صحیح)

تلاوتِ قرآنِ کریم کی اہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ’’قرآن کی خبر گیری کرتے رہو، اُس ذات کی قسم جس کے ہاتھوں میں میری(ﷺ) جان ہے ! وہ (قرآن سینوں سے) نکل جانے میں، اس اونٹ کے نکل جانے سے بھی زیادہ تیز ہے جس کی رسی کھل چکی ہو

مشکوٰۃ 2187 (متفق علیہ)

کچھ بھی کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: بے شک شیطان اُس کھانے کو، جس پر اللّٰه کا نام نہ لیا جائے، کھانا حلال سمجھتا ہے

مشکوٰۃ 4160 (صحیح)