Friday, 30 December 2022

صلح کروانے کی اہمیت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے دو آدمیوں میں صلح کروانے کی خاطر بات بنا کر کہی ہو، اس نے جھوٹ نہیں بولا ۔

سنن ابوداؤد 4920 (صحیح)

ﷲﷻ ذات، صفات، اختیارات اور معاملات میں یکتا ہے


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ایک آدمی نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے کہا: جو کچھ ﷲ چاہے اور آپﷺ چاہیں۔ آپ ﷺ ‌ نے اسے فرمایا: کیا تونے مجھے ﷲ تعالٰی کے ساتھ شریک کردیا ہے، صرف (وہ ہوتا ہے) جو یکتا و یگانہ ﷲ چاہتا ہے۔ 

مسند احمد 10

توبہ کا دروازہ ہمیشہ کھلا ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: اگر تم اتنی غلطیاں کرو کہ تمھاری غلطیاں آسمان تک پہنچ جائیں، پھر توبہ کرو تو ( پھر بھی ) ﷲﷻ تمھاری توبہ قبول فرمائے گا۔

سنن ابنِ ماجہ 4248 (صحیح)

دُعائیں جو رد نہیں ہوتی

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: تین دعائیں قبول ہوتیں ہیں ۔ ان ( کی قبولیت ) میں کوئی شک نہیں: مظلوم کی دُعا، مسافر کی دُعا اور والد کی اپنی اولاد کے حق میں دُعا ۔

سنن ابنِ ماجہ 3862 (صحیح)

وضو سے پہلے بسم اللّٰہ کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جس کا وضو نہیں اس کی نماز نہیں اور جو شخص وضو کے شروع میں ﷲ کا نام نہ لے ( بسم الله نہ پڑھے ) اس کا وضو نہیں ۔  

سنن ابوداؤد 101 (صحیح)

دعوتِ ولیمہ کی اہمیت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو دعوتِ ولیمہ پر بلایا جائے تو اسے آنا چاہئے۔ معلوم ہوا کہ دعوت ولیمہ کا قبول کرنا ضروری ہے ۔

صحیح البخاری 5173 (صحیح)

آپس میں سلام کو پھیلاؤ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول کریم ﷺ نے فرمایا: تم اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہوسکتے جب تک تم مومن نہیں بن جاتے، تم اس وقت تک مومن نہیں بن سکتے جب تک تم باہم محبت نہیں کرتے، کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں ! جب تم اسے کرنے لگ جاؤ گے تو تمہاری باہم محبت ہوجائے، آپس میں سلام پھیلاؤ۔

مشکوٰۃ 4631

لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰیﷺ نے فرمایا: زیادہ سے زیادہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ کہا کرو، کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔ 

مسند احمد 5473 (صحیح)

باتونی، بلااحتیاط بولنے، زبان درازی کی ممانعت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

  رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا:  میرے نزدیک تم میں سے سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ قریب بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو تم میں بہترین اخلاق والے ہیں، اور میرے نزدیک تم میں سب سے زیادہ قابل نفرت اور قیامت کے دن مجھ سے دور بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو باتونی، بلااحتیاط بولنے والے، زبان دراز اور تکبر کرنے والے متفيهقون ہیں“، صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا: ﷲ کے رسولﷺ! ہم نے ثرثارون ( باتونی ) اور متشدقون ( بلااحتیاط بولنے والے ) کو تو جان لیا لیکن کون لوگ ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا: ”تکبر کرنے والے

مسند ترمذی 2018 (صحیح)

سات تباہ کن گناہوں سے بچو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: سات تباہ کن گناہوں سے بچو، پوچھا گیا: اے ﷲ کے رسولﷺ ! وہ کون سے ہیں؟ فرمایا: ’’ﷲﷻ کے ساتھ شرک، جادو، جس جان کا قتل ﷲ نے حرام ٹھہرایا ہے اسے ناحق قتل کرنا، یتیم کا مال کھانا، سود کھانا، لڑائی کے دن دشمن کو پشت دکھانا( بھاگ جانا ) اور پاک دامن، بے خبر مومن عورتوں پر الزام تراشی کرنا

صحیح مسلم 262 (صحیح)

چار چیزوں سے ﷲ کی پناہ طلب کرو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ چار چیزوں سے ﷲﷻ کی پناہ طلب فرمایا کرتے تھے : ایسے علم سے جو نفع نہ دے، ایسے دل سے جو ﷲ تعالٰی سے نہ ڈرے، ایسی دُعا سے جو قبول نہ ہو اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو ۔

سنن النسائی 5444 (صحیح)

صدقہ و خیرات کرنے کی ترغیب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: ”ابن آدم! اگر تو اپنی حاجت سے زائد مال ﷲﷻ کی راہ میں خرچ کرے گا تو یہ تیرے لیے بہتر ہوگا، اور اگر تو اسے روک رکھے گا تو یہ تیرے لیے بُرا ہوگا، اور بقدر کفاف (روزمرہ) خرچ کرنے میں تیری ملامت نہیں کی جائے گی اور صدقہ و خیرات دیتے وقت اُن لوگوں سے شروع کر جن کی کفالت تیرے ذمہ ہے، اور اُوپر والا ( دینے والا ) ہاتھ نیچے والے ہاتھ ( مانگنے والے ) سے بہتر ہے“۔

جامع الترمذی 2382 (صحیح)

موزوں پر مسح کرنے کی مدت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے مسافر کو تین دن اور مقیم کو ایک دن موزوں پر مسح کرنے کی رخصت عنایت فرمائی ہے بشرطیکہ انہوں نے وضو کے بعد (چمڑے کے) موزے پہنے ہوں ۔

مشکوٰۃ 519 (صحیح)

لڑکیوں اور بہنوں کی پرورش پر اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص لڑکیوں کی پرورش کررہا ہو، پھر اُن کی پرورش سے آنے والی مصیبتوں پر صبر کرے تو یہ سب لڑکیاں اسکے لیے جہنم سے آڑ بنیں گی“۔

جامع الترمذی 1913 (صحیح)

Friday, 16 December 2022

خادم کی غلطیاں معاف کرنے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ کے پاس ایک آدمی نے آکر پوچھا: اللّٰه کے رسولﷺ! میں اپنے خادم کی غلطیوں کو کتنی بار معاف کروں؟ آپﷺ اُس شخص کے اِس سوال پر خاموش رہے، اُس نے پھر پوچھا: اللّٰه کے رسولﷺ! میں اپنے خادم کی غلطیوں کو کتنی بار معاف کروں؟ آپﷺ نے فرمایا: ”ہر دن 70 ( ستر ) بار معاف کرو‘‘۔ 

جامع الترمذی 1949 (صحیح)

موت کو کثرت سے یاد کیا کرو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 مُحسنِ انسانیت سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفٰیﷺ نے فرمایا: لذتوں کو توڑنے والی ( یعنی موت ) کو کثرت سے یاد کیا کرو۔

جامع الترمذی 2307 (صحیح)

سچے و امانتدار تاجر کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: سچا اور امانت دار تاجر ( قیامت کے دن ) انبیاء، صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہو گا۔

جامع الترمذی 1209 (صحیح)

تحفہ کے متعلق بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: ”جسے کوئی تحفہ دیا جائے پھر اگر اسے میسر ہو تو اس کا بدلہ دے اور جسے میسر نہ ہو تو وہ ( تحفہ دینے والے کی ) تعریف کرے، اس لیے کہ جس نے تعریف کی اس نے اس کا شکریہ ادا کیا اور جس نے نعمت کو چھپالیا اس نے کفران نعمت کیا، اور جس نے اپنے آپ کو اس چیز سے سنوارا جو وہ نہیں دیا گیا ہے، تو وہ جھوٹ کے دو کپڑے پہننے والے کی طرح ہے‘‘ ۔

جامع الترمذی 2034 (صحیح)

قرض دار کی نمازِ جنازہ کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 نبی کریم ﷺ کے پاس ایک شخص لایا گیا تاکہ آپﷺ اس کی نمازِ جنازہ پڑھائیں تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے ساتھی کی نماز پڑھ لو کیونکہ اِس پر قرض ہے“۔ ( میں نہیں پڑھوں گا ) اس پر حضرت ابوقتادہ ؓ نے عرض کیا: اس کی ادائیگی میرے ذمے ہے، رسولِ کریم ﷺ نے پوچھا: ”پورا پورا ادا کرو گے؟“ تو انہوں نے کہا: ( ہاں ) پورا پورا ادا کروں گا تو آپﷺ نے اس کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ 

جامع الترمذی 1069 (صحیح)

سورہ المک کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ’’قرآنِ کریم کی ایک سورت تیس آیتوں والی، اپنے پڑھنے والے کے لیے سفارش کرے گی، حتیٰ کہ اسے بخش دیا جائے گا۔‘‘ ( مراد ہے ) ( تباركَ الذِي بيدِهِ المُلكُ )۔

سنن ابوداؤد 1400 (صحیح)

ﷲ کے بارے میں ہمیشہ اچھا گمان رکھو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ﷺ نے فرمایا: تم میں سے جس کسی کو بھی موت آئے تو اِس حال میں آئے کہ وہ ﷲﷻ کے بارے میں اچھا گمان رکھتا ہو، ایک قوم کو اللّٰه تعالٰی کے بارے میں اُن کے سوئےِظن نے ہلاک کردیا تھا، ارشادِ باری تعالٰی ہے: تمہاری اس بدگمانی نے جو تم نے اپنے رب سے کررکھی تھی تمہیں ہلاک کردیا اور بالآخر تم گھاٹا پانے والوں میں ہوگئے۔ (سورہ حم سجدۃ: ۲۳) ۔

مسند احمد 2980 (صحیح)

بغیر وجہ طلاق مانگنے کی سزا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: جو عورت بغیر کسی وجہ کے اپنے شوہر سے طلاق مانگتی ہے اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے ۔

سنن ابوداؤد 2226 (صحیح)

نہ غیبت کرو اور نہ ہی غیبت سنو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: جس نے اپنے (مسلمان) بھائی کی غیر موجودگی میں اُس کی غیبت نہ ہونے دی تو ﷲﷻ پر حق ہے کہ وہ اسے جہنم کی آگ سے آزاد کردے ۔ 

مشکوٰۃ 4981 (صحیح)

Tuesday, 6 December 2022

اسمِ اعظم دعاؤں کی قبولیت کی ضمانت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ’’ﷲﷻ کا اسمِ اعظم ان دو آیتوں میں ہے

وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ

اور سورہ آلِ عمران کی ابتدائی آیت

 الم اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ۔

سنن ابوداؤد 1496(صحیح)

مسلمان کو گالی دینا گناہ ہے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ ﷺ نے فرمایا: مسلمان کو گالی دینا گناہ ہے اور اس سے جنگ کرنا کفر ہے۔

سنن ابنِ ماجہ 69 (صحیح)

نکاح کیلئے دیندار کو ترجیح دو

لبِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رسولِ کریمﷺ نے فرمایا: تمہارے پاس جب کوئی ایسا شخص( نکاح کا پیغام لےکر) آئے، جس کی دین داری اور اخلاق سے تم مطمئن ہو تو اس سے نکاح کردو۔ اگر ایسا نہیں کرو گے تو زمین میں فتنہ اور فساد برپا ہوگا۔ لوگوں نے عرض کیا: اللّٰه کے رسولﷺ ! اگر اس میں کچھ ہو؟ آپﷺ نے تین بار یہی فرمایا: ”جب تمہارے پاس کوئی ایسا شخص آئے جس کی دین داری اور اخلاق سے تم مطمئن ہو تو اس سے نکاح کر دو۔

جامع الترمذی 1085(صحیح)

جانتے ہو یا نہیں، ہر ایک کو سلام کرو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ایک آدمی نے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ سے پوچھا کون سا اسلام بہتر ہے؟ رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن ﷺ نے فرمایا کہ تو کھانا کھلائے اور ہر شخص کو سلام کرے خواہ اس کو تو جانتا ہو یا نہ جانتا ہو ۔

صحیح البخاری 28 (صحیح)

خاوند کی ناشُکری کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا مجھے دوزخ دکھلائی گئی تو اس میں زیادہ تر عورتیں تھیں جو کفر کرتی ہیں۔ کہا گیا حضور ﷺ کیا وہ اللّٰه کے ساتھ کفر کرتی ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا کہ خاوند کی ناشُکری کرتی ہیں اور احسان کی ناشُکری کرتی ہیں۔ اگر تم عمربھر ان میں سے کسی کے ساتھ احسان کرتے رہو۔ پھر تمہاری طرف سے کبھی کوئی اُن کے خیال میں ناگواری کی بات ہوجائے تو فوراً کہہ اٹھے گی کہ میں نے کبھی بھی تجھ سے کوئی بھلائی نہیں دیکھی ۔

صحیح البخاری 29

توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا: جب کسی آدمی کی سواری گم ہوجائے تو کیا وہ اسکو پالینے پر خوش ہوتا ہے؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں اے ﷲ کے رسول! آپﷺ نے فرمایا: اُس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد(ﷺ) کی جان ہے! ﷲﷻ کو اپنے بندے کی توبہ کی وجہ سے اس سے زیادہ خوشی ہوتی ہے، جو تم میں سے کسی کو سواری پالینے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

 مسند احمد 10156(صحیح)

طہارت کے متعلق احکامات

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے مونچھیں کاٹنے، ناخن تراشنے، زیر ناف کے بال مونڈنے اور بغلوں کے بال اکھیڑنے کے لیے یہ مدت مقرر کی ہے کہ ہم چالیس دن سے زائد نہ گزرنے دیں۔

سنن النسائی 14 (صحیح)

طب اور جھاڑ پھونک کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے حرام چیز کو بطورِ دوا استعمال کرنے سے بھی منع فرمایا ہے ۔ 

مشکوٰۃ 4539 (صحیح)

عقیقہ (نومولود) کے معاملات

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: ”ہر بچہ عقیقہ کے بدلے گروی رکھا ہوا ہے، پیدائش کے ساتویں دن اس کا عقیقہ کیا جائے، اس کا نام رکھا جائے اور اس کے سر کے بال منڈائے جائیں“۔ 

جامع الترمذی 1522 (صحیح)

ﷲﷻ کا شُکر ادا کرنے کا بہترین انداز

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 جب ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ کو کوئی خوش کن معاملہ پیش آتا تو آپﷺ ﷲ تعالٰی کا شُکر ادا کرنے کے لیے سجدہ ریز ہوجایا کرتے تھے ۔ 

مشکوٰۃ 1494 (صحیح)

ﷲﷻ بہت رحیم و کریم ھے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 ‌نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: لوگوں میں سے جسکو بھی کوئی جسمانی تکلیف لاحق ہوتی ہے تو ﷲﷻ اسکی حفاظت کرنے والے فرشتوں سے کہتا ہے: میرا بندہ دن اور رات میں خیر و بھلائی کے جو کام (صحت کی حالت میں) کرتا تھا، تم وہ لکھتے جاؤ، جب تک یہ زندہ رہے۔ 

مسند احمد 2416 (صحیح)

استغفار کرنے کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: بندہ اس وقت تک ﷲﷻ کے عذاب سے امن میں رہتا ہے، جب تک ﷲ تعالٰی سے استغفار کرتا رہتا ہے۔ 

مسند احمد 5483 (صحیح)

جھوٹی قسم کھانے پر وعید

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جس نے ( کسی حاکم وغیرہ کی مجلس میں محبوس ہوکر یا دیدہ دانستہ ) جھوٹی قسم کھائی تو اسے چاہیے کہ اپنے چہرے کا مقام آگ میں بنالے ۔  

سنن ابوداؤد 3243 (صحیح)

اصل میں پہلوان کون ھے؟

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

وجہِ تخلیق کائنات حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: تم لوگ زبردست پہلوان ( بہت زیادہ پچھاڑنے والا ) کسے کہتے ہو ؟ صحابہ کرام ؓ نے کہا: جسے لوگ پچھاڑ نہ سکیں  آپﷺ نے فرمایا: نہیں، پہلوان وہ ہے جو غصے کی حالت میں اپنے آپ کو قابو میں رکھے ۔ 

سنن ابوداؤد 4779(صحیح)

برکت والی تسبیحات

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ”کچھ چیزیں نماز کے پیچھے ( بعد میں ) پڑھنے کی ایسی ہیں کہ ان کا کہنے والا محروم و نامراد نہیں رہتا، ہر نماز کے بعد 33 بار سبحان اللہ کہے، 33 بار الحمدللہ کہے، اور 34 بار اللہ اکبر کہے“۔

جامع الترمذی 3412 (صحیح)

روزانہ دو فرشتوں کا اعلان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مُحسنِ انسانیت سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفٰیﷺ نے فرمایا کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ جب بندے صبح کو اٹھتے ہیں تو دو فرشتے آسمان سے نہ اترتے ہوں ۔ ایک فرشتہ تو یہ کہتا ہے کہ اے اللّٰه ! خرچ کرنے والے کو اس کا بدلہ دے ۔ اور دوسرا کہتا ہے کہ اے اللّٰه ! ممسك (کنجوس) اور بخیل کے مال کو تلف کردے ۔

صحیح البخاری 1442 (صحیح)