Monday 21 November 2022

دینِ اسلام میں نماز کی اہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریمﷺ نے ایک روز نماز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: جس نے نماز کی حفاظت و پابندی کی تو وہ اُس شخص کے لیے روزِ قیامت نُور، دلیل اور نجات ہو گی، اور جس نے اسکی حفاظت و پابندی نہ کی تو روزِ قیامت اسکے لیے نور ، دلیل اور نجات نہیں ہوگی اور وہ قارون، فرعون، ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ ہوگا ۔

مشکوٰۃ 578 (صحیح)

کبھی بھی ﷲ کی یاد سے غافل نہ ہو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: جو شخص کہیں لیٹا ہو اور اس میں ﷲﷻ کا ذکر نہ کیا ہو تو قیامت کے دن اسے حسرت و افسوس ہوگا۔ اور جو شخص کہیں بیٹھا ہو اور وہاں ﷲ عزوجل کا ذکر نہ کیا ہو تو قیامت کے دن اسے حسرت و افسوس ہوگا۔

سنن ابوداؤد 5059 (صحیح)

حیا اور کم گوئی کی اہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: حیا اور کم گوئی ایمان کی شاخیں ہیں، جبکہ فحش گوئی اور بیان (مبالغہ آرائی) نفاق کی دو شاخیں ہیں۔

مشکوٰۃ 4796 (صحیح)

جمائی لینے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: بلاشبہ ﷲﷻ چھینک کو پسند اور جمائی کو ناپسند کرتا ہے۔ چنانچہ جب کسی کو جمائی آئے تو جہاں تک ہوسکے اسے روکے اور ہاء ہاء کی آواز نہ نکالے۔ بلاشبہ یہ شیطان کی طرف سے ہوتی ہے اور وہ اس سے ہنستا ہے۔

سنن ابوداؤد 5028 (صحیح)

نماز میں آمین کہنے کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو، کیونکہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین کے موافق (ساتھ ) ہوگئی اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں ۔

مشکوٰۃ 825

آذان کا جواب دینے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جب تم آذان سنو تو اسی طرح کہو جیسے کہ مؤذن کہتا ہے ۔

سنن ابوداؤد 522 (صحیح)

مہاجر کون ھے؟

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے جو اُن کاموں کو چھوڑ دے جن سے ﷲﷻ نے منع فرمایا ہے۔ 

صحیح البخاری 10(صحیح)

صدقہ و خیرات کرنے کی ترغیب

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

بی بی آمنہ کے لعل حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: خیرات کو مت روک ورنہ تیرا رزق بھی روک دیا جائے گا ۔

صحیح البخاری 1470 (صحیح)

دُعا کی فضیلت


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے نزدیک دُعا سے زیادہ معزز و مکرم کوئی چیز  ( عبادت )  نہیں ہے

جامع ترمذی 3370

Saturday 12 November 2022

ﷲﷻ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْک ھے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  یوں مت کہو : جو ﷲ چاہے اور فلاں چاہے، بلکہ یوں کہو : جو ﷲ چاہے پھر فلاں چاہے۔

سنن ابوداؤد 4980 (صحیح)

بیوی کو شوہر کے خلاف بھڑکانے کی مذمت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جو کوئی کسی کی بیوی کو اسکے شوہر کے خلاف یا غلام ( خادم ) کو اسکے مالک کے خلاف بھڑکائے، وہ ہم میں سے نہیں ۔

سنن ابوداؤد 5170(صحیح)

نمازِ جمعہ ادا کرنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرکے جمعہ کے لیے آئے اور خاموشی سے غور کے ساتھ خطبہ سنے تو اسکے اس اور دوسرے جمعہ کے درمیان والے اور مزید تین دن کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں ۔ اور جو کنکریوں سے کھیلتا رہے تو اس نے لغو کام کیا ۔

مشکوٰۃ 1383 (صحیح)

فوت شدگان کو بُرا نہ کہو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا جو لوگ مرگئے ان کو بُرا نہ کہو کیونکہ جو کچھ انہوں نے آگے بھیجا تھا اسکے پاس وہ خود پہنچ چکے ہیں، انہوں نے بُرے بّھلے جو بھی عمل کئے تھے ویسا بدلہ پا لیا۔

مشکوٰۃ 6516 (صحیح)

فضول بولنے کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 صادق و امین رسولِ کریم‌ﷺ نے فرمایا: جو خاموش رہا، وہ نجات پاگیا۔

مسند احمد 9871 (صحیح)

ﷲﷻ بہت فضل و کرم کرنے والا ہے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریمﷺ نے فرمایا: جس نے دنیا میں کوئی گناہ کیا اور پھر اسے یہیں اُسکی سزا دی گئی تو ﷲﷻ اِس سے زیادہ انصاف والا ہے کہ وہ اِیسے بندے کو دوبارہ سزا دے، اور جس نے دنیا میں کوئی گناہ کیا اور اللہ تعالٰی نے اسکی پردہ پوشی کی اور اسکو معاف کردیا تو وہ اس سے زیادہ فضل و کرم والا ہے کہ وہ اس گناہ پر گرفت کرے، جس کو وہ معاف کر چکا ہو۔

مسند احمد 6633 (صحیح)

ظاہری و باطنی عیب تلاش مت کرو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، دوسروں کے ظاہری عیب تلاش نہ کرو، دوسروں کے باطنی عیب مت ڈھونڈو، ایک دوسرے کے لیے دھوکے سے قیمتیں نہ بڑھاؤ ، اور اللہ کے ایسے بندے بن جاؤ جو آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔

صحیح مسلم 6538 (صحیح)

گھروں میں نماز پڑھنے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک رات جب سردی تھی اور ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی، اذان کہی، پھر فرمایا سن لو ! اپنے گھروں میں نماز پڑھو ، پھر فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ سرد اور برسات والی رات مؤذن کو حکم فرمایا کرتے تھے کہ وہ کہے: اپنے گھروں میں نماز پڑھو۔ 

مشکوٰۃ 1055(متفق علیہ)

آنے والے زمانوں کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: میری امت کا سب سے بہترین زمانہ میرا زمانہ ہے، پھر ان لوگوں کا جو ان کے بعد آئیں گے، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں گے، پھر ان کے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو گواہی طلب کیے بغیر گواہی دیں گے، وہ خیانت کریں گے، اور ان پر اعتماد نہیں کیا جائے گا، وہ نذر مانیں گے لیکن پوری نہیں کریں گے، اور ان میں موٹاپا عام ہو جائے گا ۔

مشکوٰۃ 6010 (متفق علیہ)

نظرِ بد اور اسکا علاج

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مُحسنِ انسانیت سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفٰیﷺ "جِنوں اور اِنسان کی نظرِ بد سے پناہ مانگا کرتے تھے، یہاں تک کہ معوذتین ( سورۃ الفلق اور سورۃ الناس ) نازل ہوئیں، جب یہ سورتیں اترگئیں تو آپﷺ نے اِن دونوں کو لے لیا اور اِن کے علاوہ کو چھوڑ دیا

جامع الترمذی 2058

قرض کی ادائیگی میں مہلت دینے کا اجر


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

امام المرسلین حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا : جو شخص پسند کرتا ہے کہ ﷲﷻ اسے اپنے سائے میں جگہ دے تو اسے چاہیے کہ تنگ دست کو مہلت دے یا اس کا قرض معاف کر دے ۔ 

سنن ابنِ ماجہ 2419 (صحیح)

بائیں ہاتھ سے کھانے، پینے کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھائے تو دائیں ہاتھ سے کھائے اور دائیں ہاتھ سے پیئے، اس لیے کہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے“۔ 

جامع الترمذی 1800 (صحیح)

مریض کی عیادت کا ثواب

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جب مسلمان اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کرتا ہے تو وہ واپس آنے تک جنت کے میوے کھانے میں مصروف رہتا ہے ۔

مشکوٰۃ 1527(صحیح)

نوافل و سنتوں کے احکامات

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ سے پوچھا گیا : کون سا عمل افضل ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: ( نماز میں ) لمبا قیام۔  

سنن ابوداؤد 1325 (صحیح)

بخار کو بُرا مت کہو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ کے پاس بخار کا ذِکر کیا گیا تو کسی آدمی نے اسے بُرا بھلا کہا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اسے بُرا بھلا نہ کہو، کیونکہ وہ گناہوں کو ایسے صاف کردیتا ہے جیسے آگ لوہے کی میل کچیل دور کر دیتی ہے۔

مشکوٰۃ 1583 (صحیح)

تین دن سے زیادہ ترک تعلق کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ اپنے بھائی کے ساتھ تین دن سے زیادہ میل جول چھوڑے رہے کہ جب دونوں کی ملاقات ہو تو یہ بھی منہ پھیر لے اور وہ بھی ۔ اور ان میں سب سے بہتر وہ ہے جو السلام علیکم کہنے میں ابتدا کرے ۔

سنن ابوداؤد 4911(صحیح)

ہر لمحہ شیطان سے بچنے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ﷺ نے فرمایا: بلاشبہ شیطان ابنِ آدم کے جسم میں اس طرح گردش کرتا ہے جیسے خون۔  

سنن ابوداؤد 4719 (صحیح)

نیکی کرنے کے مواقع تلاش کرو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ”تم لوگوں میں سے کوئی شخص کسی بھی نیک کام کو حقیر نہ سمجھے، اگر کوئی نیک کام نہ مل سکے تو اپنے بھائی سے مسکرا کر ملے، اور اگر تم گوشت خریدو یا ہانڈی پکاؤ تو شوربا ( سالن ) بڑھالو اور اس میں سے چلو بھر اپنے پڑوسی کو دے دو“۔

جامع الترمذی 1833(صحیح)

ٹرٹر زبان چلانے کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  تحقیق ﷲﷻ ایسے آدمی سے غصے ہوتا ہے جو ( ناحق ) زبان آور ہو ( بہت باتیں بنائے ) اپنی زبان کو ایسے چلائے جیسے گائے چلاتی ہے۔( اور لپیٹ لپیٹ کر گھاس کھاتی ہے ۔ )  

سنن ابوداؤد 5005