Thursday 23 September 2021

قیامت کے دن مظلوم کو انصاف ملے گا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریم صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن حقداروں کو ان کے حقوق دلوائے جائیں گے، یہاں تک کہ سینگ والی بکری نے جو سینگ بےسینگ بکری کو مارا ہو گا، اس کا اسے قصاص (بدلہ) دلوایا جائے گا۔  

مسند احمد 13161

بدگمانی سے بچنے کی تاکید

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: بدگمانی سے بچتے رہو کیونکہ بدگمانی کی باتیں اکثر جھوٹی ہوتی ہیں، لوگوں کے عیوب تلاش کرنے کے پیچھے نہ پڑو، آپس میں حسد نہ کرو، کسی کی پیٹھ پیچھے برائی نہ کرو، بغض نہ رکھو، بلکہ سب ﷲ کے بندے آپس میں بھائی بھائی بن کر رہو۔

صحیح البخاری 6064

پانچ کاموں میں جلدی مطلوب ھے

ہر کام میں جلدی شیطان کی طرف سے ھے مگر اِن پانچ کاموں میں جلدی کو رسولِ کریم ﷺ نے پسند فرمایا ہے

1. جب نماز کا وقت ہو جائے تو نماز ادا کرنے میں جلدی کرو۔ 
2. جب توبہ کا خیال آئے تو فوراً توبہ کرنی چاہیے۔
3. جب مہمان گھر آجائے تو کھانا کھلانے میں جلدی کرو۔
4. جب بچے یا بچی کو جوڑ کا رشتہ مل جائے تو شادی کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہئے۔
5. جب جنازہ تیار ہوجائے تو دفنانے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

زبان کی حفاظت کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : بندہ کوئی ایسا کلمہ کہہ دیتا ہے کہ اس کو واضح طور پر پتہ نہیں ہوتا کہ اس میں کیا ہے، اس کی وجہ سے وہ دوزخ میں اس سے زیادہ دور جاگرتا ہے جتنی دوری مشرق اور مغرب کے درمیان ہے ۔  

صحیح مسلم 7482

Monday 20 September 2021

جب غصہ آجائے تو خاموش ہوجا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ ‌ نے فرمایا: لوگوں کو علم سکھاؤ اور آسانیاں پیدا کرو اور مشکلات پیدا نہ کرو، اور جب تجھے غصہ آجائے تو خاموش ہوجا، اور جب تجھے غصہ آجائے تو خاموش ہوجا، اور جب تجھے غصہ آجائے تو خاموش ہوجا۔ 

مسند احمد 253

مومن کے ہر معاملے میں بھلائی ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: مومن کا معاملہ عجیب ہے، اس کا ہرمعاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہے اور یہ بات مومن کے سوا کسی اور کومیسر نہیں۔ اسے خوشی اور خوشحالی ملے توشکر کرتا ہے۔ اور یہ اس کے لیے اچھا ہوتا ہے اور اگر اسے کوئی نقصان پہنچے تو ( ﷲﷻ کی رضا کے لیے ) صبر کر تا ہے ، یہ ( بھی ) اس کے لیے بھلائی ہوتی ہے۔  

صحیح مسلم 7500

مظلوم کی بد دُعا سے بچنا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: مظلوم کی بددُعا سے ڈرتے رہنا کہ اس ( بددُعا ) کے اور ﷲ تعالیٰ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا۔ 

صحیح البخاری 2448

بھلائی کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: اپنے بھائی کے سامنے تمہارا مسکرانا تمہارے لیے صدقہ ہے، تمہارا بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا صدقہ ہے، بھٹک جانے والی جگہ میں کسی آدمی کو تمہارا راستہ دکھانا تمہارے لیے صدقہ ہے، نابینا اور کم دیکھنے والے آدمی کو راستہ دکھانا تمہارے لیے صدقہ ہے، پتھر، کانٹا اور ہڈی کو راستے سے ہٹانا تمہارے لیے صدقہ ہے، اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے ڈول میں تمہارا پانی ڈالنا تمہارے لیے صدقہ ہے

جامع الترمذی 1956

پنج وقتہ نمازوں کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزانہ پانچ وقت کی نماز اور ایک جمعہ سے دوسرا جمعہ, بیچ کے گناہوں کا کفارہ ہیں، جب تک کہ کبیرہ گناہ سرزد نہ ہوں“۔

جامع الترمذی 214

لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا :’’ روز قیامت میری شفاعت کے لحاظ سے سب سے زیادہ سعادت مند شخص وہ ہوگا جس نے خلوص دل سے لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ’’ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں" پڑھا ہو گا

مشکوٰۃ 5574

تکبر پر وعید

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

امام الانبیاء سیدنا حضرت محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں جنت والوں کی خبر نہ دوں۔ ہر کمزور و تواضع کرنے والا اگر وہ ( ﷲﷻ کا نام لےکر) قسم کھالے تو ﷲ اس کی قسم پوری کر دے۔ کیا میں تمہیں دوزخ والوں کی خبر نہ دوں ہر تندخو (بدمزاج، چڑچڑا، غصیلا، تیز مزاج)، اکڑ کر چلنے والا اور متکبر۔ 

صحیح البخاری 6071

غصہ کو قابو کرنے پر اجرِ عظیم


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: بندے نے کوئی ایسا گھونٹ نہیں پیا، جو اللہ تعالیٰ کے ہاں زیادہ فضیلت والا ہو غصے کے اس گھونٹ سے، جس کو وہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی تلاش کرنے کے لیے پی جاتا ہے۔ 

مسند احمد 9170

حضور اقدسﷺ کی تین چیزوں پر قسم

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 نبيِ رحمت ﷺ نے تین چیزوں پر قسم اٹھائی ھے: (۱) صدقہ سے مال میں کمی نہیں ہوتی، پس صدقہ کیا کرو، (۲) جب بندہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی تلاش کرنے کے لیے کسی ظلم کو معاف کرتا ہے تو اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس کو بلند کردیتا ہے، ایک روایت میں ہے: اللہ تعالیٰ روزِ قیامت اس کی عزت میں اضافہ کر دے گا اور (۳) جب بندہ سوال کا دروازہ کھولتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر فقیری کا دروازہ کھول دیتا ہے۔ 

مسند احمد 9183

Saturday 11 September 2021

ہر فرض نماز کے بعد کی دُعا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

امامُ المرسلین نبی کریم ﷺ ہر فرض نماز کے بعد یہ دُعا کیا کرتے تھے

اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ

 ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اے اللہ! جو تو دینا چاہے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روکنا چاہے اسے کوئی دینے والا نہیں اور تیرے سامنے دولت والے کی دولت کچھ کام نہیں دے سکتی۔

صحیح البخاری 6615

جمعہ کے دن زیب و زینت کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: یہ عید کا دن ہے، اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے لیے اسے عید کا دن قرار دیا ہے، لہٰذا جو کوئی جمعہ کے لیے آئے تو غسل کرکے آئے، اور اگر خوشبو میسر ہوتو لگالے، اور تم لوگ اپنے اوپر مسواک کو لازم کر لو۔ 

سنن ابنِ ماجہ 1098

رب سے کیا مانگوں


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ایک شخص نے حاضر ہو کر عرض کی: اللہ کے رسول ﷺ ! جب میں اپنے رب سے مانگوں تو کیا کہا کروں؟ آپﷺ نے فرمایا :   تم کہو

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَعَافِنِي وَارْزُقْنِي 
  
 ساتھ ہی اپنے انگوٹھے کے سوا ( ایک ایک کرکے )  ساری انگلیاں بند کرتے گئے ( اور فرمایا : )   یہ کلمات تمہارے لیے تمہاری دنیا اور آخرت دونوں جمع کر دیں گے ۔   

صحیح مسلم 6851

ماہِ صفر کے بارے میں غلط فہمی

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”چھوت لگ جانا، بدشگونی، اُلو یا ماہ صفر کی نحوست یہ کوئی چیز نہیں ہے۔

صحیح البخاری 5757

قیامت کے دن بدلہ دیا جانا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا: جس نے اپنے کسی بھائی پر ظلم کیا ہو تو اسے چاہئے کہ اس سے (اس دنیا میں) معاف کرالے۔ اس لیے کہ آخرت میں روپے پیسے نہیں ہوں گے۔ اس سے پہلے(معاف کرالے) کہ اس کے بھائی کے لیے اس کی نیکیوں میں سے حق دلایا جائےگا اور اگر اس کے پاس نیکیاں نہ ہوں گی تو اس( مظلوم ) بھائی کی برائیاں اس پر ڈال دی جائیں گی۔

صحیح البخاری 6534

قرآن مجید کو پڑھنے اور یاد کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا ”قرآن مجید کا پڑھتے رہنا لازم پکڑ لو“ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے وہ اونٹ کے اپنی رسی تڑوا کر بھاگ جانے سے زیادہ تیزی سے بھاگتا /بھول جاتا ) ہے۔ 

صحیح البخاری 5033

اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم

نبی کریم ﷺ نے فرمایا: عمل نیت ہی سے صحیح ہوتے ہیں اور ہر آدمی کو وہی ملے گا جو نیت کرے گا۔ پس جو کوئی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا کے لیے ہجرت کرے اس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی طرف ہوگی اور جو کوئی دنیا کمانے کے لیے یا کسی عورت سے شادی کرنے کے لیے ہجرت کرے گا تو اس کی ہجرت ان ہی کاموں کے لیے ہو گی۔ 

صحیح البخاری 54

امید اور حرص کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : میری امت کی عمریں ساٹھ اور ستر سال کے درمیان ہیں، اور اس (ساٹھ ، ستر) سے تجاوز کرنے والے ان میں سے کم ہیں ۔

مشکوٰۃ 5280

انسان کی تخلیق

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رہبرِ کامل محسن انسانیت رسول کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ساری زمین کے ہر حصے سے ایک مٹھی مٹی لے کر اس سے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا، چنانچہ ان کی اولاد میں مٹی کی مناسبت سے کوئی لال، کوئی سفید، کالا اور ان کے درمیان مختلف رنگوں کے اور نرم مزاج و گرم مزاج، بد باطن و پاک طینت لوگ پیدا ہوئے

جامع الترمذی 2955

جمعہ کے دن نہانے کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: تم میں سے جب کوئی شخص جمعہ کی نماز کے لیے آنا چاہے تو اسے غسل کر لینا چاہیے۔ 

صحیح البخاری 877

معاملات میں نرمی کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ﷲ تعالٰی ایسے شخص پر رحم کرے جو بیچتے وقت اور خریدتے وقت اور تقاضا کرتے وقت فیاضی اور نرمی سے کام لیتا ہے۔

صحیح البخاری 2076

مریض کے لئے بہترین دُعا


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم

نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جو مسلمان بندہ کسی ایسے مریض کی عیادت کرے جس کی موت کا ابھی وقت نہ ہوا ہو اور سات بار یہ دعا پڑھے

أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ، ‏‏‏‏‏‏رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَكَ

 تو ضرور اس کی شفاء ہو جاتی ہے۔

جامع الترمذی 2083

فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

پیغمبر اکرم ﷺ نے اپنے رب سے روایت کیا کہ اللہ پاک فرماتا ہے کہ جب بندہ مجھ سے ایک بالشت قریب ہوتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس سے قریب ہوتا ہوں اور جب بندہ مجھ سے ایک ہاتھ قریب ہوتا ہے تو میں اس سے دو ہاتھ قریب ہوتا ہوں اور جب وہ میرے پاس پیدل چل کر آتا ہے تو میں دوڑ کر آ جاتا ہوں۔ 

صحیح البخاری 7536

نمازِ جمعہ کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا:  جمعہ کی نماز جماعت سے ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے سوائے چار لوگوں: غلام، عورت، نابالغ بچہ، اور بیمار کے

سنن ابوداؤد 1067

ملازم سے اچھے برتاؤ کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں، میں نے دس سال نبی کریم ﷺ کی خدمت کی، لیکن آپ ﷺ نے مجھے کبھی اُف تک نہ کہا، اور نہ ہی یہ کہا کہ تونے یہ کام کیوں کیا اور وہ کام کیوں نہیں کیا

مشکوٰۃ 5801