Friday, 16 July 2021

قربانی کا جانور خود ذبح کرنا افضل ہے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے دو چتکبرے مینڈھوں کی قربانی کی۔ میں نے دیکھا کہ نبی کریم ﷺ اپنے پاؤں جانور کے اوپر رکھے ہوئے ہیں اور بسم اللہ واللہ اکبر پڑھ رہے ہیں۔ اس طرح آپﷺ نے دونوں مینڈھوں کو اپنے ہاتھ سے ذبح کیا۔ 

صحیح البخاری 5558

قربانی کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس نے نمازِ عید سے پہلے قربانی کر لی اس نے اپنی ذات کے لیے جانور ذبح کیا اور جس نے نمازِ عید کے بعد قربانی کی اس کی قربانی پوری ہوئی۔ اس نے مسلمانوں کی سنت کو پالیا۔ 

صحیح البخاری 5546

قربانی کا گوشت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مدینہ المنورہ میں ہم قربانی کے گوشت میں نمک لگا کر رکھ دیتے تھے اور پھر اسے رسولِ کریم ﷺ کی خدمت میں بھی پیش کرتے تھے پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ نہ کھایا کرو۔ یہ حکم ضروری نہیں تھا بلکہ آپ ﷺ کا منشا یہ تھا کہ ہم قربانی کا گوشت ( ان لوگوں کو بھی جن کے یہاں قربانی نہ ہوئی ہو ) کھلائیں اور اللہ زیادہ جاننے والا ہے۔ 

صحیح البخاری 5570

کن جانوروں کی قربانی مکروہ ھے؟

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

چار قسم کے جانوروں کی قربانی درست نہیں: ایک کانا جس کا کانا پن واضح ہو، دوسرے بیمار جس کی بیماری عیاں اور ظاہر ہو، تیسرے لنگڑا جس کا لنگڑا پن نمایاں ہو، چوتھا ایسا لاغر اور دبلا پتلا جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو۔

سنن ابن ماجہ 3144

قربانی کرنا افضل عمل ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جس شخص کو ( قربانی کی ) وسعت (گنجائش) ہو اور وہ قربانی نہ کرے، تو وہ ہماری عید گاہ کے قریب نہ پھٹکے ۔

سنن ابن ماجہ 3123

عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ان دنوں یعنی عشرہ ذی الحجہ کا نیک عمل اللہ تعالیٰ کو تمام دنوں کے نیک اعمال سے زیادہ محبوب ہے، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ! اللہ کی راہ میں جہاد بھی ( اسے نہیں پاسکتا ) ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جہاد بھی نہیں، مگر ایسا شخص جو اپنی جان ومال کے ساتھ نکلا اور لوٹا ہی نہیں ۔

سنن ابو داؤد 2438

نبی اکرم ﷺ کی دعا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعائیں مانگا کرتے تھے: اے ﷲ! میں بخل، سستی، ذلیل ترین عمر، قبر کے عذاب، زندگی اور موت کی آزمائشوں سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔    

صحیح مسلم 6876

ﷲﷻ کے الرحمٰن الرحیم ہونے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ نے جب مخلوق پیدا کی تو عرش کے اوپر اپنے پاس لکھ دیا کہ میری رحمت میرے غصہ سے بڑھ کر ہے۔

صحیح البخاری 7422

وسوسوں کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا :  بے شک ﷲﷻ نے میری امت کے دلوں میں پیدا ہونے والے وسوسوں سے درگزر فرمایا ہے جب تک وہ ان کے مطابق عمل نہ کر لیں یا بات نہ کر لیں ۔

مشکوٰۃ 63

Tuesday, 6 July 2021

دُعا کی قبولیت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: آذان اور اقامت کے درمیان دُعا ردّ نہیں کی جاتی۔ 

مسند احمد 1263

جس کا قربانی کا ارادہ ہو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.

خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : جس شخص کے پاس ذبح کرنے کے لئے کوئی ذبیحہ (قربانی کا جانور) ہو تو جب ذوالحجہ کا چاند نظر آجائے، وہ ہرگز اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے، یہاں تک کہ قربانی کرلے ( پھر بال اور ناخن کاٹے ۔ )

صحیح مسلم 5121

بہترین دعا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب کوئی بندہ صبح و شام یہ کہتا ہے

رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا،‏‏‏‏ وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا،‏‏‏‏ وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا

ہم اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے، اور محمد ﷺ کے نبی ہونے سے راضی و خوش ہیں, تو اللہ تعالیٰ پر اس کا یہ حق بن گیا کہ وہ قیامت کے دن اسے خوش کرے ۔ 

سنن ابنِ ماجہ 3870

اللّٰہ تعالٰی کا ناپسندیدہ شخص

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے ناپسندیدہ اور قابل نفرت شخص وہ ہے جو سخت ضدی اور جھگڑالو ہے ۔

سنن نسائی 5425

وصیت کرنے کی تاکید

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی مسلمان کے لیے جس کے پاس کوئی ایسی چیز ہو جس میں اسے وصیت کرنی ہو مناسب نہیں ہے کہ اس کی دو راتیں بھی ایسی گزریں کہ اس کی لکھی ہوئی وصیت اس کے پاس موجود نہ ہو ۔ 

سنن ابو داؤد 2863

شفاعتِ نبیﷺ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم مؤذن کی آواز سنو تو وہی کہو جو مؤذن کہتا ہے، پھر میرے اوپر صلاۃ ( درود ) بھیجو کیونکہ جس نے میرے اوپر ایک بار درود بھیجا تو اللہ اس پر دس بار اپنی رحمتیں نازل فرمائے گا، پھر میرے لیے وسیلہ مانگو کیونکہ وہ جنت میں ایک( ایسا بلند ) درجہ ہے جس کے لائق اللہ کے بندوں میں سے صرف ایک بندہ ہے اور میںﷺ امید کرتا ہوں کہ وہ بندہ میں ہی ہوں اور جس نے میرے لیے ( اللہ سے ) وسیلہ مانگا تو اس کے لیے میری شفاعت حلال ہو گئی“۔  

جامع ترمذی 3614

دنیاوی نمائش میں مقابلہ نہ کرو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے روگردانی نہ کرو، دولت کا حصول اور نمائش میں ایک دوسرے سے مقابلہ نہ کرو اور اللہ کے ایسے بندے بن جاؤ جو آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔ 

صحیح مسلم 6540

کھانے میں عیب نہ نکالو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے کبھی کسی کھانے میں عیب نہیں نکالا، اگر آپﷺ کو مرغوب ہوتا تو کھاتے ورنہ چھوڑ دیتے۔ 

صحیح البخاری 3563

چھینک مارنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی چھینک مارے تو وہ  اَلْحَمْدُ لِلہِ  کہے اور اس کا (مسلمان) بھائی یا اس کا ساتھی اسے یَرْحَمُکَ اللہُ  کہے ، جب وہ اسے  یَرْحَمُکَ اللہُ  کہے تو یہ (چھینک مارے والا) کہے : اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہاری حالت درست کر دے ۔

مشکوٰۃ 4733

سجدہ تلاوت کی اہمیت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب انسان سجدہ والی آیت پڑھ کر سجدہ کرتا ہے تو شیطان علیحدہ ہوکر روتا ہے اورکہتا ہے: ہائے افسوس ! اس انسان کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا،اس نے سجدہ کیا، پس اس کے لئے جنت ہے اور مجھے سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا، لیکن میں نے نافرمانی کی، سو میرے لئے آگ ہے۔ 

مسند احمد 2010

قسم میں انشاللہ کہنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

  رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جس نے قسم کھائی، اور  إن شاء الله  کہا، تو وہ چاہے قسم کے خلاف کرے، یا قسم کے موافق، حانث یعنی قسم توڑنے والا نہ ہو گا ۔ 

سنن ابنِ ماجہ 2105

انصاف کرنے کا سنہری اصول

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :  کوئی شخص غصے کی حالت میں دو آدمیوں ( فریقین ) کے درمیان فیصلہ نہ کرے ۔

سنن نسائی 5408

لوگوں کو بھلائی کی تلقین کرتے رہو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللّٰہ قسم کی، اگر تیری رہنمائی سے اللہ تعالٰی ایک آدمی کو بھی ہدایت دیدے تو یہ تیرے لیے سرخ اونٹ سے ( جو بہت قیمتی اور عزیز ہوتے ہیں ) بہتر ہے ۔ 

سنن ابو داؤد 3661

نماز کے الفاظ پر غور کرنے کی تاکید

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابن عمر ؓ اور حضرت بیاضی ؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :  نمازی اپنے رب سے کلام کرتا ہے ، پس اسے غور کرنا چاہیے کہ وہ اس کے ساتھ کیا کلام کر رہا ہے ؟ ایک دوسرے کے پاس بلند آواز سے قرآن نہ پڑھا کرو ۔

مشکوٰۃ 856