Thursday 6 May 2021

روزہ ‏کا ‏کفارہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

بہت بوڑھا مرد یا بہت بوڑھی عورت ہے، جو روزے کی طاقت نہ رکھتی ہو، انہیں چاہئیے کہ ہر روزہ کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلا دیں۔

صحیح بخاری 4505

شبِ قدر کو آخری طاق راتوں میں تلاش کرو


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا  ( شب قدر کو )  تلاش کرو۔

صحیح بخاری 2019

شب ‏قدر ‏کی ‏فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ حضرت محمد ﷺ نے فرمایا، جو شخص شب قدر ایمان کے ساتھ محض ثوابِ آخرت کے لیے ذکر و عبادت میں گزارے، اس کے گزشتہ گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔

صحیح بخاری 49

شب ‏قدر ‏ ‏کی ‏دعا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اُم المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ! اگر مجھے شب قدر مل جائے تو کیا دعا کروں؟ آپﷺ نے فرمایا:  یہ دعا کرو

اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي

اے اللہ تو معاف کرنے والا ہے اور معافی و درگزر کو پسند کرتا ہے تو تو مجھ کو معاف فرما دے ۔

سنن ابن ماجہ 3850

صدقہ فطر کا بیان


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبيِ رحمت ﷺ نے صدقہ فطر، روزوں کو لغو، فحش باتوں سے طہارت اور مساکین کے لیے کھانے کے طور پر فرض فرمایا

مشکوٰۃ 1818

روزہ ‏کے ‏آداب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْن حضرت محمد ﷺ نے فرمایا، اگر کوئی شخص جھوٹ بولنا اور دغا بازی کرنا  ( روزے رکھ کر بھی )  نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔

صحیح بخاری 1903

ﷲﷻ سے مانگنے کا بیان


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : تم میں سے ہر شخص کو اپنی تمام ضرورتیں اپنے رب سے مانگنی چاہئیں حتیٰ کہ جب اس کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو اس کے بارے میں بھی اسی سے سوال کرنا چاہیے ۔

مشکوٰۃ 2251

ساری رات قیام کا ثواب


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سیّدناعثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم  نے فرمایا: جس نے عشاء کی نماز باجماعت ادا کی، پس وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے آدھی رات قیام کیا اور جس نے صبح کی نماز باجماعت پڑھی، وہ اس شخص کی طرح ہے، جس نے ساری رات قیام کیا۔

مسند احمد 2452

سلام ‏کرنے ‏کے ‏آداب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آیا اور اس نے کہا : السلام علیکم ! آپ ﷺ نے اسے جواب دیا ، پھر وہ بیٹھ گیا تو نبی ﷺ نے فرمایا :’’ (اس کے لیے) دس (نیکیاں) ہیں ۔‘‘ پھر دوسرا شخص آیا اور اس نے کہا : السلام علیکم و رحمۃ اللہ ! آپ ﷺ  نے اسے جواب دیا ، جب وہ بیٹھ گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ (اس کے لیے) بیس (نیکیاں) ہیں ۔‘‘ پھر ایک اور شخص آیا اور اس نے کہا : السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ! آپ ﷺ نے اسے جواب دیا ، جب وہ بیٹھ گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ (اس کے لیے) تیس (نیکیاں) ہیں ۔

مشکوٰۃ 4644

روزہ ‏اور ‏قرآن ‏کی ‏سفارش

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْن حضرت محمد ﷺ نے فرمایا:’’ روزہ اور قرآن بندے کے لیے سفارش کریں گے، روزہ عرض کرے گا، ﷲ کریم! میں نے دن کے وقت کھانے پینے اور خواہشات سے اسے روک رکھا، اس کے متعلق میری سفارش قبول فرما اور قرآن عرض کرے گا : میں نے اسے رات کے وقت سونے سے روکے رکھا، اس کے متعلق میری سفارش قبول فرما، ان دونوں کی سفارش قبول کی جائے گی۔

مشکوٰۃ 1963

رمضان میں روزہ توڑنے کا کفارہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سرکارِ دو عالم حضرت محمد ﷺ نے ایک آدمی کو حکم فرمایا "جس آدمی نے رمضان میں روزہ توڑ لیا تھا اسے چاہیے کہ وہ ایک غلام آزاد کرے یا دو مہینے کے روزے رکھے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے" ۔

صحیح مسلم 2599

زبان کی حفاظت کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص ( روزہ کی حالت میں ) جھوٹ بات کرنا اور فریب کرنا اور جہالت کی باتوں کو نہ چھوڑے تو ﷲﷻ کو اس کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑے۔

صحیح بخاری 6057

افطار میں جلدی کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، میری امت کے لوگوں میں اس وقت تک خیر باقی رہے گی، جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے۔

صحیح بخاری 1957