Tuesday 31 October 2017

ایک جوتا پہن کر نہ چلنا چاہیئے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنه سے روایت هے کہ حضرت محمدﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص ایک جوتا پہن کر نہ چلے دونوں جوتے اتارے یا دونوں پہن کر چلے.  بخاری

Friday 27 October 2017

خودکشی کا عذاب

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنه سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا جو شخص پہاڑ سے اپنے آپ کو گراکر خودکشی کرلے وہ جہنم میں جائے گا اور اسی طرح دوزخ میں گرتا رھے گا. اور جو زہر کا گھونٹ پی کر خود کشی کرے گا وھ جہنم میں بھی زہر پیتا رھے گا, اور اسی طرح جو آدمی لوھے وغیرہ سے خودکشی کرے تو ہتھیار جہنم میں اس کے ہاتھ میں ھوگا اور وھ اپنے پیٹ میں مارتا رھے گا. یہ عذاب اسے ہمیشہ ملتا رھے گا.  بخاری,مسلم,ترمذی, نسائی.

Thursday 26 October 2017

ماہ صفر میں کوئی نحوست نہیں.

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنه سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا چھوت لگنا, بد شگونی, الو یا صفر کی نحوست بے حقیقیت چیزیں ہیں.  بخاری

Tuesday 24 October 2017

اچھا اور برا خواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ تعالی عنه سے روایت هے کہا ‏حضرت محمدﷺ نے فرمایا اچھا خواب اللہ کی جانب سے ھوا کرتا ھے اور پریشان خواب شیطان کی طرف سے, لہذا کوئی شخص خواب میں بری بات دیکھے تو بیدار ھوتے ہی تین بار تھو تھو کرے اور خواب کے شر سے اللہ کی پناھ مانگے. چنانچہ اس خواب سے اس شخص کو کوئی نقصان نہ پہنچے گا. بخاری

Sunday 22 October 2017

Hadees~دم کرنے کی دعا

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ھے کہ رسول اللہ ﷺ اس طرح دم پڑھا کرتے, اے لوگوں کے پروردگار, لوگوں کے دکھ درد دور کردیجئے شفاء آپ ہی کے ھاتھ   میں ھے آپ کے سوا شفا دینے والا کوئی نہیں. بخاری

Saturday 21 October 2017

نظر لگنا برحق ھے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ھے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے گھر کی ایک لڑکی کے چہرے پر کالے یا سرخ داغ دیکھے آپ ﷺ نے فرمایا اس پر دم کراؤ اسے نظر لگ گئی ھے. مسلم