Wednesday, 28 June 2017

Hadees- شفاعت کا حق

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عوف بن مالک(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا پرودگار کی طرف سے ایک آنے والا آیا هے اس نے مجه کو اس بات کا اختیار دیا هے کہ ان دو باتوں میں سے ایک کو پسند کرلیں یا تو آپ  ﷺ کی نصف امت جنت میں داخل کردی جائیگی یا شفاعت اختیار کرلیں میں نے شفاعت کو پسند کیا اور یہ اس شخص کے لئے هے جو اس حال میں مرے کہ اللہ سبحانه وتعالی کے ساته شرک نہ کرتا هو. (ترمذی، ابن ماجه) Hadees

Hadees-جنتی کی سفارش

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا دوزخی صف بانده کر کهڑے هونگے. ایک جتنی ان کے پاس سے گذرے گا. دوزخی کہے گا اے فلاں شخص تو مجه کو پہچانتا نہیں هے؟ میں نے تجه کو ایک بار پانی پلایا تها. ایک دوسرا کہے گا میں نے تجه کو ایک بار وضو کے لئے پانی دیا تها وہ(جنتی) اس کی سفارش کرےگا اور اس کو جنت میں داخل کرے گا. (ابن ماجه)Hadees

Monday, 26 June 2017

Hadees- شفاعت کا حقدار

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا قیامت کے دن میری شفاعت کے ساته (حقدار) سب سے بڑه کر وه شخص هے جس نے خالص دل یا خالص نفس کے ساته لااله الا اللہ کہا. (بخاری)  Hadees

Hadees- جنت اور دوزخ میں ہر انسان کی جگہ

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جنت میں کوئی شخص داخل نہیں هوگا مگر اس کو دوزخ کی جگہ دکهلائی جائے گی اگر وه برائی کرتا تو اس میں داخل هوتا تاکہ وه زیاده شکر ادا کرسکے اور دوزخ میں داخل نہیں هوتا مگر وه جنت میں اپنی جگہ دکهلایا جاتا هے اگر وه نیکی کرتا تو یہ جگہ پاتا تاکہ اس کی حسرت بڑه جائے . (بخاری)Hadees

Hadees اب موت نہیں آئیگی

  بسم اللہ الرحمن الرحیم.

حضرت ابن عمر(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جنتی جنت میں داخل هوجائیں گے اور دوزخی دوزخ میں داخل هو جائیں گے موت کو لایا جائے گا یہاں تک کہ جنت اور دوزخ کے درمیان رکها جائے گا پهر اس کو ذبح کیا جائے گا. پهر ایک پکارنے والا پکارے گا اے اہل جنت (اب) موت نہیں آئے گی اور اے اہل دوزخ (اب)موت نہیں آئے گی، اہل جنت کی خوشی بڑه جائیگی اور دوزخیوں کا غم زیاده هوجائے گا. (متفق علیہ) Hadees

Thursday, 22 June 2017

Hadees- قیامت کب آئے گی

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ ایک حدیث بیان کررهے تهےایک اعرابی آیا اس نے کہا قیامت کب آئے گی. فرمایا جب امانت ضائع کردی جائے گی قیامت کا انتظار کر. اس نے کہا اس کا ضائع کرنا کیا هے فرمایا جب حکومت کاکام نا اہلوں کے سپرد کیا جائے قیامت کا انتظار کر. (بخاری)Hadees

Tuesday, 20 June 2017

Hadees جب زمانه قریب هوگا

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا زمانہ قریب هوجائے گا اور علم اٹهالیا جائے گا، فتنے ظاہر هوں گے، بخل ڈالا جائے گا، ہرج بہت هوگا صحابہ کرام  (رضی اللہ تعالی) نے عرض کیا, ہرج کیا هے فرمایا قتل . (متفق علیہ)Hadees

Monday, 19 June 2017

Hadees-نیک اعمال میں جلدی کرلو

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےکہ رسول اللہﷺ نے ایسے فتنوں سے پہلے جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی طرح هوں گے نیک اعمال میں جلدی کر لو . ایک شخص صبح مومن هوگا شام کو کافر هوجائے گا شام کو مومن هوگا صبح کافر هوگا. اپنے دین کو دنیا کے سامان کے بدلےمیں بیچ ڈالے گا. (مسلم)Hadees

Monday, 12 June 2017

Hadees-رمضان کی عبادت کا ثواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره (رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جو شخص رمضان کے روزے ایمان کے ساته ثواب کی نیت سے رکهتا هے اس کے رمضان کے پہلے کے تمام گناه معاف کردئے جاتے هیں. جس شخص نے رمضان کی راتوں کا قیام ایمان کے ساته ثواب کی نیت سے کیا اس کے پہلےتمام گناه معاف هوجاتے هیں. جس نےلیلةالقدر کاقیام ایمان کے ساته ثواب کی نیت سے کیااس کے پہلے تمام گناه معاف کردئے جاتے هیں . (متفق علیہ) Hadees

Sunday, 11 June 2017

Hadees-باب ریان

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت سہل بن سعد(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هے کہا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا  جنت میں آٹه دروازے ہیں ایک دروازے کانام ریان هے اس سے صرف روزے دار ہی داخل هوں گے. (متفق علیہ)  Hadees

Saturday, 10 June 2017

Hadees- سارا سال روزوں کا ثواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو ایوب انصاری(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جو شخص رمضان کے روزے رکهے پهر اس کے بعد شوال کے 6 روزے رکهے وه ہمیشہ (سارا سال) روزے رکهنے والے کی مانند هوگا. (مسلم) Hadees

Hadees- ایک دوسر ے پر لعن طعن نہ کرو

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابو سعید حذری(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هے کہا هم نے رسول اللہ ﷺ کے ساته جہاد کیا اس وقت رمضان کی سولہ تاریخ تهی هم میں سے کچه لوگوں نے روزه رکه لیا بعض نے افطار کیا (نہ رکها) اور روزه دار افطار کرنے والے پر عیب نہ لگاتے تهے اور افطار کرنے والے روزه داروں پر طعن نہ کرتے تهے. (مسلم)Hadees

Hadees- آخری عشره کی طاق راتیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عائشہ(رضی اللہ تعالی عنہ)سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا لیلةالقدر کو رمضان کےآخری دس دنوں کی طاق راتوں میں تلاش کرو. (بخاری) Hadees

Hadees- دس دن کا اعتکاف

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ رمضان کے آخری دس دن اعتکاف کرتے. ایک سال اعتکاف نہ فرمایا جب آئینده سال هوا تو آپ ﷺ نے بیس دن اعتکاف فرمایا. (ترمذی،ابن ماجہ، ابوداؤد)Hadees

Hadees -لیلةالقدر

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس بن مالک(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هےرمضان شروع هوا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یہ مہینہ تم پر آیا هے اس میں ایک رات هے جو ہزار ماه سے افضل هے جو شخص اس سے محروم رها وه ہر طرح کی خیر سے محروم رها اور اس کی خیر سے بے نصیب شخص ہی محروم رہتا هے (ابن ماجہ) Hadees

Saturday, 3 June 2017

Hadees- سفر میں روزه نہ رکهو

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت جابر(رضی اللہ تعالی عنه)سے روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے ایک سفر میں لوگوں کا ہجوم دیکها ایک آدمی پر دیکها کہ سایہ کیا گیا هےآپ ﷺ نے فرمایا کیاهے انہوں نے کہا یہ شخص روزه دار هے . آپ ﷺ نے فرمایا سفر میں روزه رکهنا نیکی نہیں هے. (متفق علیہ) Hadees

Hadees- رمضان کے روزه کی اہمیت

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره (رضی اللہ تعالی عنه) روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا جو شخص بغیر کسی رخصت یا مرض کے رمضان کا ایک روزه افطار کر لیتا (چهوڑتا) هے زمانہ بهر روزے رکهنا اس کی قضا نہیں بن سکتا اگرچہ کہ تمام عمر روزے رکهے. (ابودا ؤد، ترمذی، ابن ماجہ) Hadees

Hadees-ولی روزے رکهے

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عائشہ (رضی اللہ تعالی عنہ) روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا هے جو شخص فوت هو اور اس کے ذمه روزے هوں اس کا ولی اس کی طرف سے روزے رکهے  (متفق علیہ)  Hadees

Hadees-جسم کی زکوة

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریره (رضی اللہ تعالی عنه) روایت هے کہا ‏حضرت محمد ﷺ نے فرمایا هے ہر چیز کی زکوةهے اور جسم کی زکوة روزه هے. (ابن ماجہ)   Hadees