Friday, 31 March 2023

قوموں پر عذاب کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: جب ﷲﷻ کسی قوم پر عذاب نازل کرتا ہے تو تمام لوگ اس عذاب کی لپیٹ میں آجاتے ہیں، پھر وہ اپنے اپنے اعمال کے مطابق (روز قیامت) اٹھائے جائیں گے۔

مشکوٰۃ 5344 (صحیح)

سنجیدگی اور وقار سے رہنے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: نیک چلن، عمدہ کردار اور میانہ روی نبوت کا پچیسواں حصہ ہے۔

سنن ابوداؤد 4776 (صحیح)

Monday, 13 March 2023

صدقے کا مال واپس لینا یا خریدنا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 حضرت عمر ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک گھوڑا ﷲﷻ کے راستے (جہاد) میں کسی (مجاہد) کو دیا۔ اس نے گھوڑے(کی خاطر تواضع نہ کی اور اس) کو ضائع (کمزور) کر دیا۔ میرا ارادہ ہوا کہ اس سے دوبارہ خرید لوں۔ میرا خیال تھا وہ سستا ہی بیچ دے گا۔ میں نے اس بارے میں رسولِ کریم ﷺ سے پوچھا تو آپﷺ نے فرمایا: ’’ تُو اسے مت خرید چاہے وہ ایک درہم ہی کا تجھے دے کیونکہ جو شخص اپنے صدقے کو( کسی بھی صورت میں) واپس لیتا ہے، وہ اس کتے کی طرح ہے جو اپنی قے چاٹتا ہے

سنن النسائی 2616 (صحیح)

روزانہ تلاوتِ قرآنِ مجید کا اجر وثواب


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص دس آیات کا اہتمام کرتا ہے وہ غافلین میں نہیں لکھا جاتا، جو سو آیات (کی تلاوت و حفظ اور عمل) کا اہتمام کرتا ہے تو وہ اطاعت گزاروں میں لکھ دیا جاتا ہے اور جو شخص ہزار آیات کا اہتمام کرتا ہے تو وہ ڈھیروں اجر و ثواب پانے والوں میں لکھ دیا جاتا

مشکوٰۃ 1201 (صحیح)

زیادہ باتونی شخص کے لیے وعید

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اِمامُ الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا: ’’ﷲ کے ذکر کے سوا زیادہ باتیں نہ کیا کرو، کیونکہ ﷲ کے ذکر کے سوا زیادہ باتیں کرنا دل کی قسادت (سختی) کا باعث ہے اور سخت دل شخص ﷲﷻ سے کوسوں دور ہے

مشکوٰۃ 2276 (صحیح)

قرض کی ادائیگی میں مہلت دینے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جس نے کسی تنگ دست پر آسانی کی تو ﷲﷻ دنیا اور آخرت میں اسے آسانی عطا فرمائے گا

سنن ابنِ ماجہ2417 (صحیح)

بہترین ذکر اور بہترین دُعا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ”سب سے بہتر ذکر لا إلہ إلا اللہ ہے، اور بہترین دُعا الحمد للہ ہے"۔

جامع الترمذی 3383 (صحیح)

والدین کے لئے دعائے مغفرت کرتے رہو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

تاجدارِ کائنات حضورِ اقدس ﷺ نے فرمایا: ’’جنت میں آدمی کا درجہ بلند کیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے: یہ کس وجہ سے ہوا ؟ اسے کہا جاتا ہے: تیری اولاد کے تیرے لیے دعائے مغفرت کرنے کی وجہ سے

سنن ابنِ ماجہ 3660 (صحیح)

ساری رات قیام کا ثواب کیسے حاصل ہو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: "جس نے عشاء کی نماز باجماعت ادا کی، پس وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے آدھی رات قیام کیا اور جس نے صبح کی نماز باجماعت پڑھی، وہ اس شخص کی طرح ہے، جس نے ساری رات قیام کیا"۔ 

مسند احمد 2452 (صحیح)

اچھی بات کہو ورنہ چپ رہو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جو شخص ﷲﷻ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے اپنے مہمان کی عزت کرنی چاہیئے اور جو شخص ﷲﷻ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہئے کہ وہ صلہ رحمی کرے، جو شخص ﷲﷻ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے چاہیئے کہ اچھی بات زبان سے نکالے ورنہ چپ رہے۔

صحیح البخاری 6138

حیا اور حسن خلق کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مکینِ گُنبدِ خضراء رسولِ کریمﷺ نے فرمایا: حیا ایمان کا حصہ ہے، اور ایمان (والے) جنت میں ہوں گے، جبکہ فحش گوئی برائی ہے اور برائی (والے) جہنم میں جائیں گے

مشکوٰۃ 5077 (صحیح)

قطع تعلقی اور عیب جوئی کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: بدگمانی سے بچو، کیونکہ بدگمانی سب سے بڑا جھوٹ ہے، تم کسی کے عیب مت تلاش کرو اور نہ جاسوسی کرو، قیمت بڑھانے کے لیے بولی مت دو اور نہ باہم حسد کرو، بغض مت رکھو اور نہ قطع تعلقی کرو اور اللّٰه کے بندو ! بھائی بھائی بن جاؤ ۔

مشکوٰۃ 5028 (متفق علیہ)

نصف شعبان کی رات کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مکینِ گُنبدِ خضراء رسولِ کریمﷺ نے فرمایا: ﷲﷻ نصف شعبان کی رات کو اپنی مخلوق پر نظر ڈالتا ہے اور اپنے تمام بندوں کی مغفرت کردیتا ہے، ماسوائے دو قسم کے آدمیوں کے، کسی سے بغض رکھنے والا اور کسی کا قاتل"۔ 

مسند احمد 12763 (صحیح)

اپنے (گناہوں کے) پردہ کو چاک کرنے کی ممانعت

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میری تمام امت کو(گناہوں پر) معافی ملےگی، سوائے ان لوگوں کے جو(اپنے گناہوں کا) اعلان کرنے والے ہیں۔ اعلان میں یہ ہے کہ بندہ رات کو ایک کام کرے، پھر صبح ہو تو اللہ نے اس کا پردہ رکھا ہوا ہو اور وہ خود کہے اے فلاں ! میں نے پچھلی رات ایسا ایسا کام کیا، حالانکہ اس نے رات گزار دی، اس کے رب نے اس پر پردہ ڈالے رکھا اور وہ صبح کرتا ہے تو وہ اپنے رب کا ڈالا ہوا پردہ خود اتار دیتا ہے۔

 صحیح مسلم 7485 (صحیح)

اللّٰہ غافل دل کی دُعا قبول نہیں کرتا

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

تاجدار کائنات حضورِ اقدسﷺ نے فرمایا: ”تم ﷲﷻ سے دُعا مانگو اور اس یقین کے ساتھ مانگو کہ تمہاری دُعا ضرور قبول ہوگی، اور (اچھی طرح) جان لو کہ اللہ تعالٰی بےپرواہی اور بے توجہی سے مانگی ہوئی غفلت اور لہو و لعب میں مبتلا دل کی دُعا قبول نہیں کرتا“۔

 جامع ترمذی 3479 (صحیح)

دنیا میں زندگی بسر کرنے کا بیان


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 رسولِ کریم ﷺ نے میرا شانہ پکڑ کر فرمایا: دنیا میں اس طرح ہوجا جیسے تو مسافر یا راستہ چلنے والا ہو۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے شام ہوجائے تو صبح کے منتظر نہ رہو اور صبح کے وقت شام کے منتظر نہ رہو، اپنی صحت کو مرض سے پہلے غنیمت جانو اور زندگی کو موت سے پہلے۔

صحیح البخاری 6416 (صحیح)

بائیں ہاتھ سے کھانے، پینے کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھائے تو دائیں ہاتھ سے کھائے اور دائیں ہاتھ سے پیئے، اس لیے کہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے“۔ 

جامع الترمذی 1800 (صحیح)

نقائص پر پردہ ڈالنے کی ترغیب

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

سرورِ کائنات فخرِ موجودات احمد مجتبیٰ محمد مصطفٰیﷺ نے فرمایا: جو بندہ بھی دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا، ﷲﷻ قیامت والے دن اس کی پردہ پوشی کرے گا۔ 

مسند احمد 9131 (صحیح)

زبان کی حفاظت کا بیان


بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: مومن نہ تو طعن کرنے والا ہوتا ہے اور نہ لعنت کرنے والا، نہ وہ فحش گو ہوتا ہے اور نہ زبان دراز

مشکوٰۃ 4847 (صحیح)