Wednesday, 25 January 2023

قبلے کے متعلق احکام ومسائل

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ سواری پر ( نفل ) نماز پڑھ لیا کرتے تھے جس طرف بھی اس کا منہ ہوتا، اور آپﷺ سواری پر وتر پڑھ لیا کرتے تھے، مگر فرض نماز سواری پر نہیں پڑھتے تھے"۔ 

سنن النسائی 745 (صحیح)

ممانعت ہے تعریف جس میں مبالغہ ہو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رسولِ کریم‌ﷺ نے ایک شخص کو سُنا، وہ کسی آدمی کی تعریف کر رہا تھا، تعریف میں اسے بہت بڑھا چڑھا رہا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا : تم لوگوں نے اس کو ہلاک کر ڈالا یا ( فرمایا : ) تم لوگوں نے اس آدمی کی کمر توڑ دی ۔

صحیح مسلم 7504 (صحیح)

ذِکر الٰہی کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 ایک صحابی ؓ نے عرض کی: اللّٰه کے رسول ﷺ! اسلام کے احکام و قوانین تو میرے لیے بہت ہیں، کچھ تھوڑی سی چیزیں (فرائض کے علاوہ) مجھے بتا دیجئیے جن پر میں( مضبوطی ) سے جما رہوں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہاری زبان ہر وقت ﷲﷻ کی یاد اور ذکر سے تر رہے“۔

جامع الترمذی 3375 (صحیح)

امامت کرنے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 اِمامُ الانبیاء حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: "جب تم میں سے کوئی لوگوں کو نماز پڑھائے تو وہ تخفیف کرے، کیونکہ ان میں کمزور، بیمار اور بوڑھے بھی ہوتے ہیں، ہاں جب کوئی آدمی اپنی علیحدہ نماز پڑھے تو جتنی چاہے لمبی کرے

مسند احمد 2546 (صحیح)

دُعا تقدیر کو بدل سکتی ہے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ”دُعا کے سوا کوئی چیز تقدیر کو نہیں ٹالتی (بدلتی) ہے اور نیکی کے سوا کوئی چیز عمر میں اضافہ نہیں کرتی ہے

جامع الترمذی 2139 (صحیح)

فتویٰ دینے میں احتیاط کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ’’جسے کسی مفتی نے علم کے بغیر فتویٰ دیا تو عمل کرنے والے کا گناہ فتویٰ دینے والے پر ہو گا۔‘‘ مزید یہ کہ: جس نے اپنے بھائی کو کوئی ایسا مشورہ دیا جبکہ اسے علم تھا کہ بھلائی اس کے خلاف میں ہے تو اس نے اس کی خیانت کی

سنن ابوداؤد 3657 (صحیح)

اپنے مال و اولاد کو بد دُعا دینا منع ہے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: ’’اپنے آپ کو بددُعا نہ دو، اپنی اولاد کو بددُعا نہ دو، اپنے خادموں کو بددُعا نہ دو اور اپنے مالوں کو بددُعا نہ دو، ایسا نہ ہوکہ وہ ﷲﷻ کی طرف سے عطا و قبولیت کی گھڑی ہو ( ادھر تم کوئی بددُعا کرو کہ اللہ تعالٰی اسے ) تمہارے لیے قبول کرلے

سنن ابوداؤد 1532 (صحیح)

نمازی کے آگے سے گزرنے کا گناہ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰیﷺ نے فرمایا کہ اگر نمازی کے سامنے سے گزرنے والا جانتا ہے کہ اس کا کتنا بڑا گناہ ہے تو اس کے سامنے سے گزرنے پر چالیس تک وہیں کھڑے رہنے کو ترجیح دیتا۔ ابوالنضر ؓ نے کہا کہ مجھے یاد نہیں کہ بسر بن سعید ؓ نے چالیس دن کہا یا مہینہ یا سال"۔

صحیح مسلم 957 (صحیح)

اللّٰہ پر بھروسہ رکھنے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کے ستر ہزار لوگ بے حساب جنت میں جائیں گے ۔ یہ وہ لوگ ہوں گے جو جھاڑ پھونک نہیں کراتے نہ شگون لیتے ہیں اور اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں

صحیح البخاری 6472 (صحیح)

مخلوق پر رحم کرنے کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رسولِ کریم‌ﷺ نے فرمایا کہ رحم کا تعلق رحمٰن سے جڑا ہوا ہے پس جو کوئی اس سے اپنے آپ کو جوڑتا ہے ﷲﷻ نے فرمایا کہ میں بھی اس کو اپنے سے جوڑ لیتا ہوں اور جو کوئی اسے توڑتا ہے میں بھی اپنے آپ کو اس سے توڑ لیتا ہوں۔ 

صحیح البخاری 5988 (صحیح)

نماز میں شک کرنے والا کیا کرے؟

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ کریم ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے اور وہ (اس قدر بھول جائے کہ یہ) بھی نہ جان سکے کہ اس نے کتنی نماز پڑھی ہے تووہ بیٹھے بیٹھے ہی دو سجدے کرلے اور جب شیطان کسی کے پاس آ کر کہے کہ تو بے وضو ہو گیا ہے تو وہ اسے کہے کہ تو نے جھوٹ کہا، الا یہ کہ وہ اپنے ناک سے بو محسوس کرلے یا اپنے کان سے آواز سن لے۔ 

مسند احمد 1980 (صحیح)

نمازِ جمعہ چھوڑ نے پر وعید

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: ”جو جمعہ تین بار سستی سے حقیر جان کر چھوڑ دے گا تو ﷲﷻ اس کے دل پر مُہر لگا دے گا“۔

جامع الترمذی 500(صحیح)

نکاح کے احکام ومسائل

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ایک صحابی رسول نے ایک عورت کے پاس نکاح کا پیغام بھیجا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے دیکھ لو“۔

جامع الترمذی 1087(صحیح)

والدین کی نافرمانی بڑا گناہ ہے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہ کی خبر نہ دوں۔“ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا، کیوں نہیں ﷲ کے رسول! آپ ﷺ نے فرمایا کہﷲ کے ساتھ شرک کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا"۔

صحیح البخاری 6273(صحیح)

Wednesday, 11 January 2023

کسی بھی نیکی کو معمولی نہ سمجھو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  نیکی کے کسی بھی کام کو معمولی مت سمجھو، خواہ تم اپنے بھائی کو خندہ پیشانی سے ملو ۔ 

مشکوٰۃ 1894

ﷲﷻ کے مہمان کون ہیں

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
 
رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: حج اور عمرہ کرنے والے ﷲﷻ کے ملاقاتی ( اور مہمان ) ہیں۔ اگر وہ ﷲ تعالٰی سے دُعا کریں تو ﷲ انکی دُعا قبول کرتا ہے اور اگر وہ بخشش مانگیں تو انھیں بخش دیتا ہے۔

سنن ابنِ ماجہ 2893 (صحیح)

آبِ زمزم کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
 
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: زمزم کا پانی جس مقصد کے لیے پیا جائے، وہی مقصد پورا ہو جاتا ہے۔

مسند احمد 12604 (صحیح)

والدین کی رضامندی کی اہمیت کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: رب کی رضا والد کی رضا میں ہے اور رب کی ناراضگی والد کی ناراضگی میں ہے۔ 

جامع الترمذی 1900 (صحیح)

قناعت کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
 
رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ( دنیا میں ) اپنے سے نیچے والے ( کم مال والے) کو دیکھو، اپنے سے اوپر والے کو نہ دیکھو، اس سے یہ ہو گا کہ تم ﷲﷻ کی نعمت کو حقیر نہ سمجھو گے۔

سنن ابنِ ماجہ 4142 (صحیح)

سردی میں وضو کرنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

 رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ اعمال نہ بتاؤں جن کی وجہ سے ﷲﷻ غلطیاں معاف فرما دیتا ہے اور نیکیوں میں اضافہ فرما دیتا ہے؟ ‘‘صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا: کیوں نہیں ! اللّٰہ کے رسولﷺ ! آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اس وقت کامل ( سنوار کر ) وضو کرنا جب ( سردی وغیرہ کی وجہ سے ) دل نہ چاہتا ہو، اور مسجدوں کی طرف زیادہ قدم اٹھانا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔

سنن ابنِ ماجہ 427 (صحیح)

کھانا کھاکر شُکر ادا کرنے کا اجر

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ”کھانا کھا کر اللّٰه کا شکر ادا کرنے والا ( اجر و ثواب میں ) صبر کرنے والے روزہ دار کے برابر ہے“۔  

جامع الترمذی 2486 (صحیح)

خرید وفروخت کے معاملات کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ﷺ نے فرمایا: دو خرید و فروخت کرنے والے جب تک ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں، انہیں سودا ختم کرنے کا اختیار رہتا ہے۔ اگر وہ دونوں سچ بولیں اور ہر بات وضاحت سے بیان کردیں تو انکے سودے میں برکت ہوگی، اور اگر وہ جھوٹ بولیں اور صورت حال چھپالیں تو انکے سودے سے برکت اُٹھ جائے گی ۔

سنن النسائی 4462 (صحیح)

بدگمانی سے بچتے رہو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا بدگمانی سے بچتے رہو کیونکہ بدگمانی سب سے جھوٹی بات ہے ( اور لوگوں کے رازوں کی ) کھوج کرید نہ کیا کرو اور نہ ( لوگوں کی نجی گفتگوؤں کو ) کان لگا کر سنو، آپس میں دشمنی نہ پیدا کرو بلکہ بھائی بھائی بن کر رہو۔

صحیح البخاری 5143 (صحیح)

درُود شریف کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

دُعا آسمان اور زمین کے درمیان رکی رہتی ہے، اس میں سے ذرا سی بھی اُوپر نہیں جاتی جب تک کہ تم اپنے نبی کریمﷺ پر صلاۃ ( درود ) نہیں بھیج لیتے۔ 

جامع الترمذی 486 (صحیح)

سوال کرنا اور مانگنا مکروہ کام ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: آدمی کا رسی لے کر پہاڑ پر جانا، اور ( وہاں سے ) ایندھن کا گٹھا اپنی پیٹھ پر ( اٹھا کر ) لانا، اسے بیچ کر اس کی قیمت پر قناعت کرنا، اس بات سے بہتر ہے کہ لوگوں سے مانگتا پھرے، وہ اسے کچھ دیں یا نہ دیں۔

سنن ابنِ ماجہ 1836 (صحیح)