Monday, 24 October 2022

آداب و اخلاق کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ﷺ نے فرمایا: نیک چلن، عمدہ کردار اور میانہ روی نبوت کا پچیسواں حصہ ہے ۔

سنن ابوداؤد 4776(صحیح)

دوغلے پن کا عذاب

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مُحسنِ انسانیت سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا : جس کے دنیا میں دو منہ ہوئے ( جو آدمی دو رخا ہوا ) قیامت کے روز اسکی دو زبانیں ہوں گی جو آگ کی ہوں گے۔  

سنن ابوداؤد 4873 (صحیح)

دوست بنانے میں احتیاط کا تقاضا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

وجہِ تخلیق کائنات حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: انسان اپنے محبوب ساتھی کے دین پر ہوتا ہے ۔ تو تمہیں چاہیے کہ غور کرو کس سے دوستی کر رہے ہو ۔  

سنن ابوداؤد 4833 (صحیح)

سات مہلک گناہوں سے اجتناب کرو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ’’سات مہلک چیزوں سے اجتناب کرو۔‘‘ انہوں نے عرض کیا، ﷲ کے رسولﷺ! وہ کیا ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ ﷲﷻ کے ساتھ شرک کرنا، جادو کرنا، جس کے قتل کرنے کو ﷲ نے حرام قرار دیا ہے اسے ناحق قتل کرنا، سود کھانا، یتیم کا مال کھانا، معرکہ کے دن میدان جہاد سے پیٹھ پھیر کر فرار ہونا اور پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانا۔

مشکوٰۃ 52 (متفق علیہ)

نمازِ عشاء و فجر باجماعت کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خیرُالبشر رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جس نے عشاء کی نماز باجماعت ادا کی، پس وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے آدھی رات قیام کیا اور جس نے صبح کی نماز بھی باجماعت پڑھی، وہ اس شخص کی طرح ہے، جس نے ساری رات قیام کیا۔ 

مسند احمد 2452 (صحیح)

علم کے ختم ہونے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰیﷺ نے فرمایا:  اللہ تعالٰی علم اس طرح نہیں اٹھائے گا کہ اسے لوگوں کے سینوں سے کھینچ لے، لیکن وہ علم کو علماء کی وفات کے ذریعہ سے اٹھائے گا، یہاں تک کہ جب وہ کسی عالم کو باقی نہیں رکھےگا تو لوگ اپنا سردار جاہلوں کو بنا لیں گے، ان سے مسئلے پوچھے جائیں گے تو وہ بغیر علم کے فتوے دیں گے، وہ خود گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے

جامع الترمذی 2652 (صحیح)

وصیت کے احکام

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

محبوب رب العالمین حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: کسی مسلمان کو یہ اس بات کا حق نہیں کہ وہ دو راتیں ایسی حالت میں گزارے کہ وہ کوئی وصیت کرنا چاہتا ہو اور اس کے پاس وصیت تحریری شکل میں موجود نہ ہو

جامع الترمذی 2118 (صحیح)

زکوٰۃ ادا نہ کرنے کی سزا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنے مال ( سونا، چاندی اور رقم ) کی زکاۃ ادا نہیں کرتا، قیامت کے دن اس کے مال کو اس کے سامنے گنجے سانپ کی صورت میں لایا جائے گا جس کی آنکھوں پر دو سیاہ نقطے ہوں گے۔ وہ اسے چمٹ جائے گا یا اس کے گلے کا طوق بن جائے گا اور کہے گا: میں تیرا خزانہ ہوں ۔ میں تیرا خزانہ ہوں ۔

سنن نسائی 2483

وضو کرتے وقت بسم اللہ کی اہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ﷺ نے فرمایا:  جس کا وضو نہیں اسکی نماز نہیں اور جو شخص وضو کے شروع میں اللہ کا نام نہ لے ( بسم الله نہ پڑھے ) اس کا وضو نہیں ۔

سنن ابوداؤد 101(صحیح)

مسواک کی اہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: اگر میری امت پر شاق (مشکل) نہ ہوتا تو میں ان پر مسواک کرنا واجب قرار دیتا۔

مشکوٰۃ 7240 (صحیح)

فتویٰ دینے میں احتیاط برتنے کا حکم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

محبوب رب العالمین حضرت محمد مصطفٰیﷺ نے فرمایا : جسے کسی مفتی نے علم کے بغیر فتویٰ دیا تو عمل کرنے والے کا گناہ فتویٰ دینے والے پر ہو گا ۔‘‘ مزید یہ کہ جس نے اپنے بھائی کو کوئی ایسا مشورہ دیا جبکہ اسے علم تھا کہ بھلائی اس کے خلاف میں ہے تو اس نے خیانت کی ۔

سنن ابوداؤد 3657 (صحیح)

صحت و فراغت کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: دو نعمتیں ایسی ہیں کہ اکثر لوگ ان کی قدر نہیں کرتے، صحت اور فراغت۔

مشکوٰۃ 6412 (صحیح)

اچھی طرح وضو کرنے کی برکات

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مخبر صادق حضرت محمد مصطفٰیﷺ نے فرمایا: جس نے وضو کیا اور خوب اچھی طرح وضو کیا، تو اسکے جسم سے اس کے گناہ خارج ہوجاتے ہیں حتٰی کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں ۔

صحیح مسلم 578 (صحیح)

سرگوشی کے آداب

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اِمامُ المرسلین حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ”جب تم تین آدمی ایک ساتھ ہو، تو دو آدمی اپنے تیسرے ساتھی کو اکیلا چھوڑ کر باہم کانا پھوسی نہ کریں یعنی تیسرے شخص کو چھوڑ کر دو سرگوشی نہ کریں کیونکہ اس سے اسے(تیسرے کو) دکھ اور رنج ہوگا۔

جامع الترمذی 2825 (صحیح)

صالح اعمال کی توفیق

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریمﷺ نے فرمایا: ’’بیشک ﷲﷻ جب کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اسے (اطاعت والے) کاموں پر لگا دیتا ہے ۔‘‘ عرض کیا گیا: ﷲ کے رسولﷺ ! وہ اسے کس طرح کام پر لگاتا ہے ؟ فرمایا:’’ موت سے پہلے اسے صالح عمل کرنے کی توفیق عطا فرما دیتا ہے ۔

مشکوٰۃ 5288 (صحیح)

دُعا مانگنے کے آداب

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے ایک شخص کو نماز کے اندر دُعا کرتے ہوئے سنا، اس نے نبی اکرمﷺ پر صلاۃ ( درود )  نہ بھیجا، نبی کریمﷺ نے فرمایا: ”اس نے جلدی کی“، پھر آپﷺ نے اسے بلایا، اور اس سے اور اسکے علاوہ دوسروں کو خطاب کرکے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی بھی نماز پڑھ چکے تو اسے چاہیئے کہ وہ پہلے ﷲﷻ کی حمد و ثنا بیان کرے، پھر نبیﷺ پر صلاۃ ( درود )  بھیجے، پھر اسکے بعد وہ جو چاہے دُعا مانگے“۔ 

جامع الترمذی 3477 (صحیح)

عشقِ نبیﷺ ایمان کی پہلی شرط ھے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہم نبی کریمﷺ کے ساتھ تھے اور آپ عمر بن خطاب ؓ کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے۔ حضرت عمر ؓ نے عرض کیا: یارسول اللہﷺ ! آپ مجھے ہر چیز سے زیادہ عزیز ہیں، سوا میری اپنی جان کے۔ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ نہیں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے( ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا) جب تک میں تمہیں تمہاری اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز نہ ہوجاؤں۔ حضرت عمر ؓ نے عرض کیا: پھر واللہ! اب آپﷺ مجھے میری اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ہاں، عمر ؓ! اب تیرا ایمان پورا ہوا۔

صحیح البخاری 6632 (صحیح)

(فِدَاکَ اَبِیْ وَ اُمِّیْ وَ رُوْحِیْ وَ نَفسِی وَ قَلْبِیْ یَا سَیِّدِیْ یَا رَسُوْلَ اللّٰهﷺ)

Friday, 7 October 2022

نمازی کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: بے شک میری امت کے لوگوں کو قیامت کے دن بلایا جائے گا، تو وضو کے نشانات کی وجہ سے ان کے ہاتھ پاؤں اور پیشانی چمکتی ہوگی، پس تم میں سے جو شخص اپنی چمک کو بڑھانا چاہے تو وہ بڑھا لے ۔

مشکوٰۃ 290 (متفق علیہ)

تلاوتِ قرآن پاک کے آداب

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: بلند آواز سے قرآن کی تلاوت کرنے والا اعلانیہ صدقہ کرنے والے کی طرح ہے اور پوشیدہ آواز میں تلاوت کرنے والا مخفی انداز میں صدقہ کرنے والے کی طرح ہے۔ 

مسند احمد 8360 (صحیح)

قسم میں انشاللہ کہنے کا حکم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا : جس نے قسم کھائی اور اِن شاءاللہ کہا تو چاہے وہ ( اپنے ارادے سے ) رجوع کرلے، چاہے ( ارادہ قائم ) رہنے دے ( اور وہ کام کرلے جس کی قسم کھائی ہے ) وہ قسم توڑنے والا ( شمار ) نہیں ہوگا ۔

سنن ابنِ ماجہ 2105 (صحیح)

جنازے کے لیے جلدی کرنے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ﷺ نے فرمایا: جب میت کو چارپائی پر رکھا جاتا ہے اور لوگ اسے اپنے کندھوں پر اٹھا لیتے ہیں تو اگر وہ نیک ہو تو کہتا ہے: مجھے جلدی لے چلو، مجھے جلدی لے چلو۔ اور اگر وہ نیک نہیں تو کہتا ہے: ہائے افسوس ! مجھے کہاں لے جارہے ہو ؟ اس کی آواز کو انسان کے علاوہ ہر چیز سنتی ہے اگر انسان سن لے تو بے ہوش ہوجائے ۔ 

سنن النسائی 1910 (صحیح)

قطع تعلقی اور عیب جوئی کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  بدگمانی سے بچو، کیونکہ بدگمانی سب سے بڑا جھوٹ ہے، تم کسی کے عیب مت تلاش کرو اور نہ جاسوسی کرو، قیمت بڑھانے کے لیے بولی مت دو اور نہ باہم حسد کرو، بغض مت رکھو اور نہ قطع تعلقی کرو اور اللّٰه کے بندو ! بھائی بھائی بن جاؤ ۔

مشکوٰۃ 5028 (متفق علیہ)

نبی کریمﷺ پر درود پڑھنے کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : جو شخص مجھ پر ایک دفعہ درود پڑھے گا، ﷲﷻ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا اور اس کی دس غلطیاں معاف کردی جائیں گی اور اسکے دس درجے بلند کیے جائیں گے ۔

سنن النسائی 1298(صحیح)

باعثِ حسرت وندامت محافل

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خیرُالبشر رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: لوگ کسی مجلس میں بیٹھیں اور ﷲﷻ کی یاد نہ کریں، اور نہ اپنے نبی کریمﷺ پر ( درُود ) بھیجیں تو یہ چیز اُن کے لیے حسرت و ندامت کا باعث بن سکتی ہے۔ ﷲ چاہے تو انہیں عذاب دے، اور چاہے تو انہیں بخش دے

جامع الترمذی 3380(صحیح)

درُود شریف دُعا کی قبولیت کی کنجی ہے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

دُعا آسمان اور زمین کے درمیان رکی رہتی ہے، اس میں سے ذرا سی بھی اُوپر نہیں جاتی جب تک کہ تم اپنے نبی کریمﷺ پر صلاۃ ( درود ) نہیں بھیج لیتے۔ 

جامع الترمذی 486 (صحیح)

ﷲ کی نعمتوں کو استعمال کرو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

بی بی آمنہ کے لعل حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  ﷲﷻ اپنے بندے پر اپنی نعمت کا اثر دیکھنا پسند کرتا ہے

جامع الترمذی 2819 (صحیح)

حق مہر زیادہ مقرر کرنے کی ممانعت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

حضرت عمر بن خطاب ؓ بیان کرتے ہیں، سن لو ! عورتوں کا حق مہر زیادہ مقرر نہ کرو ، کیونکہ وہ دنیا میں قابل عزت اور اللّٰه کے ہاں باعث تقوی ہوتا تو تمہاری نسبت اللّٰه کے نبی ﷺ اس کے زیادہ حق دار تھے ، میں نہیں جانتا کہ رسولِ کریم ﷺ نے ازواج مطہرات ؓ سے نکاح کیا ہو یا اپنی بیٹیوں کا نکاح کیا ہو تو آپ ﷺ نے بارہ اوقیہ (480 درہم) سے زیادہ حق مہر مقرر کیا ہو ۔

مشکوٰۃ 3204 (صحیح)

آسانیاں پیدا کرو نفرتیں نہ پھلاؤ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ اپنے صحابہ کرام ؓ کو جب اپنے کسی کام کے لیے بھیجا کرتے تھے تو انہیں فرماتے: خوشخبری دینے والے بننا نفرت نہ دلانا، آسانی کرنا اور تنگی اور مشقت نہ ڈالنا ۔

سنن ابوداؤد 4835 (صحیح)

بیوہ و مساکین کی مدد پر اجر عظیم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مخبر اعظم حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ’’بیوہ اور مسکین ( کی ضروریات پوری کرنے ) کے لیے دوڑ دھوپ کرنے والا ، ﷲﷻ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے، اور اس شخص کی طرح ہے جو رات کو قیام کرتا اور دن کو روزہ رکھتا ہے ۔‘‘ 

سنن ابنِ ماجہ 2140(صحیح)

معاملات میں نرمی کرنے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰیﷺ نے فرمایا :  ﷲﷻ نرمی کرنے والا ہے، نرمی کو پسند کرتا ہے، اور نرمی پر وہ کچھ عطا فرماتا ہے جو سختی پر عطا نہیں فرماتا۔ 

سنن ابنِ ماجہ 3688 (صحیح)

اچھی بات کہو یا خاموش رہو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم‌ ﷺ نے فرمایا : جو شخص ﷲﷻ پر اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے تو اسے چاہیے کہ اپنے پڑوسی سے اچھا سلوک کرے۔ جو شخص ﷲ پر اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے تو اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے۔ جو شخص ﷲ پر اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے تو اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔

سنن ابنِ ماجہ 3672 (صحیح)

دُعا کی قبولیت کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰیﷺ نے فرمایا : تم میں سے ہر ایک کی دُعا قبول ہوتی رہتی ہے جب تک کہ وہ جلد بازی نہ کرے۔’’ عرض کیا گیا : اے اللہ کے رسولﷺ ! وہ جلد بازی کس طرح کرتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ وہ کہتا ہے : میں نے ﷲﷻ سے دُعا کی لیکن اللہ نے میری دعا قبول نہیں کی۔

سنن ابنِ ماجہ 3853 (صحیح)

زمین پر بہترین لوگ کون ہیں ؟

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:  کیا میں تمہیں تمہارے بہترین افراد کی نشان دہی نہ کروں ؟’’ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا : کیوں نہیں ﷲ کے رسول! آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تمہارے بہترین افراد وہ ہیں جن کو دیکھ کر ﷲﷻ کی یاد آئے ۔

سنن ابنِ ماجہ 4119 (صحیح)

توبہ واستغفار کی فضیلت


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا:  ﷲﷻ کہتا ہے: اے آدم کے بیٹے! جب تک تو مجھ سے دعائیں کرتا رہے گا اور مجھ سے اپنی امیدیں اور توقعات وابستہ رکھے گا میں تجھے بخشتا رہوں گا، چاہے تیرے گناہ کسی بھی درجے پر پہنچے ہوئے ہوں، مجھے کسی بات کی پرواہ و ڈر نہیں ہے، اے آدم کے بیٹے! اگر تیرے گناہ آسمان کو چھونے لگیں پھر تو مجھ سے مغفرت طلب کرنے لگے تو میں تجھے بخش دوں گا اور مجھے کسی بات کی پرواہ نہ ہو گی۔ اے آدم کے بیٹے! اگر تو زمین برابر بھی گناہ کر بیٹھے اور پھر مجھ سے  ( مغفرت طلب کرنے کے لیے ) ملے لیکن میرے ساتھ کسی طرح کا شرک نہ کیا ہو تو میں تیرے پاس اس کے برابر مغفرت لے کر آؤں گا  ( اور تجھے بخش دوں گا ) 

جامع الترمذی 3540 (صحیح)

سفید کپڑوں کی اہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خیرُالبشر رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: سفید کپڑے پہنا کرو۔ زندہ لوگ بھی اسے پہنیں اور فوت شدگان کو بھی انہی میں کفن دو۔ یہ بہترین کپڑے ہیں ۔

سنن النسائی 5325(صحیح)