Monday, 25 April 2022

شبِ قدر کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 نبی کریم ﷺ اپنے حجرے سے نکلے، لوگوں کو شب قدر بتانا چاہتے تھے ( وہ کون سی رات ہے ) اتنے میں دو مسلمان آپس میں لڑ پڑے، آپ ﷺ نے فرمایا، میں تو اس لیے باہر نکلا تھا کہ تم کو شب قدر بتلاؤں اور فلاں فلاں آدمی لڑپڑے تو وہ میرے دل سے اٹھالی گئی اور شاید اسی میں کچھ تمہاری بہتری ہو۔ ( تو اب ایسا کرو کہ ) شبِ قدر کو رمضان کی ستائیسویں، انتیسویں و پچیسویں رات میں ڈھونڈا کرو۔ 

صحیح البخاری 49

صدقہ فطر نمازِ عید سے پہلے ادا کرنا

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر نماز ( عید ) کے لیے جانے سے پہلے پہلے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

صحیح البخاری 1509

دعاؤں کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ’’ تین آدمیوں کی دُعا ضرور قبول ہوتی ہے، روزہ دار جب وہ افطار کے وقت دُعا کرتا ہے، عادل بادشاہ اور دعائے مظلوم، اللہ اس (دعا) کو بادلوں کے اوپر اٹھا لیتا ہے ، اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور رب فرماتا ہے : میری عزت کی قسم ! میں ضرور تمہاری مدد کروں گا خواہ کچھ دیر سے ہو ۔

مشکوٰۃ 2249

مسافر کے روزہ کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ حمزہ بن عمرو اسلمی ؓ بہت زیادہ روزے رکھا کرتے تھے ، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: کیا میں دوران سفر روزہ رکھ لیا کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر تم چاہو تو روزہ رکھو اور اگر تم چاہو تو نہ رکھو ۔

مشکوٰۃ 2019

شب قدر کی تلاش

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرتے اور فرماتے کہ رمضان کے آخری عشرہ میں شبِ قدر کو تلاش کرو۔

صحیح البخاری 2020

روزہ میں بھول کر کھانے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:  جو شخص بھول جائے کہ وہ روزہ سے ہے اور وہ کھا لے یا پی لے تو وہ اپنا روزہ پورا کرے کیونکہ اسے تو اللہ نے کھلایا پلایا ہے ۔

مشکوٰۃ 2003

روزہ ایک ڈھال ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہمارے رب کا ارشاد ہے: روزہ ایک ڈھال ہے، جس کے ذریعہ بندہ جہنم سے بچتا ہے اور یہ صرف میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔ 

مسند احمد 3545

آخری عشرہ میں جاگو اور جگاؤ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسولِ کریم ﷺ کی عادتِ مبارکہ تھی کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو آپ ﷺ رات بھر جاگتے اور گھر والوں کو بھی جگاتے، ( عبادت میں ) نہایت کوشش کرتے اور کمر، ہمت باندھ لیتے تھے ۔

صحیح مسلم 2787

Saturday, 16 April 2022

رمضان المبارک کی برکت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسولﷲ ﷺ نے فرمایا : جو شخص ایمان کے ساتھ اور طلب ثواب کے لئے رمضان المبارک کے روزے رکھتا ھے، اس کے پہلے گناھ معاف کردیے جاتے ہیں۔

صحیح البخاری 1901

رمضان المبارک کی برکت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے رمضان میں ( رات کو ) ایمان کے ساتھ اور ثواب چاہنے کے لیے قیام اللیل کیا، یعنی نماز تراویح پڑھی اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے“۔

سنن النسائی 2193

روزہ افطار کروانے کا اجر

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی روزہ دار کو افطار کرایا تو اسے بھی اس کے برابر ثواب ملے گا، بغیر اس کے کہ روزہ دار کے ثواب میں سے ذرا بھی کم کیا جائے“۔

جامع الترمذی 807

رمضان المبارک کی ہر رات کا اعلان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم

رسولﷲ ﷺ نے فرمایا: رمضان کی پہلی رات شیاطین اور سرکش جنات باندھ دئیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، ان میں سے کوئی دروازھ نہیں کھلتا اور بہشت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور ان میں سے کوئی دروازھ بند نہیں ہوتا اور اعلان کرنے والا اعلان کرتا ہے:" اے اچھائی کے متلاشی! آگے بڑھ اور اے شر کے متلاشی! رک جا اور ( بہت سے لوگوں کو)ﷲ جہنم سے آزاد کرتا ہے اور یہ ہر رات ہوتا ھے

جامع الترمذی 682

رمضان المبارک میں عمرہ کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: رمضان المبارک میں عمرہ کرنا (ثواب کے لحاظ سے) حج کے برابر ہے۔

مشکوٰۃ 2509

شب قدر کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی شب قدر میں ایمان کے ساتھ اور حصول ثواب کی نیت سے عبادت میں کھڑا ہو اس کے تمام پچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے اور جس نے رمضان کے روزے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے رکھے اس کے اگلے تمام گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔

مشکوٰۃ 1901

افطار میں جلدی کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، میری امت کے لوگوں میں اس وقت تک خیر باقی رہے گی، جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے۔

صحیح بخاری 1957

بابِ الریان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جنت کے آٹھ دروازے ہیں ، ان میں سے ایک دروازے کا نام ’’ الریان ‘‘ ہے ، اس میں سے صرف روزہ دار ہی داخل ہوں گے ۔

مشکوٰۃ1957

صدقہ فطر کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبيِ رحمت ﷺ نے صدقہ فطر، روزوں کو لغو، فحش باتوں سے طہارت اور مساکین کے لیے کھانے کے طور پر فرض فرمایا

مشکوٰۃ 1818

رمضان میں روزہ توڑنے کا کفارہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے ایک آدمی کو حکم فرمایا: "جس آدمی نے رمضان میں روزہ توڑ لیا تھا اسے چاہیے کہ وہ ایک غلام آزاد کرے یا دو مہینے کے روزے رکھے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے" ۔

صحیح مسلم 2599

روزہ ‏اور ‏قرآن ‏کی ‏سفارش

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:’’ روزہ اور قرآن بندے کے لیے سفارش کریں گے، روزہ عرض کرے گا، ﷲ کریم! میں نے دن کے وقت کھانے پینے اور خواہشات سے اسے روک رکھا، اس کے متعلق میری سفارش قبول فرما اور قرآن عرض کرے گا: میں نے اسے رات کے وقت سونے سے روکے رکھا، اس کے متعلق میری سفارش قبول فرما، ان دونوں کی سفارش قبول کی جائے گی۔

مشکوٰۃ 1963

روزہ ‏افطار ‏کروانے ‏کا ‏اجر

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مَحبوبِ ربُّ الْعٰلمِین حضرت محمد ﷺ نے فرمایا: جو شخص کسی روزہ دار کا روزہ افطار کرائے یا کسی مجاہد کی تیاری کرا دے تو اسے بھی اس (روزہ دار یا مجاہد) کی مثل اجر ملتا ہے ۔

مشکوٰۃ 1992

سحری کھانے میں برکت ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْن حضرت محمد ﷺ نے فرمایا، سحری کھاؤ کہ سحری میں برکت ہوتی ہے۔

صحیح بخاری 1923

روزہ ‏کا ‏کفارہ

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

بہت بوڑھا مرد یا بہت بوڑھی عورت ہے، جو روزے کی طاقت نہ رکھتی ہو، انہیں چاہئیے کہ ہر روزہ کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلادیں۔

صحیح بخاری 4505

بےروزہ دار کا مذاق نہ اُڑاؤ

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ہم (صحابہ کرام) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ( رمضان میں ) سفر کیا کرتے تھے۔ ( سفر میں بہت سے روزے سے ہوتے اور بہت سے بے روزہ ہوتے ) لیکن روزے دار بے روزہ دار پر اور بے روزہ دار روزے دار پر کسی قسم کی عیب جوئی نہیں کیا کرتے تھے۔

صحیح البخاری 1947

الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جو راہِ حق کی دعوت دے اسے اس قدر ثواب ہے جس قدر اس کی اتباع کرنے والوں کو ہوگا۔ ان اتباع کرنے والوں میں سے کسی کے ثواب میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ اور جس نے کسی گمراہی کی دعوت دی تو اسے اس قدر گناہ ہوگا جس قدر اس کی پیروی کرنے والوں کو ہوگا ۔ اس وجہ سے ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہ ہوگی ۔

سنن ابوداؤد 4609

روزہ کے آداب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا، اگر کوئی شخص جھوٹ بولنا اور دغا بازی کرنا ( روزے رکھ کر بھی ) نہ چھوڑے تو ﷲﷻ کو اِس کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔

صحیح بخاری 1903

قرض دار کو سہولت دینے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

امام الانبیاء حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: جو شخص کسی تنگ دست کو مہلت دیتا ہے، اسے ہر روز صدقے کا ثواب ملتا ہے، اور جس نے واجب الادا ہونے کے بعد مزید مہلت دی، اسے بھی یہی ثواب ملتا ہے، ( یعنی ) ہر روز صدقے کا ثواب ہوتا ہے۔

سنن ابنِ ماجہ 2418

پہلی صف میں نماز کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سرورِ کونین سید الانبیاء ﷺ نے فرمایا: ”اگر لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ آذان اور پہلی صف میں کیا ثواب ہے؟ اور وہ اسے قرعہ اندازی کے بغیر نہ پاسکتے تو اس کے لیے قرعہ اندازی کرتے“۔ 

جامع الترمذی 225

زکوٰۃ ادا نہ کرنے کی سزا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نبيِ رحمت ﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنے مال ( سونا، چاندی اور رقم ) کی زکاۃ ادا نہیں کرتا، قیامت کے دن اس کے مال کو اس کے سامنے گنجے سانپ کی صورت میں لایا جائے گا جس کی آنکھوں پر دو سیاہ نقطے ہوں گے۔ وہ اسے چمٹ جائے گا یا اس کے گلے کا طوق بن جائے گا اور کہے گا: میں تیرا خزانہ ہوں ۔ میں تیرا خزانہ ہوں ۔

سنن نسائی 2483

آسانیاں پیدا کرو مشکلات پیدا نہ کرو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ ‌ نے فرمایا: لوگوں کو علم سکھاؤ اور آسانیاں پیدا کرو اور مشکلات پیدا نہ کرو، اور جب تجھے غصہ آجائے تو خاموش ہوجا، اور جب تجھے غصہ آجائے تو خاموش ہوجا، اور جب تجھے غصہ آجائے تو خاموش ہوجا۔ 

مسند احمد 253

قرض لینے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: جو شخص قرض لے جبکہ وہ ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہو، ﷲﷻ اس کی مدد فرماتا ہے۔

سنن نسائی 4691

مسواک کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمُ الْمُرْسَلین رسولِ کریم ﷺ ‌نے فرمایا: تم مسواک کا لازمی طور پر اہتمام کرو، کیونکہ یہ منہ کو پاک کرنے والا اور ربّ تعالٰی کو راضی کرنے والا (عمل) ہے۔ 

مسند احمد 552

فوت شدہ پر قیامت قائم ہونے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں، کچھ اعرابی لوگ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے آپﷺ سے قیامت کے متعلق سوال کیا تو آپ ﷺ نے ان میں سے سب سے چھوٹے کی طرف دیکھتے ہوئے فرمایا: اگر یہ زندہ رہا تو اس کے بوڑھے ہونے سے پہلے تمہاری قیامت تم پر قائم ہوجائے گی ۔

مشکوٰۃ 5512

فضائلِ دعا

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو ﷲﷻ سے سوال (دُعا) نہیں کرتا ﷲ تعالٰی اس سے ناراض اور ناخوش ہوتا ہے“۔

جامع الترمذی 3373

قرآن وسنت سے رہنمائی حاصل کرنے کا بیان

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ ‌ نے فرمایا: میں ضرور ضرور جانتا ہوں کہ تم میں سے کسی ایک کے پاس میری حدیث پہنچے گی، جبکہ وہ اپنے تخت پر ٹیک لگا کر بیٹھا ہوگا اور کہےگا: یہ حکم تو مجھے ﷲ کی کتاب میں نہیں ملا۔ 

مسند احمد 334