Monday, 14 January 2019

اللّٰہ کے نزدیک برا شخص

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنها سے روایت هےکہ حضرت محمد ﷺ  نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب لوگوں میں برا وہ شخص  ھے جو جھگڑالو ھو  (آئے دن دنگا فساد کرنے والا ھو).
بخاری شریف

Sunday, 13 January 2019

جو دنیا میں اللّٰہ کو بھول گیا

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
ایک صحیح حدیث میں ہے کہ "قیامت کے دن اللّٰہ تعالیٰ ایک گنہگار بندے سے فرمائے گا کیا میں نے تجھے بیوی بچے نہیں دئے تھے؟ کیا تجھ پر طرح طرح کے انعامات نہیں کئے تھے؟ کیا تیرے لیے گھوڑے اور اونٹ مسخر نہیں کیے تھے؟ کیا تجھے راحت وآرام، کھانا پینا میں نے نہیں دیا تھا؟ یہ کہے گا ہاں پروردگار یہ سب کچھ دیا تھا۔ پھر اللّٰہ تعالیٰ فرمائے گا کیا تیرا علم و یقین اس بات پر نہ تھا کہ تو مجھ سے ملنے والا ہے؟ یہ کہے گا ہاں اے اللّٰہ! میں اسے نہیں مانتا تھا۔ اللّٰہ تعالیٰ فرمائے گا کہ بس تو جیسا مجھے بھول گیا تھا ایسا ہی آج میں تجھے بھلا دوں گا."
صحیح مسلم، کتاب الزھد،7438

Friday, 11 January 2019

سورہ فاتحہ کی فضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
مسلم اور نسائی میں حدیث ہےکہ "رسول اللہ ﷺ کے پاس حضرت جبرائیل امین بیٹھے ہوئے تھے کہ اوپر سےایک زور دار دھماکےکی آواز آئی۔ جبرائیل علیہ السلام نے اوپر دیکھ کر فرمایا: آج آسمان کا وھ دروازہ کھلا ہے جو کبھی نہیں کھلا تھا۔ پھر وہاں سے ایک فرشتہ حضورﷺ کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے خوش ہوجائیے دو نور آپ کو ایسے دئے گئے ہیں کہ آپ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دئیے گئے، سورہ فاتحہ اور سورۃ بقرہ کی آخری آیات، ایک ایک حرف ان میں سےنور ہے۔"