Friday, 22 June 2018

قرآن مجید کی اہمیت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا" تم میں بہتر وہ ھے جو قرآن سیکھے اور اسے (دوسروں کو) سکھائے۔"
صحیح البخاری 5027

انبیاء کی تعظیم کا حکم

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا "ﷲ کے انبیاء کو ایک دوسرے پر فضیلت نہ دو ( اس انداز سے کہ اس سے کسی دوسرے کی توہین کا پہلو نکلے ۔"
صحیح البخاری 3414
صحیح مسلم 2373

خاتم النبیین ﷺ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا " میری اور پہلے انبیاء علیہ السلام کی مثال اس طرح ہے جیسا کہ وہ شخص جس نے خوبصورت محل تیار کیا اور ایک کنارے پر ایک اینٹ کی جگہ خالی رہنے دی۔ لوگ گھوم پھر کر اس محل کو دیکھتے اور پسند کرتے ہیں اور کہتے ہیں: یہ اینٹ کیوں نہیں رکھی گئی ھے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: سو وہ اینٹ میں ہی ھوں اور میں خاتم النبیین ہوں۔"
صحیح البخاری 3535
صحیح مسلم 2286

حوض کوثر

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا "میرے حوض کا حجم ایک ماہ کی مسافت جتنا ھے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور اس کی مہک کستوری سے زیادھ پاکیزھ ھوگی، اس کے آب خورے آسمان کے ستاروں کی مثل ہوں گے، جو ایک بار اس سے (پانی) پی لے گا اسے کبھی پیاس نہیں لگے گی۔"
صحیح البخاری 6579
صحیح مسلم 2292

عذابِ قبر

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول ﷲ ﷺ دو قبروں کے پاس سے گزرے اورفرمایا "یقیناً ان دونوں کو عذاب ہورہا ھے اور (بظاہر) کسی بڑے جرم میں نہیں، پھر فرمایا: ہاں کیوں نہیں! (اپنی سزا کے اعتبار سے یہ جرم بڑے ہیں) : ایک چغل خوری کرتا تھا اور دوسرا اپنے پیشاب (کے چھینٹوں)سے اجتناب نہیں کرتا تھا۔"
صحیح البخاری 1378

Sunday, 17 June 2018

حسن سلوک کے حقدار

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا" اپنی ماں، باپ، پھر بہن، بھائی، پھر درجہ بدرجہ دیگر قریبی رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک وبرتاؤ کر۔ "
المستدرک للحاکم 151/4

عیدالفطر کی سنت

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس(رضی اللہ تعالی عنه) سے روایت هے. ‏حضرت محمد ﷺ عیدالفطر کے دن عید گاہ کو نہ جاتے یہاں تک کہ کهجوریں کهاتے اور طاق کهجوریں کهاتے ۔ (بخاری)

اہل کتاب کے ساتھ رویہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا" اہل کتاب کی تصدیق اور تکذیب نہ کر اور کہو کہ ہم اس پر، جو ہماری طرف اور جو تمھاری طرف اتارا گیا ہے، ایمان رکھتے ہیں، ہمارا اور تمھارا معبود ایک ہی ھے اور ہم اسی کی مطیع ہیں۔
صحیح البخاری 7362

Thursday, 14 June 2018

صدقہ فطر کی ادائیگی کا وقت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ نے روزہ دار کو لغو و رفث( اوٹ پٹانگ باتوں) سے پاک کرنے اور مساکین کو خوراک مہیا کرنے کے لئے صدقہ فطر فرض قرار دیا ہے، چنانچہ جو نماز سے پہلے ادا کرے گا، وھ زکاة ہے، اللّٰہ تعالیٰ اسے قبول کرے گا اور جو نماز (عید) کے بعد ادا کرے گا تو یہ عام خیرات ہے۔"
سنن أبی داؤد 1609
سنن ابن ماجہ 1827

Tuesday, 12 June 2018

طلاق کا بیان

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا" جو عورت بلاوجہ اپنے خاوند سے طلاق کا سوال کرتی ھے, اس پر جنت کی ہوا بھی حرام ھے۔"
جامع الترمذی 1187
سنن أبی داؤد 2226
سنن ابن ماجہ 2055

Sunday, 10 June 2018

پالتو جانور کی ذمہ داری مالک پر ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا" ایک عورت بلی کی وجہ سے جہنم میں داخل ہوئی, اس نے اسے باندھے رکھا، نہ کھانا دیا اور نہ اسے چھوڑا تاکہ زمین کے جانور کھا کر گزارہ کرتی حتیٰ کہ وہ بھوکی مرگئی ۔"
صحیح البخاری 3318
صحیح مسلم 2619

نمازی کے لئے ﷲ کا وعدہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا" پانچ نمازیںﷲ نے بندوں پر لکھ دی ہیں، جو ان کی پابندی کرتا ھے اور بے قدری کرکے انھیں ضائع نہیں کرتا،ﷲ کا اس کے لئے وعدھ ھے کہ اسے جنت میں داخل کرے گا اور جو انھیں ادا نہیں کر تا، اس کے لئے ﷲ تعالیٰ کے ہاں کوئی وعدہ نہیں ہے، چاہے تو اسے عذاب دے اور چاہے تو بخش دے ۔"
مسند احمد 315/5
سنن أبی داؤد 1420

Friday, 8 June 2018

پانچ نمازوں کی اہمیت

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا"مجھے بتاؤ کہ اگر تم میں سے کسی ایک کے دروازے کے پاس سے نہر گزر رہی ہو اور وہ اس میں روزانہ پانچ مرتبہ نہاتا ھو۔ تمھارا کیا خیال ھے کہ اس کے جسم پر کوئی میل باقی رھے گی۔ صحابہ کرام رضی اللّٰہ عنھم نے کہا: نہیں فرمایا : یہی مثال پانچ نمازوں کی ہے کہ ان کے ذریعے سے اللّٰہ تعالیٰ گناہوں کو ختم کردیا ھے ۔"
صحیح مسلم 667

Thursday, 7 June 2018

وضو کا طریقہ

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
حضرت علی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے وضو کیا اور دونوں ہتھیلیاں اچھی طرح دھوئیں، پھر تین بار کلی کی، پھر تین بار ناک میں پانی داخل کیا اور تین بار چہرھ دھویا اور دونوں ہاتھ (کہنیوں تک)  تین بار  دھوئے اور ایک بار سر کا مسح کیا، پھر ٹخنوں تک  دونوں پاؤں دھوئے، پھر کہا: میں تمھیں رسولﷲ ﷺ کے وضو کا طریقہ بتانا چاہ رہا ہوں۔"
جامع الترمذی 48

Wednesday, 6 June 2018

ایثار وقربانی

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا "کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند کرے جو اپنے لئے پسند کرتا ھے۔"
صحیح البخاری 13
صحیح مسلم 45

امامت کا زیادھ حقدار کون ھے

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا "لوگوں کی امامت وہ کروائے جو اللّٰہ کی کتاب کا زیادہ حافظ ہو، اگر وہ قراءت میں برابر ہوں تو سنت کو زیادہ جاننے والا، اگر سنت کے علم میں برابر ہوں تو ہجرت میں سبقت لے جانے والا، اگر ہجرت میں برابر ہوں تو اسلام میں سبقت لے جانے والا۔ ایک روایت میں ہے۔ پھر بڑی عمر والا۔"
صحیح مسلم 673

Tuesday, 5 June 2018

نماز باجماعت کا حکم

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا "مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں نے ارادہ کیا کہ لکڑیاں جمع کرنے کا حکم دوں، پھر میں نماز کا حکم دوں تو نماز کے لئے اذان کہی جائے, پھر ایک آدمی کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے اور میں ان لوگوں کا رخ کروں جو جماعت میں شریک نہیں ہوتے، پس ان کے گھروں کو جلادوں۔ "
صحیح البخاری 644
صحیح مسلم 651

Monday, 4 June 2018

نماز کے بعد کا ذکر

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا "اے معاذ (رضی اللّٰہ تعالیٰ عنه) ! مجھے تجھ سے محبت ھے، میں تجھے وصیت کرتا ہوں کہ کسی نماز کے بعد یہ کلمات کہنا نہ چھوڑنا۔ اے اللّٰہ ! اپنے ذکر، شکراور اچھی عبادت کے لئے میری مدد کر (اللَّهُمَّ أعِنَّی عَلَى ذِكْرِكَ، وَشُكْرِكَ، وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ)."
مسند احمد 245/5
سنن ابی داؤد 1522

Sunday, 3 June 2018

سچائی اختیار کرو

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا " سچائی اختیار کرو۔ سچائی نیکی کا راستہ دکھاتی ھے اور نیکی جنت میں لے جاتی ھے اور انسان برابر سچ بولتا اور سچائی تلاش کرتا رہتا ھے یہاں تک کہ اللّٰہ کے ہاں سچا لکھ دیا جاتا ھے اور جھوٹ سے بچو، جھوٹ گناھ کی طرف لے جاتا ھے اور گناہ جہنم میں لے جاتا ھے اور انسان ہمیشہ جھوٹ بولتا اور جھوٹ تلاش کرتا رہتا ھے یہاں تک کہ اللّٰہ کے ہاں کذاب ( بہت جھوٹ بولنے والا ) لکھ دیا جاتا ھے. "
صحیح مسلم 2607

مہمان نوازی کے آداب

بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
رسولﷲ ﷺ نے فرمایا "جو اللّٰہ اور روز آخرت پر ایمان لاتا ہے، وہ اپنے مہمان کی عزت کرتے ہوئے اسے اس کا انعام دے۔ لوگوں نے پوچھا : اس کا انعام کیا ہے؟ فرمایا: اس کا انعام ( پرتکلف دعوت) ایک دن اور ایک رات تک ہے جبکہ ضیافت (عام روٹین کا کھانا) تین دن کے لئے ہے، اس کے بعد ( مہمان کو جو کچھ پیش کیا جائے گا وھ) صدقہ و خیرات ہے. "
صحیح البخاری 6135
صحیح مسلم 2726