Friday 24 November 2017

چھینکنے کا جواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت  ھے کہ دو شخصوں کو آنحضرت ﷺ کے سامنے چھینک آگئی تو ایک کے جواب میں )یرحمک اللہ( فرمایا مگر دوسرےکو کوئی جواب نہ دیا. عرض کیا گیا )اسکی کیا وجہ ھے( تو آپ ﷺنے فرمایا  اس نے الحمد للہ کہا تو ) میں نے جواب میں یرحمک اللہ کہا( اور دوسرے نے چونکہ الحمد للہ نہیں کہا ) تو میں نے جواب میں یرحمک اللہ نہیں کہا(. مسلم, ترمذی

Wednesday 22 November 2017

تعریف کرنے کا طریقہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ھے کہ آنحضرت ﷺ کے سامنے کسی نے ایک شخص کی تعریف کی آپ ﷺ نے سن کر فرمایا تیری خرابی ھو تونے اپنے بھائی کی گردن کاٹ ڈالی, تین بار یہی فرمایا اگر تم میں سے کوئی شخص کسی کو جانتا ھو اور اس کی تعریف کرنا چاھے تو یوں کہے " میں فلاں شخص کو ایسا سمجھتا ھوں حقیقت اللہ بہتر جانتا ھے میں یہ نہیں کہ سکتا کہ وھ اللہ تعالی کے علم میں بھی نیک ھے"

Tuesday 21 November 2017

جس کا اللہ اور قیامت پر ایمان ھو

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ھے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جس شخص کا اللہ اور قیامت پر ایمان ھوتو وھ اکرام ضیف )مہمان کی عزت( کرے جس شخص کا اللہ اور قیامت پر ایمان ھو وھ صلہ رحمی کرے اور جس شخص کا اللہ اور قیامت پر ایمان ھو وھ کلمہ خیر کہے ورنہ خاموش رھے. ترمذی, ابوداؤد

Sunday 19 November 2017

آسانی ونرمی کرو

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ ایک اعرابی نے مسجد میں پیشاب کردیا لوگ اسے مارنے دوڑے آنحضرت ﷺ نے فرمایا چھوڑ دو جہاں اس نے پیشاب کیا ھے وہاں ایک ڈول پانی سے بھرا ھوا یا پانی کا ایک ڈول بہادو. دیکھواللہ تعالی نے تمہیں آسانی ونرمی کرنے کے لئے بھیجا ھے, سختی کرنے کیلئے نہیں. بخاری