Wednesday, 22 April 2026

دعاؤں کی قبولیت کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
   
صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا :  تین دُعائیں قبول ہوتیں ہیں۔ ان ( کی قبولیت ) میں کوئی شک نہیں : مظلوم کی دُعا ، مسافر کی دُعا اور والد کی اپنی اولاد کے حق میں دُعا ۔

سنن ابنِ ماجہ 3862 (صحیح)

ننانوے بیماریوں کی دوا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
 
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا :" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ", ننانوے بیماریوں کی دوا ہے اور ان میں سے سب سے ہلکی بیماری غم ہے۔

مشکوٰۃ 2320 (صحیح)

صلہ رحمی کرنے کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
 
رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا : بدلہ دینے والا صلہ رحمی کرنے والے کے زمرے میں نہیں آتا, اصل صلہ رحمی کرنے والا تو وہ ہوتا ہے کہ اگر کوئی اس سے رشتہ توڑے تو وہ اس سے رشتہ جوڑے۔ 

مسند احمد 6785 (صحیح)

انصاف کرنے کا سنہری اصول

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
 
صادق و امین رسولِ کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :  جب کوئی شخص غصّے کی حالت میں ہو تو وہ دو ( انسانوں / فریقوں ) کے مابین فیصلہ نہ کرے۔

صحیح مسلم 4490 (صحیح)

صدقہ وخیرات کرنے کی اہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
 
رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم نے فرمایا : خیرات کو مت روک ورنہ تیرا رزق بھی روک دیا جائے گا ۔ اور گننے نہ لگ جانا ورنہ پھر ﷲﷻ بھی تجھے گن گن کر ہی دے گا۔ 

صحیح البخاری 1433 (صحیح)

سورہ البقرہ کی اہمیت وفضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
 
مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: ” اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ۔ وہ گھر جس میں سورۃ البقرہ پڑھی جاتی ہے اس میں شیطان داخل نہیں ہوتا “۔  

جامع الترمذی 2877 (صحیح)

ہر ایک سے پوچھا جائے گا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
 
خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : تم میں سے ہر ایک حاکم ہے اور ہر ایک سے ( اُسکے زیرِ اثر رہنے والے لوگوں کے بارے میں ) سوال ہوگا۔ پس اِمام حاکم ہے اس سے سوال ہوگا۔ مرد اپنی بیوی بچوں کا حاکم ہے اور اس سے سوال ہوگا۔ عورت اپنے شوہر کے گھر کی حاکم ہے اور اس سے سوال ہوگا۔ غلام اپنے سردار کے مال کا حاکم ہے اور اس سے سوال ہوگا ہاں پس تم میں سے ہر ایک حاکم ہے اور ہر ایک سے سوال ہوگا۔

صحیح البخاری 5188 (صحیح)

صدقہ وخیرات کرنے کی اہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خیرالبشر رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : ” ابن آدم ! اگر تُو اپنی حاجت سے زائد مال ﷲﷻ کی راہ میں خرچ کرے گا تو یہ تیرے لیے بہتر ہوگا، اور اگر تو اسے روک رکھے گا تو یہ تیرے لیے بُرا ہوگا، اور بقدر کفاف خرچ کرنے میں تیری ملامت نہیں کی جائے گی اور صدقہ و خیرات دیتے وقت اُن لوگوں سے شروع کر جن کی کفالت تیرے ذمہ ہے، اور اُوپر والا ( دینے والا ) ہاتھ نیچے والے ہاتھ ( مانگنے والے ) سے بہتر ہے“۔

جامع الترمذی 2343 (صحیح)

شک و شبہ شیطان ہی ڈالتا ھے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
 
ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس سے گذرا، اس وقت نبی اکرم ﷺ کے پاس اُنکی کوئی زوجہ محترمہ ؓ تھیں، نبی کریم ﷺ نے اس آدمی کو اس کا نام لے کر پکارا کہ اے فلاں ! یہ میری بیوی ہیں، وہ آدمی کہنے لگا یارسول اللہ ﷺ ! میں جس شخص کے ساتھ بھی ایسا گمان کروں ، لیکن آپ کے ساتھ نہیں کر سکتا ، نبی ﷺ نے فرمایا شیطان انسان کے اندر خون کی طرح دوڑتا ہے۔

مسند احمد 14088 (صحیح)

غصّہ پر قابو رکھنے کی تلقین

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا :  پہلوان وہ نہیں ہے جو کشتی لڑنے میں غالب ہوجائے بلکہ اصلی پہلوان تو وہ ہے جو غصّہ کی حالت میں اپنے آپ پر قابو پائے اور بے قابو نہ ہوجائے ۔

صحیح البخاری 6114 (صحیح)

دوغلے انسان کے لیے وعید

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اور آدمیوں میں سب سے بُرا اسکو پاؤ گے جو دو رخہ ( دوغلا ) ہو۔ اِن لوگوں میں ایک منہ لے کر آئے ، دوسروں میں دوسرا منہ۔

صحیح البخاری 3494 (صحیح)

گناہ پر توبہ کرنے میں دیر مت کرو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا: بائیں ہاتھ والا فرشتہ چھ گھڑیاں ( کچھ دیر) مسلمان خطاکار یا گناہ گار بندے سے قلم اٹھائے رکھتا ہے، اگر وہ شرمسار ہوجائے، اور توبہ کرلے تو قلم رکھ دیتا ہے، وگرنہ ایک برائی لکھ دیتا ہے۔

السلسلۃ 3121 (صحیح)

بعد از موت جاری رہنے والے اعمال

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا :  جب انسان فوت ہوجاتا ہے تو تین کاموں ، صدقہ جاریہ ، وہ علم جس سے استفادہ کیا جائے اور نیک اولاد جو اُسکے لیے دُعا کرے ، کے سوا اُسکے اعمال کا سلسلہ منقطع ہوجاتا ہے۔

مشکوٰۃ 203 (صحیح)

نمازِ جمعہ کی اہمیت وفضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ اپنے منبر پر كھڑے فرما رہے تھے: لوگ یا تو جمعہ چھوڑنے سے باز آجائیں، ورنہ ﷲﷻ ان كے دلوں پر مہر لگادے گا پھر وہ غافلوں میں سے ہوجائیں گے۔

السلسلۃ 720 (صحیح)

فَاذۡكُرُوۡنِىۡٓ اَذۡكُرۡكُمۡ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

مُخبرِ صادق حضرت محمد مصطفٰی ﷺ ‌نے فرمایا: ﷲﷻ فرماتا ہے : اے ابنِ آدم !جب تم مجھے تنہائی میں یاد کرو گے تو میں تمہیں تنہائی میں یاد کروں گا۔ اور جب تم مجھے لوگوں میں یاد کرو گے تو میں تمہیں ان لوگوں میں یاد کروں گا جو ان سے بہتر ہوں گے جن میں تم مجھے یاد کرتے ہو۔

السلسلۃ 2866 (صحیح)

ﷲ کے ڈر سے رونے کی فضیلت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا :  سات طرح کے لوگ وہ ہیں جنہیں ﷲ تعالٰی اپنے سایہ میں پناہ دے گا ۔ ( ان میں ) ایک وہ شخص بھی ہے جس نے تنہائی میں ﷲﷻ کو یاد کیا تو اُسکی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔

صحیح البخاری 6479 (صحیح)

جنت واجب ہونے کی خوشخبری

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : ’’ جو شخص : ( رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا  وَ بِمُحَمَّدٍ رَسُولًا ) ’’ میں اللّٰه کے رب ہونے پر ، اسلام کے دین ہونے پر اور محمد ﷺ کے رسول ہونے پر راضی ہوں ۔ کہے اسکے لیے جنت واجب ہوگئی۔

سنن ابوداؤد 1529 (صحیح)

خوش بختی اور بد بختی کیا ھے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا: چار چیزیں خوش بختی سے ہیں۔ نیک بیوی، کشادہ گھر، نیک پڑوسی، اور اچھی سواری۔ اور چار چیزیں بد بختی سے ہیں: بُرا پڑوسی، بُری بیوی، بُری سواری، اور تنگ مکان۔

السلسلۃ 1903 (صحیح)

مالدار وہ ہے جس کا دل غنی ہو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا : تونگری (مالداری ) یہ نہیں ہے کہ سامان زیادہ ہو ، بلکہ امیری یہ ہے کہ دل غنی ہو ۔

صحیح البخاری 6446 (صحیح)

ﷲﷻ کا ذکر کرنےکی اہمیت

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا :  وہ شخص جو اپنے رب کا ذکر کرتا ہے وہ زندہ کی طرح ہے اور وہ شخص جو ذکر نہیں کرتا مردہ کی طرح ہے۔

مشکوٰۃ 2263 (متفق علیہ)

Friday, 3 April 2026

ﷲﷻ سے خاتمه بالخیر مانگتے رہو

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا :  بے شک ﷲﷻ جب کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اسے (اطاعت والے) کاموں پر لگا دیتا ہے ۔‘‘ عرض کیا گیا : ﷲ کے رسول ﷺ ! وہ اسے کس طرح کام پر لگاتا ہے ؟ فرمایا : ’’ موت سے پہلے اسے صالح عمل کرنے کی توفیق عطا فرما دیتا ہے ۔

مشکوٰۃ 5288 (صحیح)

سلام کرنے کی فضیلت کا بیان

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

ایک شخص نے نبی کریم ﷺ کے پاس آ کر کہا: السلام عليكم،‏‏‏‏ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ” ( اس کے لیے ) دس نیکیاں ہیں“، پھر ایک دوسرا شخص آیا اور اس نے کہا: السلام عليكم ورحمة الله،‏‏‏‏ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ” ( اس کے لیے ) بیس نیکیاں ہیں“، پھر ایک اور آدمی آیا اور اس نے کہا: السلام عليكم ورحمة الله وبركاته،‏‏‏‏ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ” ( اس کے لیے ) تیس نیکیاں ہیں۔

جامع الترمذی 2689 (صحیح)

اہلِ کتاب کو سلام کا جواب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا : ’’ جب اہلِ کتاب تمہیں سلام کریں تو تم (جواب میں صرف اتنا) کہو : ’’وعلیکم ‘‘۔

مشکوٰۃ 4637 (متفق علیہ)

وضو کے اہم نکات

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

صادق و امین رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا :  جو شخص وضو کرتے وقت بسم اللہ نہ پڑھے اس کا وضو نہیں۔

مشکوٰۃ 402 (صحیح)

بچیوں کی کفالت کا اجر وثواب

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 ایک عورت اپنی دو بچیوں کو لیے مانگتی ہوئی آئی۔ میرے پاس ایک کھجور کے سوا اس وقت اور کچھ نہ تھا میں نے وہی دے دی۔ وہ ایک کھجور اس نے اپنی دونوں بچیوں میں تقسیم کردی اور خود نہیں کھائی۔ پھر وہ اٹھی اور چلی گئی۔ اسکے بعد نبی کریم ﷺ تشریف لائے تو میں نے آپﷺ سے اس کا حال بیان کیا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ جس نے ان بچیوں کی وجہ سے خود کو معمولی سی بھی تکلیف میں ڈالا تو بچیاں اسکے لیے دوزخ سے بچاؤ کے لیے آڑ بن جائیں گی۔

صحیح البخاری 1418 (صحیح)

بہترین مومن کی نشانی کیا ھے؟

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ایک صحابی ؓ نے نبی اکرم ﷺ سے پوچھا کہ ایمان کیا ہوتا ہے ؟ رسول کریم ﷺ نے فرمایا : جب تمہیں اپنی برائی سے غم اور نیکی سے خوشی ہو تو تم مؤمن ہو۔ گناہ کیا ہوتا ہے ؟ نبی رحمت ﷺ نے فرمایا جب کوئی چیز تمہارے دل میں کھٹکے (شک پیدا کردے) تو اسے چھوڑ دو ۔

مسند احمد 22552 (صحیح)

جن لوگوں سے ﷲﷻ محبت کرتا ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

خَاتَمِ النَّبِیِّیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : ﷲﷻ اپنے بندے کو جس سے وہ محبت کرتا ہو دنیا سے اسی طرح بچاتا ہے جیسے تم لوگ اپنے مریض کو کھانے پینے سے بچاتے ہو اور کھانے کی صورت میں تمہیں اسکی طبیعت خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
ِ
مسند احمد 24032 (صحیح)

مانگنے والے کو بہترین مشورہ دو

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا :  جس شخص نے علم کے بغیر فتویٰ دیا تو اس کا گناہ اس فتویٰ دینے والے پر ہے، اور جس شخص نے اپنے (مسلمان) بھائی کو کسی معاملے میں مشورہ دیا حالانکہ وہ جانتا ہے کہ بھلائی و بہتری اسکے علاوہ کسی دوسری صورت میں ہے، تو اس نے اس سے خیانت کی۔
ِ
مشکوٰۃ 242 (صحیح)

آیت الکرسی کی اہمیت وفضیلت

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

 ِامَامُ الانبیاء حضرت محمد مصطفٰی ﷺ اُس چبوترے پر تشریف لائے جو مہاجرین کے لیے مخصوص تھا، تو ایک صحابی ؓ نے آپ ﷺ سے پوچھا کہ قرآن کریم کی کون سی آیت سب سے بڑی ( عظمت والی ) ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا : الله لا إله إلا هو الحى القيوم لا تأخذه سنة ولا نوم......... ( یعنی آیت الکرسی )  
ِ
سنن ابوداؤد 4003 (صحیح)

بغیر تحقیق بات آگے بیان کرنے پر وعید

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْن رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا :  آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے بس یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات (تحقیق کیے بغیر) بیان کر دے۔
ِ
مشکوٰۃ 156(صحیح)

ہمسایہ سے حُسنِ سلوک کا حکم

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ِامَامُ الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ نے فرمایا: ” تم لوگوں میں سے کوئی شخص کسی بھی نیک کام کو حقیر نہ سمجھے، اگر کوئی نیک کام نہ مل سکے تو اپنے بھائی سے مسکرا کر ملے، اور اگر تم گوشت خریدو یا ہانڈی پکاؤ تو شوربا ( سالن ) بڑھا لو اور اس میں سے چلو بھر اپنے پڑوسی کو دے دو“۔

جامع الترمذی 1833 (صحیح)

مال و دولت فتنہ و آزمائش بھی ھے

بِسْمِ ﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفٰی ﷺ نے فرمایا:  ہر امت کے لیے ایک فتنہ (آزمائش و امتحان) رہا ہے اور میری امت کا فتنہ مال ہے۔

مشکوٰۃ 5194 (صحیح)